زین فورو کے بارے میں مشورہ

ابو مصعب

محفلین
مجھے کسی فورم سے زین فورو 1.5 فری ڈاؤن لوڈ کا لنک ملا۔ میں نے ڈاؤن لوڈ کر کے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کیا۔ لوکل ہوسٹ پر بالکل صحیح انسٹال ہو گیا۔ لیکن انگلش ورژن ہے۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس پر اعتماد کر کے اپنے فورم پر انسٹال کردوں ؟ کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا ؟
اور کیا اس کا اردو ترجمہ مل جائیگا ؟

لوکل ہوسٹ کے سکرین شاٹس یہ ہیں۔
فرنٹ اینڈ
KRRfOy8.jpg

بیک اینڈ

QGq0Rq7.jpg
 
تجمل حسین

محفلین
زین فورو ایک کمرشل سافٹ وئیر ہے لگتا ہے آپ نے کریکڈ ورژن ڈاؤنلوڈ کیا ہے جو کہ اخلاقی اور قانونی طور پر درست نہیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی رپورٹ کردے تو زین فورو والے بلاک بھی کردیتے ہیں۔ :)
 
ابو مصعب

محفلین
اچھا چلیں اگر اسے خریدنا ضروری ہوا تو کم از کم سیکھنے کے لئے اسے لوکل ہوسٹ پر استعمال کرتے ہیں۔ سب سے پہلے کوئی یہ بتلائے کہ اس کا اردو ترجمہ کیسے کیا جائے ؟ اس کا اردو پیکج نہیں مل رہا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا چلیں اگر اسے خریدنا ضروری ہوا تو کم از کم سیکھنے کے لئے اسے لوکل ہوسٹ پر استعمال کرتے ہیں۔ سب سے پہلے کوئی یہ بتلائے کہ اس کا اردو ترجمہ کیسے کیا جائے ؟ اس کا اردو پیکج نہیں مل رہا۔

آپ پہلے زین فورو کا لائسنس خرید لیں، اس کے بعد اردو لینگویج اور تھیم فائلیں آپ کو فراہم کرنے کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
کریک / ہیک شدہ سافٹوئیرز بنانے والوں میں اول نمبر روس اور اس سے ملحقہ مشرقی یورپ ممالک کا ہے۔ پھر چین اور دیگر ممالک آتے ہیں۔
تو اُن کو روندیں پھر، جو بُرائی کی جڑ ہیں ان کے خلاف جلوس نکالنا چاہئے۔ نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری۔
 
arifkarim

معطل
تو اُن کو روندیں پھر، جو بُرائی کی جڑ ہیں ان کے خلاف جلوس نکالنا چاہئے۔ نہ رہے گا بانس، نہ بجے گی بانسری۔
ان ممالک کے عوام کا مسئلہ بھی وہی ہے کہ یہ بنیادی طور پر کرپٹ اور شارٹ کٹس کے قائل ہیں۔ روسی ہیکر کوئی بھی سافٹوئیر کچھ قیمت کے عوض ہی ہیک کرتے ہیں پھر اسکے خریدار ان کریکس کو عام کر دیتے ہیں۔ یعنی خود کریک قیمتاً بنتا ہے اور اسکی "چوری" کو اصل سافٹوئیر کی چوری پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر ان پیج 3 80 ڈالر میں کچھ شامی و روسی ہیکروں نے کریک کیا تھا مگر بعد میں وہ "مفت" میں میڈیا شیئر پر ڈال دیا گیا۔ جہاں سے دھڑا دھڑ ہماری عوام نے "مفت" میں حاصل کر لیا۔
 
ابو مصعب

محفلین
اوپن فورم میں دھڑلے سے چوری کا اقرار کیا تو ہنسی چھوٹ گئی۔

بھائی میں نے کوئی چوری نہیں کی۔ چوری تو اس نے کی جس نے اسے کریک کیا یا اپنے پریمیم ورژن کو اپلوڈ کیا۔ اگر کوئی شخص کسی دکان سے کوئی چیز چرائے اور آپ کو دیدے تو چور کون ہوا ؟ ہاں البتہ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ یہ چیز چوری کی ہے، اسے استعمال نہ کرنا چاہئیے، یا واپس کر دینا چاہئیے۔ میں نے بھی اسے استعمال نہیں کیا۔ یعنی اسے فورم پر لانچ نہیں کیا۔ اور یہ کوئی مادی چیز تو نہیں ہے کہ کمپنی کو واپس کی جائے۔ اس لئے واپسی کی بھی کوئی صورت نہیں ہے۔
اور لوکل ہوسٹ پر استعمال کرنا ایسا ہے جیسے کسی سوفٹ وئر کا ٹرائل ورژن سیکھنے کے لئے استعمال کیا جائے۔
 
زیک

مسافر

یقیناً آپ کے پاس کافی جواز موجود ہیں لہذا لگے رہیں
 
Top