زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا

اظہرالحق

محفلین
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
دنیا سے خاموشی سے گذر جائیں ہم تو کیا

ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے
ایک خواب ہیں جو ٹوٹ کہ بکھر جائیں ہم تو کیا

اب کون منتظر ہے ہمارے لئے وہاں
شام ہو گئی ہے لوٹ کہ گھر جائیں ہم تو کیا

----------------------------------------------
محمد اشرف کی چند خوبصورت ترین دھنون میں سے ایک ۔ ۔ ۔ دھن ۔ ۔ فلم پاکیزہ کے لئے ۔ ۔ ۔ اور پھر ناہید اختر کی پرسوز آواز ۔ ۔ ۔
 

طالوت

محفلین
جناب میں لنک بھول گیا لیکن یو ٹیوب پر ناہید اختر لکھیں تو سامنے آ جائے گا اور وہیں سے لے کر میں نے اسے ایم پی ٹھری میں منتقل کیا تھا۔۔۔۔

وسلام
 
Top