زندگی خاک نہ تھی

نیلم

محفلین
زندگی خاک نہ تھی خاک اڑا کے گزری
تجھ سے کیا کہتے، تیرے پاس جو آتے گزری

دن جو گزرا تو کسی یاد کی رَو میں گزرا
شام آئی، تو کوئی خواب دکھا تے گزری

اچھے وقتوں کی تمنا میں رہی عمرِ رواں
وقت ایساتھا کہ بس ناز اُٹھاتے گزری

زندگی جس کے مقدر میں ہو خوشیاں تیری
اُس کو آتا ہے نبھانا، سو نبھاتے گزری

زندگی نام اُدھر ہے، کسی سرشاری کا
اور اِدھر دُور سے اک آس لگاتے گزری

رات کیا آئی کہ تنہائی کی سرگوشی میں
ہُو کا عالم تھا، مگر سُنتے سناتے گزری

بار ہا چونک سی جاتی ہے مسافت دل کی
کس کی آواز تھی، یہ کس کو بلاتے گزری

شاعر : نصیر ترابی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ عمدہ انتخاب نیلم ۔
یہ ہم ٹی وی چینل کے کسی ڈرامے کا تھیم سونگ بھی ہے نا نیلم؟ ہم والوں نے پہلے بھی نصیر ترابی کی ایک غزل ایک ڈرامے میں ڈالی تھی۔
 
نیلم

محفلین
واہ۔ عمدہ انتخاب نیلم ۔
یہ ہم ٹی وی چینل کے کسی ڈرامے کا تھیم سونگ بھی ہے نا نیلم؟ ہم والوں نے پہلے بھی نصیر ترابی کی ایک غزل ایک ڈرامے میں ڈالی تھی۔
جی زندگی گلزار ہے کا تھیم سونگ ہے :) اور اس سے پہلے نصیر ترابی کی کون سی غزل ڈرامے میں ڈالی گئی تھی مجھے تو یاد نہیں آرہی ۔
اور پسند کرنے کا بہت شکریہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی زندگی گلزار ہے کا تھیم سونگ ہے :) اور اس سے پہلے نصیر ترابی کی کون سی غزل ڈرامے میں ڈالی گئی تھی مجھے تو یاد نہیں آرہی ۔
اور پسند کرنے کا بہت شکریہ
یہ گانا میرے پاس ہے۔ بہت اچھا گایا گیا ہے۔
لیں آپ کو ہمسفر ڈرامے کا تھیم سونگ بھول گیا ہے؟ 'وہ ہمسفر تھا' والی غزل۔ قرۃ العین بلوچ نے گائی تھی۔ مجھے تو کبھی نہیں بھولے گی۔ اتنی طویل کہانی جڑی ہے اس غزل سے۔
 
باباجی

محفلین
واہ بہت خوبصورت کلام

دن جو گزرا تو کسی یاد کی رَو میں گزرا​
شام آئی، تو کوئی خواب دکھا تے گزری​
 
نیلم

محفلین
یہ گانا میرے پاس ہے۔ بہت اچھا گایا گیا ہے۔
لیں آپ کو ہمسفر ڈرامے کا تھیم سونگ بھول گیا ہے؟ 'وہ ہمسفر تھا' والی غزل۔ قرۃ العین بلوچ نے گائی تھی۔ مجھے تو کبھی نہیں بھولے گی۔ اتنی طویل کہانی جڑی ہے اس غزل سے۔
اووو اچھا یہ نصیر ترابی کی شاعری تھی :)
میں نے یہ ڈرامہ باقاعدگی سے نہیں دیکھا تھا ۔
جو مزا ناولز کا ہے وہ ڈراموں کا نہیں ۔مجھے کوئی بھی ڈرامہ اتنا پسند نہیں آیا جو ناولز پر بنائے گئے ہیں ناولز کی ایک اپنی ہی دنیا ہوتی ہے جو ہم اپنے دماغ میں بنا لیتے ہیں۔:)
 
Top