زورن/اوبنٹو/منٹ/ڈیبین/لینکس او ایس کی مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن

asakpke

محفلین
سب سے پہلے تو میں حوالہ دونگا کہ اگر آپ نے نارمل/عام طریقے سے انسٹالیشن کرنی ہے تو اس لینک کو چیک کریں۔
http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

نوٹ: دی گئی تصاویر آپکی لینکس انسٹالیشن سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

اس مضمون میں مندرجہ زیل باتوں کی وضاحت کی جائے گی۔
  • پارٹیشن
  • پارٹیشن کی قسمیں
  • ونڈوز اور لینکس میں پارٹیشنز کے نام
  • لینکس کا جی پارٹیڈ Gparted پروگرام
  • وغیرہ وغیرہ
اوپر ویڈیو لینک میں دوسری ویڈیو کے 6 بج کر 5 منٹ تک سٹپس ایک جیسے ہیں۔ اس سٹپ پر اس طرح کی سکرین سامنے آتی ہے۔ یہ غالبا انسٹالیشن کا تیسرا سٹپ بنتا ہے۔

ubuntu1104installation-large_003.jpg

عام انسٹالیشن میں ہم پہلی آپشن متنخب کرتے ہیں جس میں یہ ہمیں ونڈوز ایکس پی/ونڈوز 7 یا موجودہ لینکس کے ساتھ نئی لینکس انسٹال کرنے کی آپشن دیتا ہے۔ مثلا اوپر تصویر میں یہ موجودہ اوبنٹو کے ساتھ نئی اوبنٹو کو انسٹال کرنے کی آپشن دے رہا ہے۔

بعض اوقات پہلی آپشن نہیں آتی تو ہمیں مینیولی پارٹیشن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ تصویر میں Something else کی آپشن سے ظاہر ہے۔ یا ہم موجودہ لینکس کو ختم کر کے اسکی جگہ نئی لینکس انسٹال کرنا چاہتے ہیں۔ یا ہم ونڈوز کی انسٹالیشن ڈرائیو کو ختم کر کے وہاں لینکس انسٹال کرنا چاہتے ہیں۔ یا وغیرہ وغیرہ۔ '۔۔۔ Erase' والی آپشن کا نقصان یہ ہے کہ یہ ساری ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا ختم کر کے وہاں پر نئی انسٹالیشن کرتا ہے۔

کیوںکہ ہم نے ہارڈ ڈسک سے لینکس کے لیے خود پارٹیشن جگہ بنانی ہے اس لیے فل وقت Quit کو کلک کر کے اسے ختم کر دیں۔ پارٹیشن بنانے کے بعد ہم یہاں تک آئیں گے اور Something else والی آپشن کا استعمال کریں گے۔

ہارڈ ڈسک پارٹیشن کیا ہے؟ سادہ الفاظ میں آپ اسے ونڈوز کی سی یا ڈی ڈرائیو کہ سکتے ہیں جسمیں آپ ونڈوز انسٹال کرنے ہیں یا اپنا ڈیٹا رکھتے ہیں

بیسک پارٹیشن ٹیبل میں پارٹیشن کی تین اقسام ہیں۔
  1. پرائمری پارٹیشن
  2. ایکسٹینڈیڈ پارٹیشن
  3. لاجیکل پارٹیشن
بیسک پارٹیشن ٹیبل میں زیادہ سے زیادہ چار پرائمری پارٹیشن بن سکتی ہیں۔ ایکسٹینڈیڈ پارٹیشن بنیادی طور پر پرائمری پارٹیشن کی ہی ایک قسم ہے جو کہ تعداد میں صرف ایک ہی ہو سکتی ہے۔ ایکسٹینڈیڈ پارٹیشن کا کام یہ ہے کہ اس میں بہت سی لاجیکل پارٹیشنز بن سکتی ہیں۔

پرائمری پارٹیشن اور لاجیکل پارٹیشن میں کچھ خاص فرق نہیں ہے۔ اگر آپ نے ڈرائیو میں ڈیٹا ہی کاپی کرنا ہے تو آپکو دونوں میں کچھ خاص فرق نہیں ملے گا۔ کچھ آپریٹنگ سسٹم انسٹالیشن کے لیے پرائمری پارٹیشن کی ڈیمانڈ کرنے ہیں مثلا میرے خیال میں ونڈوز ایکس پی لاجیکل ڈرئیو میں انسٹال نہیں ہو سکتی جبکہ ونڈوز 7 ہو سکتی ہے۔ لینکس دونوں میں انسٹال ہو سکتی ہے۔

