زنیرہ عقیل
محفلین
ہنستا دکھائی دے کوئی روتا دکھائی دے
اور کوئی اپنے درد میں ڈوبا دکھائی دے
جو شخص کرے بات محبت کی یہاں پر
اس دور میں وہ شخص عجوبا دکھائی دے
فکرِ معاش رونا ہے ہر فرد کا رونا
روٹی کے لیے کوئی ترستا دکھائی دے
نیندیں حرام ہو گئی حالات سے کچھ کی
غافل ہے جو ہروقت وہ سوتا دکھائی دے
بنجر زمین بوند کو ترسے تمام سال
دریا بھی سمندر میں اترتا دکھائی دے
زخمِ دل کی کس سے شکایت کروں اے "گُل"
ہر گام پر اک شخص جو مرتا دکھا ئی دے
"زنیرہ گُل"
اور کوئی اپنے درد میں ڈوبا دکھائی دے
جو شخص کرے بات محبت کی یہاں پر
اس دور میں وہ شخص عجوبا دکھائی دے
فکرِ معاش رونا ہے ہر فرد کا رونا
روٹی کے لیے کوئی ترستا دکھائی دے
نیندیں حرام ہو گئی حالات سے کچھ کی
غافل ہے جو ہروقت وہ سوتا دکھائی دے
بنجر زمین بوند کو ترسے تمام سال
دریا بھی سمندر میں اترتا دکھائی دے
زخمِ دل کی کس سے شکایت کروں اے "گُل"
ہر گام پر اک شخص جو مرتا دکھا ئی دے
"زنیرہ گُل"