زین فورو تھیم سے متعلق معلومات چاھئیں

ScienceKiDunya

محفلین
اب میں نے انگلش لینگوئج ھی اڑا دی ھے۔ صرف اردو باقی ھے اور اردو میں ھے تھیم۔ لیکن یہ ایڈیٹر پلگ اِن چل نہیں رھا انسٹال کرنے کے باوجود۔
 

arifkarim

معطل
سعود بھائی زین فورو پر تو یہ simunaqv کا بتا رہے ہیں۔ کیا یہ کوئی اور ہے یا نبیل بھائی خود ہی یہ نام استعمال کرتے ہیں۔
جی یہ اردو محفل کے ناظم اعلیٰ نبیل ہی ہیں۔ میری گزارش ہوگی آپ فارغ ہوں تو آپکی اس سلسلہ میں کچھ مدد کر دیں۔

جی ای میل کے ایس ایم ٹی پی کنفیگریشن سیٹ کی تھیں۔ لیکن ابھی ٹیسٹ نہیں کیا۔ ایک دفعہ فورم کی شکل و صورت اردو والی بنا لوں تھیم سیٹ کر لوں پھر لوگوں کی جوائننگ اور رجسٹریشن وغیرہ کے معاملات دیکھوں گا۔
ہمنے تو وہاں پہلے دن ہی رجسٹریشن کروالی تھی :)
 

تجمل حسین

محفلین
جی یہ اردو محفل کے ناظم اعلیٰ نبیل ہی ہیں۔ میری گزارش ہوگی آپ فارغ ہوں تو آپکی اس سلسلہ میں کچھ مدد کر دیں۔
میں نے زین فورو کبھی استعمال نہیں کیا اور میں یہ پلگ ان ڈاؤنلوڈ بھی نہیں کرسکتا۔ کیونکہ میں نے زین فورو کا خریدار نہیں ہوں۔ باقی جو کرسکا وہ ضرور کروں گا۔
 
السلام علیکم!
میں نے آج ہی زین فورو اپنی ویب سائٹ پر انسٹال کیا ہے اور اس میں اردو لینگوئج شامل کی ہے ۔ کیا یہ بتایا جا سکتا ہے کہ اردو محفل کے زین فورو میں اس وقت کونسا تھیم استعمال ہو رہا ہے اور میں اسے کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ نستعلیق کا یہ فونٹ کیسے لگانا ہے فورم پر؟
میں نے ویب سائٹ پر جمیل نستعلیق کا فونٹ لگایا تھا مگر اس کا سائز 9 ایم بی تھا تو یہ لوڈ بہت دیر بعد ہوتا تھا۔ پھر میں نے علوی نستعلیق لگا دیا جو 300 کے بی کا فونٹ ہے اور بہت جلد لوڈ ہو جاتا ہے جب سائٹ اوپن کرتے ہیں تو۔
کیا جمیل نستعلیق کے متعلق بتایا جا سکتا ہے کہ آپ نے اسے کس طرح استعمال کیا ہے کہ یہ فوراََ لوڈ ہو جاتا ہے جب سائٹ کھولتے ہیں؟
میری سائٹ پر چلتے ہوئے زین فورو کا لنک یہ ہے:
www.sciencekidunya.com/forum

اور باقی ویب سائٹ یہ ہے:
www.sciencekidunya.com

امید ہے آپ کی بہتر رہنمائی میسر ہوگی۔ شکریہ


آپ نے ورڈ پریس پر کون سی تهیم لگائ ہے کیا وہ مل سکتی ہے۔۔۔؟
 

تجمل حسین

محفلین
Top