محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
ادارے کی ایک کتاب کے شروع میں کتاب ہدیہ کرنے کی ترغیب کے طور پر یہ قطعہ لکھا ہے، اساتذۂ کرام اور جملہ احباب کی اصلاح کے بعد اب قطعے کی شکل کچھ یوں ہے:
اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
جبکہ سب سے پہلی شکل یہ تھی:زیور کے گفٹ دیتے ہیں ، تحفے گلاب کے
اچھے ہیں سب اسامہ! یہ عطیے جناب کے
جو کام آئیں دونوں جہاں میں ہر ایک کو
عمدہ ہیں سب سے سَرسَری! ہدیے کتاب کے
اچھے ہیں سب اسامہ! یہ عطیے جناب کے
جو کام آئیں دونوں جہاں میں ہر ایک کو
عمدہ ہیں سب سے سَرسَری! ہدیے کتاب کے
آخری تدوین: