زیروکس 6204 وائڈ فارمیٹ کا مسئلہ

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہم لوگ زیروکس 6204 وائڈ فارمیٹ پرنٹر استعمال کرتے ہیں۔
یہ اے فور سے لے کر اے زیرو تک پرنٹ نکال دیتا ہے۔
اس کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔
اے ون سے چھوٹا پیج اس میں نکلتا ہی نہیں۔ اے ون سے مراد تقریبا چوبیس انچ بائی چھتیس انچ کا پیپر ہے۔ آپ اے فور کا پرنٹ بھی بھیجیں گے تو اے ون ہی آئے گا۔ اس سے ہمارے بہت سے پیجز ضائع ہوجاتے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ جتنا پرنٹ دیا جائے، اتنے ہی سائز کا پیپر نکلے۔
بے شک یہ ناممکن ہے کیونکہ رول تو اس میں چھتیس انچ کا ہی لگتا ہے۔ لیکن اگر ہم نے ہائٹ گیارہ انچ سیٹ کی ہے تو پرنٹر کو چاہئے کہ رول کو گیارہ انچ کے بعد کاٹ دے۔ چوڑائی کا نقصان تو برداشت ہوہی سکتا ہے لیکن جو نقصان پیپر کا ہمیں ہائٹ کے حوالے سے پہنچ رہا ہے کم از کم وہ تو دور ہو ہی سکتا ہے۔
کیا کوئی دوست اس سلسلے میں میری مدد کرسکتا ہے؟
 
نکتہ ور

محفلین
آپ پرنٹ پورٹریٹ دیتے ہیں یا لےآؤٹ؟
یہ پرنٹر میں نے استعمال نہیں کیا لیکن آپ اس میں یہ آپشن تلاش کریں
کوڈ:
auto rotate
ممکن ہے اس سے کام بن جائے اس میں سب جگہ پر لےآؤٹ کو منتخب کریں۔
 
اسد

محفلین
میں نے رول والے وائڈ فورمیٹ پرنٹرز بہت عرصہ ہوا دیکھے تھے۔ ان میں چھوٹے سائز یا تو مینول تھے یا ان کے لیے کم چوڑائی والے رول استعمال ہوتے تھے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے لیٹر سائز (8.5x11) کے لیے 11 انچ چوڑائی والا رول استعمال ہوتا تھا، اور اگر زیادہ چوڑائی والا رول استعمال میں ہو تو پرنٹر کی سیٹنگز میں چھوٹے سائزوں کی اوپشن ہی نہیں آتی تھی۔

زیروکس کے اس صفحے کے مطابق یہ پرنٹر 11 انچ سے 36 انچ چوڑائی والا میڈیا سپورٹ کرتا ہے اور اس میں دو رولز کی اوپشن ہے۔ آپ بھی کم چوڑائی والا رول حاصل کر کے اسے لوڈ کریں اور اس کے فوراً بعد پرنٹر کی سیٹنگ کریں۔ اگر آپ کے پرنٹر میں دو رولز کی گنجائش ہے تو دوسرے رول پر 12 انچ والا رول استعمال کریں۔
 
نکتہ ور

محفلین
اور بہت سارے پرنٹر اےتھری کے سائز کا پیپر لوڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں وہ بھی چیک کر دیکھیں
 
چھوٹے سائز کا آپشن تو آتا ہے، اور ہم وہ سلیکٹ کرکے پرنٹ بھی دے دیتے ہیں لیکن پرنٹ اے ون سے کم نہیں نکلتا۔ مانا کہ چوڑائی 36 انچ ہے لیکن ہائٹ تو پرنٹر کو 24 انچ نہیں دینی چاہئے۔ پرنٹ ختم ہوتے ہی ایک انچ کا گیپ جو ہم نے چھوڑا تھا، وہ چھوڑنے کے بعد کاٹ دینا چاہئے، جیسا کہ کٹنگ کا آٹو میٹک آپشن اس میں موجود ہے۔
اور بہت سارے پرنٹر اےتھری کے سائز کا پیپر لوڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں وہ بھی چیک کر دیکھیں
یہ پرنٹر صرف رول لوڈ کرتا ہے۔ کٹے ہوئے پیپر یعنی شیٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ وہ ہمارے دوسرے پرنٹر میں ہے۔یعنی
ایچ پی ڈیزائن جیٹ 800 ۔ ہم مجبورا پیپر بچانے کے لیے پرنٹ اس پر لیں تو وہ کلر ہے۔ وہاں پرنٹنگ کی قیمت زیادہ آتی ہے۔
 
Top