زپ فائیل کیسے بناتے ہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میں نے نبیل بھائی سے سوال کیا تھا کہ زپ فائیل کیسے بناتے ہیں تو نبیل بھائی نے یہ جواب دیا السلام علیکم،
اس طرح کے سوالات کے لیے فورم پر پوسٹ کرنا زیادہ بہتر رہتا ہے۔ زپ فائل بنانے کے لیے WinZip, WinRAR یا 7-zip میں سے کوئی سا سوفٹویر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے میں ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اب اگر اس سوفٹویر کا لنک مل جائے تو بہتر ہو گا شکریہ
 
دوست

محفلین
سیون زپ استعمال کرتا ہوں ذاتی طور پر۔ ہر کسی کا اپنا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ آپ کوئی بھی استعمال کرلیں۔ سب اچھے ہیں۔ کوالٹی پروڈکٹس ہیں۔
 
مانو

محفلین
ویسے میں وہ زپ استعمال کرتی ہوں جس کے ساتھ کوئی ٹیٹو وغیرہ آسانی کے ساتھ لٹکایا جا سکے اگر کبھی مجھے کوئی ایسا ہینڈ بیگ پسند ہو جس کے ساتھ ایسی زپ نہیں ہوتی تو مین بازار سے خرید کرلگا لیتی ہوں :)
 
بلال

اچھا مذاق ہے۔۔۔ ویسے یہ ذپ سافٹ ویئر کی بات ہے کسی ہارڈویئر کی نہیں۔۔۔
 
باسم

محفلین
ونڈوز ایکس پی میں رائٹ کلک, New > Compressed (Zipped) Folder سے زپ فولڈر بنائیں اور مطلوبہ فائل اس میں کاپی یا ڈریگ این ڈروپ کردیں۔
 
ویسے میں وہ زپ استعمال کرتی ہوں جس کے ساتھ کوئی ٹیٹو وغیرہ آسانی کے ساتھ لٹکایا جا سکے اگر کبھی مجھے کوئی ایسا ہینڈ بیگ پسند ہو جس کے ساتھ ایسی زپ نہیں ہوتی تو مین بازار سے خرید کرلگا لیتی ہوں :)

دلچسپ جواب ہے :)
 
Top