ونڈوز میں پارٹیشن یا ڈرائیوز کے نام سی، ڈی، ای، ۔۔۔ وغیرہ ہوتے ہیں۔ جبکہ لینکس میں dev/sda1/ یا 2، 3 ۔۔۔ وغیرہ ہوتے ہیں۔ پہلی ہارڈ ڈسک کا نام sda ہو گا جبکہ دوسری کا نام sdb اور اسی طرح باقیوں کے نام ہونگے (
انگریزی میں مزید معلومات

https://help.ubuntu.com/12.04/installati...names.html

)۔ اگر چار پرائمری پارٹیشن ہیں تو ان کے نام یہ ہونگے.
  1. پہلی پرائمری پارٹیشن dev/sda1/
  2. دوسری پرائمری پارٹیشن dev/sda2/
  3. تیسری پرائمری پارٹیشن dev/sda3/
  4. چوتھی پرائمری پارٹیشن dev/sda4/
عام طور پر ان پرائمری پارٹیشنز میں ایک ایکسٹینڈیڈ پارٹیشن ہو گی۔ جس میں باقی ساری پارٹیشنز بطورلاجیکل پارٹیشز بنے گی۔ لاجیکل پارٹیشن کے نام کی شروعات اس طرح ہو گی۔
  • پہلی لاجیکل پارٹیشن dev/sda5/
  • دوسری لاجیکل پارٹیشن dev/sda6/
  • تیسری لاجیکل پارٹیشن dev/sda7/
  • وغیرہ وغیرہ
یعنی پہلی لاجیکل ڈرائیو sda5 سے شروع ہو گی۔ مثلا میرے کمپیوٹر کی پارٹیشنز لینکس کے GParted پروگرام میں اس طرح ہیں۔


MyPartitions.png

ونڈوز اور لینکس دونوں میں پارٹیشنز کو ضرور لیبل دیں اس سے انسٹالیشن کے دوران آسانی ہو گی۔ مثلا اوپر تصویر میں Win-7، Data، وغیرہ لیبلز ہیں۔ مثلا اوپر تصویر کو دیکھ کے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ
  • dev/sda1/ پرائمری پارٹیشن ہے جو کہ ونڈوز کی سی ڈرائیو ہے۔ boot Flag بتا رہا ہے کہ یہ ونڈوز کی ایکٹو پارٹیشن ہے
  • dev/sda2/ بھی پرائمری پارٹیشن ہے جو کہ ونڈوز کی ڈی ڈرائیو ہے
لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے کم از کم ایک پارٹیشن یا ڈرائیو دینی پڑتی ہے جس کا فائل سسٹم ٹائپ ext2, ext3, ext4 وغیرہ ہونا چاہیے۔ اور دوسری پارٹیشن Swap کے لیے بنا لینی بہتر ہے۔ Swap عارضی RAM کے طور پر کام کرتی ہے۔ عام طور پر Swap کا سائیز RAM سے ڈبل ہوتا ہے مگر 2 جی بی سے زیادہ سائیز ضروری نہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی ونڈوز میں لینکس کے لیے پارٹیشن بنا چکے ہیں تو ٹھیک ہے یا یہ سوچ چکے ہیں کہ فلاں ڈرائیو میں لینکس انسٹال کرنی ہے اور جی پارٹیڈ Gparted کو چلا کر ان کا نام نوٹ کر لیں مثلا dev/sda8/ یا جو بھی ہو ورنہ GParted پروگرام چلا کر پارٹیشن بنائیں۔
یہ جی پارٹیڈ Gparted پروگرام کہاں ملے گا؟ یہ زورن او ایس 6 کور ایڈیشن کے مین مینو میں System Tools کے اندر Administration سیکشن میں ملے گا۔ زورن او ایس 5 کے مین مینو میں System کے اندر Administration سیکشن میں ملے گا۔ اوبنٹو 04۔12 کے مین مینو میں Gparted لکھنے سے سامنے آئے گا۔ لینکس منٹ 13 کے مین مینو کے Administration سیکشن میں ملے گا۔

جی پارٹیڈ Gparted پروگرام چلائیں اور جس پارٹیشن سے جگہ لینی ہے اس پر رائیٹ کلک کر کے Resize/Move متنخب کریں۔


Resize-Move.png

مثلا اوپر تصویر میں بنی بار سے پتہ چلا رہا ہے کہ پیلے رنگ والہ حصہ استعمال شدہ جگہ ہے اور سفید خالی جگہ ہے۔ لینکس کے لیے نئی پارٹیشن کی جگہ بنانے کے لیے اوپر بار کے دائیں طرف والے ایرو پر بائیں کلک کر کے بائیں طرف ڈریگ کریں اور جتنی خالی جگہ بنانی ہے اتنا ڈریگ کریں یا بار کے نیچے Free space following میں مقدار بتا دیں اور Resize/Move پر کلک کر دیں۔ اس کے بعد Gparted میں اپلائی کے بٹن پر کلک کر دیں۔ تقریبا 10 یا 20 جی بی لینکس کے لیے کافی جگہ ہے۔

اب جو خالی جگہ بنی ہے اس پر رائیٹ کلک کر کے New متنخب کریں۔


gparted_create_new_partition.jpg

غالب امکان یہ ہے کہ آپ لینکس کے لیے پارٹیشن لاجیکل ڈرائیو میں بنائیں گے۔ اس لیے Create as میں لاجیکل متنخب کریں۔ Filesystem میں ext4 متنخب کریں۔ اگر Swap پارٹیشن بنانی ہے تو Free Space Following میں اس کے لیے جگہ چھوڑ دیں۔

