الف نظامی
لائبریرین
زیست کی روحِ رواں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
شاملِ حالِ جہاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
مونسِ غم زدگاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
ہر گھڑی فیض رساں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
بصرِ بے بصراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
ہنرِ بے ہنراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
شاملِ حالِ جہاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
مونسِ غم زدگاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
ہر گھڑی فیض رساں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
بصرِ بے بصراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
ہنرِ بے ہنراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
وجہِ تخلیقِ جہاں ہے مرے مولا ﷺ کا وجود
مژدہ امن و اماں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
تا ابد ہر کلمہ گو کے نگہباں ہیں آپﷺ
جانبِ اُمتیاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
میری سرکارﷺ کی رحمت ہے محیطِ عالم
از کراں تا بہ کراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
(حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ)
مژدہ امن و اماں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
تا ابد ہر کلمہ گو کے نگہباں ہیں آپﷺ
جانبِ اُمتیاں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
میری سرکارﷺ کی رحمت ہے محیطِ عالم
از کراں تا بہ کراں ہے مرے خواجہ ﷺ کی نظر
(حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ)
آخری تدوین: