الف عین
لائبریرین
لیجیے اردو محفل میں زین بھی منفرد ہو گئےہیں اور ان کا نمبر پچیسواں ہے۔ یہ ایک لحاظ سے دوہری مبارکباد کا مقام ہے۔ محض زین (آگے جو کچھ بھی ہو کہ میں ان سے زیادہ واقف نہیں ہوں کہ یہ سیاست کے زمروں میں ہی پائے جاتے ہیں ، محض الف بے کبھی کبھی سکھاتے ہوئے مجھے بھی مل جاتے ہیں کہ میں اردو کا دم بھرتے ہوئے اپنی الف بے کہیں بھول نہ جاؤں)۔۔۔ تو صرف زین کو ان کے پانچ ہزاری منصب کی مبارکباد تو دینا ہی ہے۔
محفل کو بھی دے دوں۔۔۔ زین پچیسویں رکن ہیں جنہوں نے پانچ ہزار کا ہدف پار کیا ہے۔۔ محفل کو مبارک ہو۔
محفل کو بھی دے دوں۔۔۔ زین پچیسویں رکن ہیں جنہوں نے پانچ ہزار کا ہدف پار کیا ہے۔۔ محفل کو مبارک ہو۔