ساؤنڈ فائلز کی ضرورت

نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں خیال آیا تھا کہ اکثر جدید برقی لغات میں الفاظ کا تلفظ سمجھانے کے لیے ایک آڈیو ربط بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں ہمیں اس سمت میں بھی سوچنا چاہیے کہ کس طرح برقی اردو ڈکشنری میں تمام الفاظ اور کلمات کی آڈیو فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ایک ایسے دوست چاہییں جو مائکروفون میں ان تمام الفاظ کو بولتے جائیں اور انہیں آڈیو فائلوں میں ریکارڈ‌کرتے جائیں۔ ان کی آواز کچھ مترنم ہو تو بہتر ہے۔ ہاں تو کون دوست تیار ہیں اس کام کے لیے؟
 
زیک

مسافر
اس کے لئے فی الحال تو wav فائل بنائی جائے تو اچھا ہے۔ بعد میں سوچا جا سکتا ہے کہ اسے کیسے ایپلکیشن میں شامل کیا جائے۔

ایک مثال
 
نبیل یہ کام تو مزے کا ہے اور میں کل سے اس پر شروع بھی ہوجاؤں گا مگر ذرا پہلے اس کی تفصیلات اور جزئیات پر بات کر لیں۔

الفاظ‌کی ایک فہرست بنا لیتے ہیں جن پر کام شروع کرتا ہوں تاکہ باقی سب کو پتہ ہو کہ اس پر میں کام کررہا ہوں تو کسی اور نے نہیں کرنا ۔ دوسرا اس کام کے لیے سافٹ وئیر اور فارمیٹ کو فائنل کر لیتے ہیں تاکہ باقی لوگ بھی شروع کرسکیں اور کام رواں ہو جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
الفاظ کی آوازیں

لغت کے الفاظ کی فہرست کی آوازوں کا ڈیٹا بیس بنانے کے لیے یہ دھاگہ بنایا گیا ہے۔
مقصد:
لغت کے ہر لفظ کو بول کر اسے ریکارڈ کرکے ویو فائل میں محفوظ کرنا
طریقہ کار
ہر رضاکار الفاظ کی تعداد متعین کرلے اور ونڈوز میں موجود ساونڈ ریکارڈر کی مدد سے ویو فائل بناکے منسلک کردے۔
کیا چاہیے:
ایک عدد مائک
ونڈوز کا ساونڈ ریکارڈر،
run>sndrec32.exe

نوٹ: مسل کا نام وہ لفظ ہونا چاہیے جس کی آواز اس مسل میں ریکارڈ ہے۔
استمعال: متن سے تقریر Text to speech
 
خرم

محفلین
یہ خیال تو بہت اچھا اور تعمیری ہے۔ ایک بات جو آپ کے ذہن میں ہو گی ہی مگر اپنی تسلی کے لئے عرض کئے دیتا ہوں وہ یہ کہ تلفظ کی پڑتال کا بندوبست ہونا چاہئے۔ تمام ساتھی جو الفاظ اور ان کی ادائیگی کے نمونے جمع کروائیں اس کی پڑتال کی جائے اور اگر ممکن ہو تو تصحیح کروا لی جائے۔ اس طرح جو باتیں غلط العوام کے طور پر مروج ہیں ان کی درستی کرنے میں مدد رہے گی۔ ایک اور بات جو پوچھنا چاہوں گا وہ یہ کہ یہ تعین کیسے ہو کہ کون کن الفاظ پر کام کرے گا؟ کوئے ایسا نظام اگر وضع کر لیا جائے کہ الفاظ کی زمرہ بندی کر دی جائے اور خواہش مند ساتھیوں کے مابین ان میں سے باری باری کام بانٹ دیا جائے تو میرے خیال میں کافی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
دوست

محفلین
متکلم کے نام سے ایک 14 میگا بائٹ کا سافٹویر کبھی دستیاب تھا انٹرنیٹ پر اردو لکھنے پر یہ اس کا تلفظ بولتا تھا۔
کیا کسی کو یاد ہےیا پتاہےاس کے بارے میں؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کی بنیاد انگریزی متن سے آواز کے نظام پر رکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ایک انگریز اردو بولتا سنائی دیتا ہے اپنے انگریزی لہجہ کے ساتھ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
خرم نے کہا:
یہ خیال تو بہت اچھا اور تعمیری ہے۔ ایک بات جو آپ کے ذہن میں ہو گی ہی مگر اپنی تسلی کے لئے عرض کئے دیتا ہوں وہ یہ کہ تلفظ کی پڑتال کا بندوبست ہونا چاہئے۔ تمام ساتھی جو الفاظ اور ان کی ادائیگی کے نمونے جمع کروائیں اس کی پڑتال کی جائے اور اگر ممکن ہو تو تصحیح کروا لی جائے۔ اس طرح جو باتیں غلط العوام کے طور پر مروج ہیں ان کی درستی کرنے میں مدد رہے گی۔ ایک اور بات جو پوچھنا چاہوں گا وہ یہ کہ یہ تعین کیسے ہو کہ کون کن الفاظ پر کام کرے گا؟ کوئے ایسا نظام اگر وضع کر لیا جائے کہ الفاظ کی زمرہ بندی کر دی جائے اور خواہش مند ساتھیوں کے مابین ان میں سے باری باری کام بانٹ دیا جائے تو میرے خیال میں کافی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
اس ضمن میں شان الحق حقی کی فرہنگ تلفظ استمعال کی جاسکتی ہے۔
 
Top