محمد سعد
محفلین
حال ہی میں کمپیوٹر پر طبیعیات کی ماڈلنگ اور سمولیشن بنانے میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پائتھن پروگرامنگ لینگویج ابتداء کے لیے اچھی محسوس ہوئی۔ کیونکہ پائتھن بحیثیت پروگرامنگ لینگویج آسان بھی ہے اور اس میں سائنسی نوعیت کی پروگرامنگ کے لیے آزاد سافٹ وئیر لائبریریوں کا ایک وسیع و عریض ذخیرہ بھی بہ آسانی دستیاب ہے۔
ابتداء کامپٹن اثر کے ایک پروگرام سے کی جس کا مصدر آپ گنو جنرل پبلک لائسنس نسخہ 3 کے تحت اس صفحے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
http://tajassus.pk/node/314
جن افراد کو ایسی حرکتوں میں دلچسپی ہو تو اس لڑی میں ہم اس نوعیت کے دیگر تجربات اور ممکنہ استعمالات پر گفتگو کر لیں گے۔
(اب میں یہ تو کہنے سے رہا کہ پسِ پشت اصل مقصد اپنے فورم کی تشہیر کرنا ہے )
طبیعیات کے علاوہ دیگر سائنسی علوم میں پروگرامنگ کے استعمالات پر بھی دل کھول کے دماغ دوڑائیے گا۔