زندگی کا سب سے اھم مقصد کیا ہے؟

عبدالمغیث

محفلین
کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنے ساتھیوں اور دوستوں میں (آئرلینڈ میں) ایک سروے کیا تھا جس میں یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ آپ کے خیال میں ایک انسان کی زندگی کا سب سے اھم مقصد کیا ہے؟ جواب صرف ایک فقرے میں دینا تھا۔ مجھے بہت سے متفرق اور دلچسپ جوابات وصول ہوئے تھے۔

اب اگر یہ سروے یہاں اس فورم پر کیا جائے اور آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے خیال میں ایک انسان کی زندگی کا سب سے اھم مقصد کیا ہے تو آپ صرف ایک فقرے میں کیا جواب دیں گے؟
 
ایک جملے میں تو یہی ہے کہ اللہ عزوجل انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے۔
عبادت کے وسیع مفہوم میں کیا کیا شامل ہے یہ ایک الگ وسیع موضوع ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
میں ایک فعل میں جواب دوں
"خوش رہنا " اسکے معانی زندگی میں وسیع بہت۔۔۔
خوشی کے لیے
حسد نہ کرو
جستجو کرو
توکل کرو
اطاعت کرو
توبہ کرو
غم نہ کرو
بہت کچھ ..۔ انسان مطمئن کبھی نہءں ہوتا نہ شکر۔کرسکتا ہے
 
اوپر دیے ہوئے سارے زبردست والے جوابات کی روشنی میں ، عبادت، خوشی اور بچے پالنا ۔۔۔۔ سب کچھ ، کھانا اور بچے پیدا کرنا یعنی سروائیول زندگی کا واحد مقصد ہے ۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کائنات اور موجودات میں اپنا صحیح مقام و منصب پہچاننا اس اور کے تقاضوں کو پہچان کر انہیں حفظ مراتب کے ساتھ پورا کرنا ۔
 

bilal260

محفلین
مجھےاپنی اور تمام دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاء اللہ عزوجل۔
 
Top