زنداں نامہ ۔۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
تعجب ہے کہ یہ تانا بانا نہیں کھولا گیا تھا۔ شاید اس لے کہ وہاب میری طرح اکیلے کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ بہر حال اب مجھے ضرورت پڑی تو میں نے موضوع شروع کیا ہے:
وجہ؟ میں زنداں نامہ حیدرآباد سے لانا بھول گیا لیکن کیوں کہ فیض کے اکثر اشعار یاد نہیں تو پڑھ کر یاد آ جاتے ہیں، اس لئے پروف ریڈنگ شروع کر دی تھی۔ لیکن اصل کتاب کے بغیر پروف ریڈنگ میں یہ دو مصرعے کچھ غلط لگ رہے ہیں۔ وہاب یا اور کسی کے پاس زنداں نامہ ہو تو دیکھ کر بتائيیں کہ کیا صحیح ہے۔
۱۔ نظم: اے حبیبِ عنبر دست!
یہ مصرعہ
کیا کے دستِ عنایت نے کنجِ زنداں میں
اور اس غزل کا مطلع ہی:
گرمئ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں سایۂ در تو دیکھو (یہ مصرعہ غلط لگ رہا ہے)
یہ معلوم ہو جائے تو میں پروف ریڈ فائل یہاں پوسٹ کر دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور مجھے افسوس ہے کہ اب تک ایسا نہیں ہوا تھا

اعجاز اختر صاحب

زندان نامہ میں نظم: اے حبیبِ عنبر دست!
کا یہ مصرعہ
کیا کے دستِ عنایت نے کنجِ زنداں میں

اس طرح ہے

کسی کے دستِ عنایت نے کُنجِ زنداں میں

-------------------------------------------

اور اس غزل کا مطلع :
گرمئ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں سایۂ در تو دیکھو

یُوں ہے:

گرمیِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گُل کِھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ شکریہ:
گرمیِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
اس بار میں گرمیِ کی بات مان لیتا ہوں، شاید اسی وجہ سے تم نے اس کو “سرخرو“ کیا ہے۔ لیکن یقین مانو، ادھر میں نے کم از کم دس کتابیں ان پیج سے کنورٹ کی ہیں اور حیدر قریشی، خالد علیم، سرور راز، خلیل احمد بیگ اور یعقوب آسی صاحبان سبھی کی کتابوں میں ہمزہ ی کا یہی استعمال ہے۔ ئ
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے حاضر ہے نقشِ فریادی بھی۔
فیض کے نام پر تخلّص کا نشان ہے، چاہیں تو ہٹا دیں ورنہ ایشیا ٹائپ میں پھر ڈبّہ نظر آئے گا۔
 
Top