میرا جی زندگی ایک اذیت ہے مجھے

عاطف بٹ

محفلین
زندگی ایک اذیت ہے مجھے
تجھ سے ملنے کی ضرورت ہے مجھے

دل میں ہر لحظہ ہے صرف ایک خیال
تجھ سے کس درجہ محبت ہے مجھے

تیری صورت، تیری زلفیں، ملبوس
بس انہی چیزوں سے رغبت ہے مجھے

مجھ پہ اب فاش ہوا رازِ حیات
زیست اب سے تیری چاہت ہے مجھے

تیز ہے وقت کی رفتار بہت
اور بہت تھوڑی سی فرصت ہے مجھے

سانس جو بیت گیا، بیت گیا
بس اسی بات کی کلفت ہے مجھے

اب نہیں دل میں مرے شوقِ وصال
اب ہر اک شے سے فراغت ہے مجھے

اب نہ وہ جوشِ تمنا باقی
اب نہ وہ عشق کی وحشت ہے مجھے

اب یونہی عمر گزر جائے گی
اب یہی بات غنیمت ہے مجھے​
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہ کیا خوب کلام شریک محفل کیا بٹ بھائی
مجھ پہ اب فاش ہوا رازِ حیات
زیست اب سے تیری چاہت ہے مجھے

تیز ہے وقت کی رفتار بہت
اور بہت تھوڑی سی فرصت ہے مجھے
 
فلک شیر

محفلین
ثناءاللہ ڈار کب میرا جی ہوئے........روز ازل سے یا جس دن میرا سین کو دیکھا........کہاں سے چلے ، کہاں پہنچے.......مجاز سے حقیقت کی منازل طے ہونے کا ذکر تو بہت کرتے ہیں......لیکن وہ جو ایک سچا شاعر ہوتا ہے.......انہیں میں سے شایدایک میرا جی جیسے دیوانے نے آد م کے بیٹے کا یہ جذباتی المیہ کچھ یوں محفوظ کیا ہے......جسم ، جسے ہم محبت کے تذکار میں جھٹلاتے ہیں.....اس کی تحقیر کرتے ہیں......رائنر رلکے ماریہ جیسا بڑا شاعر بھی یہی کہتا ہے........مگر.....جان کی امان پائین تو عرض ہے کہ......روح کی تسکین بڑی چیز .......لیکن ایک عام آدمی، جو ہر سو میں سے شاید ننانوے تو ضرور ہوں گے.......اس کے ہاں جسم بھی گاہے اپنا وجود منواتا ہے.........صرف اسی ایک بات کو مدنظر رکھا جائے.........تو فقیر کے خیال میں میرا جی پچھلی صدی کے اہم ادیبوں میں فہرست پاسکتے ہیں........گو کہ کچھ ابرو اٹھیں گے اور آنکھیں خنجر ہوں گی......
 
آخری تدوین:

عاطف بٹ

محفلین
ثناءاللہ ڈار کب میرا جی ہوئے........روز ازل سے یا جس دن میرا سین کو دیکھا........کہاں سے چلے ، کہاں پہنچے.......مجاز سے حقیقت کی منازل طے ہونے کا ذکر تو بہت کرتے ہیں......لیکن وہ جو ایک سچا شاعر ہوتا ہے.......انہیں میں سے شایدایک میرا جی جیسے دیوانے نے آد م کے بیٹے کا یہ جذباتی المیہ کچھ یوں محفوظ کیا ہے......جسم ، جسے ہم محبت کے تذکار میں جھٹلاتے ہیں.....اس کی تحقیر کرتے ہیں......رائنر رلکے ماریہ جیسا بڑا شاعر بھی یہی کہتا ہے.........روح کا جسم سے ملاپ بذات خود ایک نئے وجود کی تشکیل ہے.........روح کی تسکین بڑی چیز .......لیکن ایک عام آدمی، جو ہر سو میں سے شاید ننانوے تو ضرور ہوں گے.......اس کے ہاں جسم بھی گاہے اپنا وجود منواتا ہے.........صرف اسی ایک بات کو مدنظر رکھا جائے.........تو فقیر کے خیال میں میرا جی پچھلی صدی کے اہم ادیبوں میں فہرست پاسکتے ہیں........گو کہ کچھ ابرو اٹھیں گے اور آنکھیں خنجر ہوں گی......
بجا فرمایا حضور!
 