Swap پارٹیشن بنانے کے لیے اوپر والے سٹپس دوبارہ کریں مگر Filesystem میں Swap متنخب کریں۔ اس کے بعد Gparted میں اپلائی کے بٹن پر کلک کر دیں۔ لینکس اور Swap کے لیے بنائی گی پارٹیشن کے نام نوٹ کریں مثلا dev/sda7/ لینکس کے لیے اور dev/sda8/ سواپ کے لیے۔ پھر Gparted کو بند کر دیں۔

اب لینکس انسٹالیشن چلائیں اور Something else والے سٹپ تک پہنچیں۔ جب آپ Something else متنخب کر کے آگے جاتے ہیں تو اس طرح کی سکرین آتی ہے۔


ubuntu1104installation-large_004.jpg

اس میں اہم کام یہ چیک کرنا ہے کہ Device for boot loader installation میں dev/sda/ وغیرہ متنخب ہوں۔ اور اس میں جو پارٹیشن آپ نے لینکس کے لیے بنائی تھی اسکا نام، ٹائیپ اور سائیز وغیرہ دیکھ کر ڈبل کلک کریں تو اس طرح کی سکرین سامنے آئے گی۔


ubuntu_partition_01.jpg

اس میں اہم کام Use as میں Ext4 اور Mount point میں / متنخب کرنا ہے۔ باقی چیزوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ / کا مطلب ہے کہ لینکس کے لیے روٹ پارٹیشن یعنی جس میں لینکس کی ساری فائلیں ہونگی۔

اسی طرح Swap کو متنخب کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ سوائیپ پارٹیشن کو ڈبل کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں کہ وہ پہلے سے ہی متنخب ہے۔

Install Now وغیرہ پر کلک کریں اور باقی سٹپس ایک جیسے ہیں۔ آپ اس لینک پر دوسری ویڈیو کے 8 بج کر 15 منٹ سے شروع کر سکتے ہیں۔
http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔
 

محمد اسلم

محفلین
کیا آپ کی تمام کاوشوں کی پی ڈی ایف اردو میں نہیں مل سکتی،،، اور ویڈیوز کے ڈائریکٹ لنکس بھی ہونے چاہیئے تاکہ ایک سلو نیٹ یوزر(میری طرح) فائدہ اٹھا سکے؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پچھلے دنوں فیڈورا کے صفحے پر گیا تو وہاں بلوچی میں بھی فیڈورا دستیاب ہے۔ اردو کا لنک نہیں مل سکا :(
 

asakpke

محفلین
کیا آپ کی تمام کاوشوں کی پی ڈی ایف اردو میں نہیں مل سکتی،،، اور ویڈیوز کے ڈائریکٹ لنکس بھی ہونے چاہیئے تاکہ ایک سلو نیٹ یوزر(میری طرح) فائدہ اٹھا سکے؟؟؟
نہیں پی ڈی ایف میں تو دستیاب نہیں ہیں :sad3:

آپ اس ربط سے ان ویڈیوز کو ڈائونلوڈ بھی کر سکتے ہیں یا آپ یہ ویڈیوز فیس بک پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3
 

محمد اسلم

محفلین
نہیں پی ڈی ایف میں تو دستیاب نہیں ہیں :sad3:

آپ اس ربط سے ان ویڈیوز کو ڈائونلوڈ بھی کر سکتے ہیں یا آپ یہ ویڈیوز فیس بک پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3
ویڈیوز تو ڈاؤنلوڈ کر لی ہیں
بس اب آپ اردو میں پی ڈی ایف یار پھر آر ٹی ایف فائلس بنائیں اور اپلوڈ کریں،،،، بہوتوں کا بھلا ہوگا!
 

شمشاد

لائبریرین
میں اپنے مضمون کو کیسے ایڈٹ کر سکتا ہوں؟ :disappointed: کوئی آپشن نہیں مل رہی :thinking2:
اصل مضمون جو کہ پہلی پوسٹ میں ہے کے لیے "تدوین" دستیاب نہیں :shocked:

برادر کسی بھی محفلین کے لیے تدوین کی سہولت مراسلے پوسٹ کرنے کے 30 منٹ بعد تک رہتی ہے۔

اس کا بہترین حل یہی ہے کہ مراسلہ رپورٹ کر دیں یا کسی منتظم کو ذاتی پیغام بھیج دیں۔

میں نے آپ کا مراسلہ مدون کر دیا ہے۔
 
برادر کسی بھی محفلین کے لیے تدوین کی سہولت مراسلے پوسٹ کرنے کے 30 منٹ بعد تک رہتی ہے۔

اس کا بہترین حل یہی ہے کہ مراسلہ رپورٹ کر دیں یا کسی منتظم کو ذاتی پیغام بھیج دیں۔

میں نے آپ کا مراسلہ مدون کر دیا ہے۔
کہ جسے میں نے رپورٹ کیا تھا۔
شکریہ شمشاد بھائی:love:
 
Top