زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی دم توڑگئی

جاسم محمد

محفلین
زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی دم توڑگئی
ویب ڈیسک ہفتہ 23 فروری 2019

1564608-quetta-1550900402-442-640x480.jpg

28 سالہ بینا آئی سی یو میں زیرِ علاج تھی: فوٹو: فائل

کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی پھوپھی بھی نجی اسپتال میں جان کی بازی ہارگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے نجی ریستوران نوبہارمیں کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ نجی اسپتال میں زیرعلاج جاں بحق بچوں کی پھوپھی بینا بھی جان کی بازی ہارگئی۔ 28 سالہ بینا آئی سی یو میں زیرِ علاج تھی جب کہ رات گئے طبیعت اچانک بگڑنے پروینٹی لیٹرپرشفٹ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیزفیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور9 سال کی سلویٰ شامل ہے۔ ہفتے کی علی الصبح بچوں کی میتیں کراچی سے کوئٹہ منتقل کی گئیں جہاں سے ان کے جسد خاکی کوآبائی علاقے لے جایا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ادھرپولیس نے بھی 18 افراد کوحراست میں لے کر تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بلوچستان روانہ کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ایف آئی آربھی درج کی جائےگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزفورمیں واقع نجی ریسٹورنٹس سے کھانا کھانے کے بعد 2 بچوں اور والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، بچوں اوران کی والدہ کونجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے جانبرنہ ہوسکے اور دم توڑ گئے، ایک بچے کی عمر ڈیڑھ سال اور دوسرا 5 سال کا تھا۔
 

فرقان احمد

محفلین
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ برسوں میں کسی قدر فعالیت دکھائی تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی نہایت بُری رہی ہے۔ یہ واقعہ اس کی ایک بدترین مثال ہے۔ نہایت افسوس ناک! ہماری دانست میں خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں بھی گزشتہ حکومتوں نے اس حوالے سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھائی ہے۔
 

فاخر

محفلین
اتنے ننھے منے پیارے بچے فوڈاہلکار اور حکام کی نااہلی ، غفلت اور بے حسی کے باعث اللہ کے پیارے ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اس سے قبل بھی اسی کراچی میں ہوٹل کا زہریلا کھانا کھانے سے کئی بچے دم توڑ چکے ہیں ؛ لیکن پھر بھی لا پروائی ؟؟ حکام یا تو بے اولاد ہیں یا پھر ان کے جسموں میں گوشت پوست کے لوتھڑا کے بجائے کوئی سیاہ پتھر ہے جو دھڑ کتا تو ہے ؛لیکن بے حس ہے اور تمام جذبات سے عاری و محروم بھی ہے۔ کیا یہ اندھیر نہیں ہے ؟اللہ ان بچوں کے درجات بلند فرمائے آمین۔اس واقعہ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہوٹل کے کھانا پر کبھی بھی اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکام یا تو بے اولاد ہیں یا پھر ان کے جسموں میں گوشت پوست کے لوتھڑا کے بجائے کوئی سیاہ پتھر ہے جو دھڑ کتا تو ہے ؛لیکن بے حس ہے اور تمام جذبات سے عاری و محروم بھی ہے۔
ان مفاد پرست حکام کوبار بار اقتدار میں لانے والے کون؟ اس بے حسی میں عوام برابر کی شریک ہے۔
 

imissu4ever

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
نہایت ہی افسوس ناک سانحہ ہے اس کی تمام پہلو ئوں سے تقتیش ہو نی چاہئے ۔
ہمارے مذہب میں صفائ ، ستھرائ اور دیگر مسلمانوں کی فلاح و بہبود و سلامتی لازمی جزو ہے حتی کہ ملازمین کو بھی حکم ہے کہ جو خود کھائو وہ ان کو بھی کھلائو ۔ اور ہم ناقابل استعمال خراب کھانا اکثر دیتے ہیں
فوڈ سیفٹی اور صارف کا تحفظ تو بعد کی اصطلاحات ہیں
 

محمدصابر

محفلین
میں نے صبح کسی جگہ خبر پڑھی تھی کہ تمام لوگ کمرے میں موجود کیڑے مار ادویات کی زائد موجودگی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
 

زیک

مسافر
یہ عام food poisoning سے بڑھ کر معاملہ لگ رہا ہے۔ کیا اس بارے میں کوئی تفتیش کی گئی ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
فاسفین گیس؟ وہ وہاں کیوں تھی؟
میں نے صبح کسی جگہ خبر پڑھی تھی کہ تمام لوگ کمرے میں موجود کیڑے مار ادویات کی زائد موجودگی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
کیڑے مار ادوایات کی زیادتی کی وجہ سے
Phosphine gas caused deaths in family from Pishin, says report
 
Top