کاشفی
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
یا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
صلوات اللہ علیکم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
یا رسول صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
یا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سلام علیکم
صلوات اللہ علیکم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
زينبيہ جو آج شہر سيدہ زينب سلام اللہ عليہا کے نام سے معروف ہے دمشق کے جنوب ميں سات کلوميٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں حضرت زينب بنت علي عليہما السلام کا روضۂ اقدس ہے۔ آپ کا روضہ اقدس اسلامي طرز تعمير پر ايراني ماہرين نے بنايا ہے۔ جو دس ہزار مربع ميٹر رقبہ پر واقع ہے ۔ حضرت زينب سلام اللہ عليہا اپنے بھائي حضرت امام حسين عليہ السلام کي شہادت کے بعد تقريبا ڈيڑہ سال تک زندہ رہيں اور چودہ رجب باسٹھ ہجري قمري ميں اتوار کي شب آپ کي وفات ہوئي ، آپ کي وفات اور محل دفن کے بارے ميں قدرے اختلاف پايا جاتا ہے بعض مورخين مدينہ منورہ کو اور بعض شام کو اور بعض مصر کو آپ کا محل دفن قرار ديتے ہيں ۔ کتاب اعيان الشيعہ کے مصنف آيت اللہ سيد محسن امين عاملي حضرت زينب سلام اللہ عليہا کے حرم مطہر ميں دفن ہيں اور ڈاکٹر علي شريعتي حرم مطہر کے کنارے دفن ہيں: