زید حامد کون ہے؟

یوسف-2

محفلین
1840.gif

جنگ کراچی
 
فی الحال تو جنگ گروپ کو اس لیے آگ لگی ہوئی ہے کہ ’اے آر وائے نیوز‘ پر مبشر لقمان نے زید حامد کے ساتھ کئی پروگرام کیے ہیں اور ہندوستان نواز پالیسی پر جنگ گروپ اور امن کی آشا کے خوب لتے لیے ہیں۔ یہ جواب آں غزل ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
اس خبر کی سرخی میری ناقص عقل میں نہیں آرہی کہ فوج کا ایک ادارہ پیسے دے کر زید حامد کو فوج ہی کے خلاف استعمال کرا رہا تھا ۔
شاید کچھ دوستوں کو اختلاف ہو ، میرا تو یہ خیال ہے کہ جس کی جو بات مدلل محسوس ہو اسے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔
کون کتنا مسلمان ہے یہ ایمانی قوت عطا کرنے والا جانے ، کس کے پیٹ میں کتنا رزق حلال ہے ۔ یہ نظر آجاتا ہے ۔ پیٹ میں جیسا رزق ہوتا ہے ویسے ہی بو آتی ہے
 

ظفری

لائبریرین
زیدحامد پر میں بہت پہلے تبصرہ کرچکا ہوں ۔ مجھے اس کے عقیدے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ لیکن اس شخص کی جتنی بھی گفتگو کا اب تک مطالعہ کیا ہے ۔ اس میں نفرت ، بے چینی ، کینہ ، بغض ، اور انتشار پھیلانے والے عوامل کا رحجان صاف نظر آیا ہے ۔ میں نے اسے کبھی درمیان کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس کی بات سن کر آپ کسی کے بھی قتل کے لیئے تیار ہوسکتے ہیں ۔
 

یوسف-2

محفلین
اس خبر کی سرخی میری ناقص عقل میں نہیں آرہی کہ فوج کا ایک ادارہ پیسے دے کر زید حامد کو فوج ہی کے خلاف استعمال کرا رہا تھا ۔
شاید کچھ دوستوں کو اختلاف ہو ، میرا تو یہ خیال ہے کہ جس کی جو بات مدلل محسوس ہو اسے سننے میں کوئی حرج نہیں ۔
کون کتنا مسلمان ہے یہ ایمانی قوت عطا کرنے والا جانے ، کس کے پیٹ میں کتنا رزق حلال ہے ۔ یہ نظر آجاتا ہے ۔ پیٹ میں جیسا رزق ہوتا ہے ویسے ہی بو آتی ہے
سر جی! بات یہ ہے کہ خبر کا متن تو متعلقہ رپورٹر یا سب ایڈیٹر لکھتا ہے، لیکن خبر کی سرخیاں بالعموم خبر کی کمپوزنگ کے بعد، صفحہ پر دستیاب جگہ کی مناسبت سے ”کوئی اور“ لکھتا ہے۔ جو بیک وقت کئی کئی خبروں کو سرسری طور پر دیکھ کر کئی کالمی اور کئی سطری سرخی جما دیتا ہے۔ یہ کام بہت عجلت میں ہوتا ہے اور اگر ایسا کرنے والا ماہر نہ ہو یا اس سے چوک ہوجائے تو ایسی ہی ”فاش غلطیاں“ جنم لیتی ہیں۔ کبھی کبھی تو سرخی کے الفاظ خبر کے متن میں موجود ہی نہیں ہوتے۔ کیونکہ سرخی خبر کی ”آخری سطور“ سے لی گئی ہوتی ہیں اور پیسٹنگ کے دوران جگہ نہ بچنے پر آخری سطور اڑا دی جاتی ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
 