بہت اچھے۔ واہ
میراجی اچھا ادیب، زباندان اور شاعر ہے اس میں شک نہیں۔
ابرو اٹھانے والے اسی کام کے رہے ہیں ہمیشہ۔
ایک بڑا دھبہ جو میراجی پر ہمیشہ لگایا جاتا رہا ہے وہ ابہام ہے۔ اور یہ کوئی ایسی خاص بات بھی نہیں۔ بڑے شعرا میں ابہام بھی اچھا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ثناءاللہ ڈار کب میرا جی ہوئے........روز ازل سے یا جس دن میرا سین کو دیکھا........کہاں سے چلے ، کہاں پہنچے.......مجاز سے حقیقت کی منازل طے ہونے کا ذکر تو بہت کرتے ہیں......لیکن وہ جو ایک سچا شاعر ہوتا ہے.......انہیں میں سے شایدایک میرا جی جیسے دیوانے نے آد م کے بیٹے کا یہ جذباتی المیہ کچھ یوں محفوظ کیا ہے......جسم ، جسے ہم محبت کے تذکار میں جھٹلاتے ہیں.....اس کی تحقیر کرتے ہیں......رائنر رلکے ماریہ جیسا بڑا شاعر بھی یہی کہتا ہے........مگر.....جان کی امان پائین تو عرض ہے کہ......روح کی تسکین بڑی چیز .......لیکن ایک عام آدمی، جو ہر سو میں سے شاید ننانوے تو ضرور ہوں گے.......اس کے ہاں جسم بھی گاہے اپنا وجود منواتا ہے.........صرف اسی ایک بات کو مدنظر رکھا جائے.........تو فقیر کے خیال میں میرا جی پچھلی صدی کے اہم ادیبوں میں فہرست پاسکتے ہیں........گو کہ کچھ ابرو اٹھیں گے اور آنکھیں خنجر ہوں گی......
مجاز محبت کی حقیقت اور منزل جسم ہے۔۔۔ اس سے جو انکار کرتا ہے۔۔۔ گویا بشریت کے تقاضوں کا انکار کرتا ہے۔۔ :) ماں کا محبت سے اپنے بچے کو لپٹانا۔۔۔۔ دوستوں کا محبت سے اپنے دوست کی پیٹھ تھپتھپانا۔۔۔ یا پھر عاشق کا معشوق سے پہلونشیں ہونے کی خواہش کرنا۔۔۔ سب اک لمس کے متلاشی رہتے ہیں۔۔ اک احساس جو الفاظ سے بالاتر ہے۔۔۔ اس کو الفاظ میں پرونا بھی اس احساس پر ظلم کرنا ہے۔
 
فلک شیر

محفلین
مجاز محبت کی حقیقت اور منزل جسم ہے۔۔۔ اس سے جو انکار کرتا ہے۔۔۔ گویا بشریت کے تقاضوں کا انکار کرتا ہے۔۔ :) ماں کا محبت سے اپنے بچے کو لپٹانا۔۔۔ ۔ دوستوں کا محبت سے اپنے دوست کی پیٹھ تھپتھپانا۔۔۔ یا پھر عاشق کا معشوق سے پہلونشیں ہونے کی خواہش کرنا۔۔۔ سب اک لمس کے متلاشی رہتے ہیں۔۔ اک احساس جو الفاظ سے بالاتر ہے۔۔۔ اس کو الفاظ میں پرونا بھی اس احساس پر ظلم کرنا ہے۔
ثروت حسین نے کہا تھا
آدھے سیارے پر پانی برسا نغمات لیے
آدھے سیارے کے منظر اب بھی دھوپ میں جلتے ہیں​
 
طارق شاہ

محفلین
عاطف بٹ صاحب !
میرا جی کی بہت خُوب غزل شیئر کرنے پر تشکّر اور بہت سی داد قبول کیجئے
بہت لُطف دیا پیش کردہ غزل نے
ذیل میں دیا، غزل کا ساتواں شعر، کسی طرح، یا وجہ سے، ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے

آہ میری ہے، تبسّم تیرا
اِس لئے درد بھی راحت ہے مجھے

ایک بار پھر سے بہت سی داد
بہت خوش رہیں
 
Top