ابن سعید
خادم
برادرم ہمیں انتہائی حیرت ہے کہ اس میں نہ اچھا لگنے والا پہلو کہاں سے نکل آیا۔ پھر بھی اگر کوئی ہے تو اسے جاننا ہماری دلچسپی سے عاری نہ ہوگا۔ اگر آپ کا اشارہ لفظ "کافر" کی جانب ہے تو جہاں تک ہمارا خیال ہے کہ اردو ادب میں یہ لفظ بہت ہی خوشگوار معنوں میں بلا تامل مستعمل رہا ہے۔ اس کے لغوی معنی ہیں "انکار کرنے والا" اور برادرم زیک نے اردو ویب کی ذمہ داریاں مزید اٹھانے سے عمومی انکار کیا ہے اس لحاظ سے وہ کافر گردانے جا سکتے ہیں۔ ایک شعر اسی حوالے سے عرض خدمت ہے:محترم مجھے مذاق میں بھی آپ کی یہ بات کچھ اچھی نہیں لگی
طور پر کافر گیا کافر سے ملنے کے لیے
عمر بھر دریائے رحمت میں وہی کافر رہا