سید ذیشان

محفلین
زید حامد ایک شدت پسند اور غیر متوازن ذہنیت کا آدمی ہے اور نوجوان نسل کے ذہنوں میں کنفیوژن پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ حامد میر ایک پرانا صحافی ہے لیکن کل کئے گئے پروگرام کی میں مذمت کرتا ہوں۔ کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ اس طرح ٹی وی پر لوگوں پر تکفیر کرے۔ شدت پسندی کا جواب شدت پسندی نہیں ہے۔ زید حامد جب خود کہہ چکا ہے کہ وہ ختمِ نبوت پر یقین رکھتا ہے تو پھر ہم اور آپ کون ہوتے ہیں جو اس بات کی نفی کریں؟
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
زید حامد ایک شدت پسند اور غیر متوازی ذہنیت کا آدمی ہے اور نوجوان نسل کے ذہنوں میں کنفیوژن پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ حامد میر ایک پرانا صحافی ہے لیکن کل کئے گئے پروگرام کی میں مزمت کرتا ہوں۔ کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ اس طرح ٹی وی پر لوگوں پر تکفیر کرے۔ شدت پسندی کا جواب شدت پسندی نہیں ہے۔ زید حامد جب خود کہہ چکا ہے کہ وہ ختمِ نبوت پر یقین رکھتا ہے تو پھر ہم اور آپ کون ہوتے ہیں جو اس بات کی نفی کریں؟
اسی پر میں کہا کہ مجھے اس کے عقیدے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اس کی شدت پسندی اور متلون مزاجی کے سخت خلاف ہوں ۔ رہی ایک ٹی وی کے رویے کی بات تو آپ دیکھیئے دوسری طرف سے بھی کوئی رویہ جلد ہی سامنے آجائے گا ۔ ہدف کون بنے گا اس پر تجسس ضرور رہے گا ۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
پاکستانی میڈیا کا بچپنا پن ہے کہ ایک کامیاب سینیئر صحافی ایک ناکام دفاعی تجزیہ نگار کیخلاف پورا آدھے کا پروگرام صرف اسلئے کرے کہ اسنے کچھ دن قبل ایک اور نجی چینل پر اسکی ہتک کی تھی؟
 

ثمینہ شاہ

محفلین
ویسے شروع شروع میں تو بہت سے لوگ ان صاحب سے متاثر ہوئے تھے لیکن بعد میں ان کی تکمیل پاکستان موومنٹ کی ناکامی کے بعد ان کا بخار بہت سے لوگوں کے سر سے اتر گیا اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ ایک اچھے لیڈر کو تقریری فن کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن خیر مجھے ایک بات کی کبھی سمجھ نہیں آئی کہ جب ان صاحب نے اپنے کسی لیکچر میں کسی جھوٹے نبی کی پیروی کرنے کا پرچار نہیں کیا تو پھر ان پر مذہبی اعتراضات کی کیا تک بنتی ہے اور زید حامد کے فینز بھی ان کے اردگرد کسی یوسف کے لیے نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی کی خاطر جمع ہیں
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
زید حامد کو اگر پسند کیا جاتا ہے تو اسی وجہ سے کہ وہ پاکستان کے حق میں بات کرتا ہے، ہنود و یہود کی سازشوں کو بے نقاب کرتا ہے۔۔ اعلیٰ اداروں کی کرپشن سامنے لاتا ہے،غیر اسلامی قوانین کی مذمت کرتا ہے۔ہندوستان نواز تنظیموں پر کھلی تنقید کرتا ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے یہودی نیٹ ورک پر کھلے عام لعنت بھیجتا ہے۔شریعت کو اس کے معنوں میں نافذ کروانا چاہتا ہے۔خفیہ ایجنسیوں کی دہشت گردی سامنے لاتا ہے۔
اس ساری صورت حال میں قومی اور مذہبی دکان داروں کا کاروبار تباہ ہونے لگتا ہے تو وہ بلبلا اٹھتے ہیں اور پرانے بستوں سے اپنے کھاتہ رجسٹر نکال کر تہمت اور الزام تراشی کے تھوہر کو نئے سرے سے سینچنا شروع کر دیتے ہیں۔
میں زید حامد کا شیدائی ہرگز نہیں، میں ہر اس محب وطن پاکستانی کے ساتھ ہوں جو پاکستان پر مسلط خطروں کا ادراک خود بھی کرے اور عامتہ الناس تک پہنچائے۔اگر کوئی کل کو صحابی بن بیٹھے یا مدعی نبوت ہو جائے تو ہم اس پر لعنت بھیجنے میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے۔
ہاں یہ بات درست ہے کہ زید حامد کئی معاملات میں بہت شدت پسند ہو جاتا ہے لیکن یہ بھی تو سوچئے کہ اس سو کالڈ systematic سوچ نے آج تک ہمیں دیا کیا ہے۔
 
Top