سائنسی کتب

زیک

مسافر
ذہن میں آیا کہ معلوم کیا جائے کہ لوگ کیا پڑھتے ہیں۔ کیا آپ نے ماضی قریب میں کوئی سائنسی کتاب پڑھی ہے؟ کتاب academic بھی ہو سکتی ہے اور popular بھی۔

میں نے رچرڈ ڈاکنز کی The Ancestor's Tale کچھ عرصہ پہلے پڑھی تھی۔ اچھی کتاب ہے۔ معلومات میں اچھا اضافہ ہوا۔ ڈاکنز اچھا لکھاری ہے اور عوام کے لئے لکھتا ہے اسلئے حیاتیات سے ناواقفیت کے باوجود پڑھنے میں مزا آیا۔ ایک چیز جس نے کچھ مزا کرکرا کیا وہ ڈاکنز کے عالمی حالات اور سیاسیات پر رائے جو ایک سائنس کی کتاب میں مناسب نہیں۔ میں اس بارے میں اپنے بلاگ پر بھی لکھ چکا ہوں۔

اگر آپ نے سائنس کے کسی بھی فیلڈ میں کوئی اچھی کتاب پڑھی ہے تو اس کے بارے میں ہمیں بھی آگاہ کریں۔
 
نعمان

محفلین
اے بریف ہسٹری آف ٹائم دوبارہ پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنے بلاگ پر ٹائم ٹریول کے بارے میں لکھ رہا تھا تو سوچا ایک نظر اسٹیفن ہاکنگ پر دوبارہ مار لوں۔
 
جیسبادی

محفلین
زکریا نے کہا:

ڈاکینز کی کتب بڑی دلچسپ ہوتی ہیں مگر آدمی ڈنڈی مارنے والا بدقماش ہے۔ سائینس کو بنیاد بنا کر اپنا ایجنڈا آگے کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح کے لوگوں کی وجہ سے "انٹیلیجنٹ ڈیزائن" والے عیسائیوں کو تقویت ملی ہے۔ اگر چہ "انٹیلیجنٹ ڈیزاین" کے پیچھے لوگ بھی انتہائی غلیظ قسم کے ہیں جیسا کہ "نیو سائینٹسٹ" کے کسی پچھلے شمارے میں چھپا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نعمان نے کہا:
اے بریف ہسٹری آف ٹائم دوبارہ پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنے بلاگ پر ٹائم ٹریول کے بارے میں لکھ رہا تھا تو سوچا ایک نظر اسٹیفن ہاکنگ پر دوبارہ مار لوں۔
وقت کی مختصر تاریخ میری بھی پسندیدہ کتاب ہے۔ اس کے علاوہ سٹیفن ہاکنگ کی ایک اور کتاب Black Holes and Baby Universes ہے جو مذکورہ بالا کتاب کی نسبت زیادہ آسان فہم ہے۔
 
فرید احمد

محفلین
اپنے بس کی بات

انگریزی ہم جانتے نہیں، لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ مصر کے نامور محقق ہارون یحی کی کتابیں ترجمہ ہو کر پاکستان میں طبع ہو رہی ہیں، یہ سب سائنس اور اسلام سے متعلقہ موضوعات پر ہیں، نظریہ ارتقاء پر بھی کافی مواد اس میں ہے۔ شاید آپ کو دست یاب ہوں اور آپ مطالعہ کرلیں۔
 
دوست

محفلین
محترم ہارون یحٰی مصر نہیں ترکی کے سکالر ہیں اور نظریہ ارتقاء کے ارتداد میں کافی سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔
 
اظہرالحق

محفلین
اچھا جی ۔ ۔ ۔ میں نے بھی کچھ کتابیں اور آرٹیکل پڑھے ہیں اور پڑھتا رہتا ہوں ۔ ۔ ۔ زیادہ شونق ہے دنیا سے باہر والی سائنس کا یعنی آسٹرالوجی ، کاسمالوجی ، ایلینالوجی ، وغیرہ ۔ ۔ ۔ اسی شونق کی وجہ سے شامل ہوئے SETI میں اور وہاں سے واقف ہوئے ایلن ایرے اور فونکس پروجیکٹ سے ۔ ۔ ۔ اور پھر NASA اور ESA والوں کو دیکھا ۔ ۔ ۔ آخری کتاب جو پڑھی تھی وہ تھی DARK Equation مزا آگیا تھا ۔ ۔ ۔ اسٹیفن ہاکنگ کی ویب سائیٹ مزےدار ہے اور سیٹی کے لوگوں میں سیٹھ شوکت (شوکت عزیز نہیں ) شوسکت ۔ ۔ ۔ اور ڈاکٹر جل ٹارٹر ( ان سے واقفیت Contact مویز دیکھنے کے بعد ہوئی ) ۔ ۔ ۔ کی تحریر اور جزبہ متاثر کن ہے ۔ ۔ ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اظہرالحق۔ اگر آپ متعلقہ ویب روابط بھی فراہم کردیا کریں تو مزا دوبالا ہوجائے۔ :p
 
اظہرالحق

محفلین
لیجیے نبیل روابط حاضر ہیں

SETI Institute = http://www.seti.org
Stephon Hawking Site = www.hawking.org.uk
NASA = www.nasa.gov
European Sapace Agency =
Darke Equation = www.esa.int http://www.seti.org/site/pp.asp?c=ktJ2J9MMIsE&b=179073
Allen Array Telescope = http://www.daviddarling.info/encyclopedia/A/ATA.html
Phonix Prject = http://www.seti.org/site/pp.asp?c=ktJ2J9MMIsE&b=179270

باقی جب میں کچھ پوسٹ کروں گا تو روابط کا حوالہ دینے کی کوشش کروں گا
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
ذہن میں آیا کہ معلوم کیا جائے کہ لوگ کیا پڑھتے ہیں۔ کیا آپ نے ماضی قریب میں کوئی سائنسی کتاب پڑھی ہے؟ کتاب academic بھی ہو سکتی ہے اور popular بھی۔

میں نے رچرڈ ڈاکنز کی The Ancestor's Tale کچھ عرصہ پہلے پڑھی تھی۔ اچھی کتاب ہے۔ معلومات میں اچھا اضافہ ہوا۔ ڈاکنز اچھا لکھاری ہے اور عوام کے لئے لکھتا ہے اسلئے حیاتیات سے ناواقفیت کے باوجود پڑھنے میں مزا آیا۔ ایک چیز جس نے کچھ مزا کرکرا کیا وہ ڈاکنز کے عالمی حالات اور سیاسیات پر رائے جو ایک سائنس کی کتاب میں مناسب نہیں۔ میں اس بارے میں اپنے بلاگ پر بھی لکھ چکا ہوں۔

اگر آپ نے سائنس کے کسی بھی فیلڈ میں کوئی اچھی کتاب پڑھی ہے تو اس کے بارے میں ہمیں بھی آگاہ کریں۔

میں نے پڑھی تھی بہت پہلے اک کتاب :p
 
رضوان

محفلین
اظہر صاحب
بڑی خوشی ہوئی آپ سے آسٹرالوجی اور کاسمولوجی کا سن کر!
ہو سکے تو عام فہم زبان میں کچھ آرٹیکل لکھ دیجیے تاکہ ھمارا بھی بھلا ہو۔
A brief history of time پر تو کچھ کام ہوا تھا
 
Top