سائنس اور آئی ٹی سے متعلق مستند ویب سائٹس کے نام درکار ہیں

رانا

محفلین
دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں ایسی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے نام ہوں جو سائنس اور آئی ٹی کے حوالے سے مستند معلومات خبریں اور آرٹیکلز شائع کرتے ہوں تو ان کے نام شئیر کریں۔ جزاکم اللہ
 
سید ذیشان

محفلین
سائنس کے حوالے سے تو میں سبینہ کا چینل یوٹیوب پر فالو کرتا ہوں:

اس میں ہفتہ وار سائنس کی خبریں بھی ہوتی ہیں جو کہ کافی معلوماتی سلسلہ ہے۔

آرٹیکلز کے لئے تو وہی IEEE یا ElSevier وغیرہ ہی مستند ہیں لیکن ان کی فیس دینی پڑتی ہے۔
 
جزاک اللہ ذیشان صاحب۔
 
رانا

محفلین
اردو میں تختی آنلائن میں مواد دلچسپ ہوتا ہے۔
دلچسپ تو ہوتا ہے لیکن اردو چینلز کا زیادہ تر مجھے مسئلہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر سائنس یا ٹیکنالوجی ان کی فیلڈ نہیں ہے تو بعض اوقات وہ اصل خبر کو سمجھنے میں غلطی کرجاتے ہیں ۔ تختی میں ایک مسئلہ مجھے یہ بھی نظر آیا کہ بعض اوقات ہیڈنگ بلاوجہ سستے اخباروں کی طرز پر چٹپٹی ہوتی ہے جس سے طبیعت مکدر ہوتی ہے۔ مثلا جیمز ویب نے فزکس کی بنیادیں ہلادیں وغیرہ۔
البتہ فلکیات کے حوالے سے اردو میں @KainaatAstronomyinUrdu کو میں فالو کرتا ہوں کیونکہ سلمان حمید صاحب کی اپنا شعبہ یہی ہے۔
 
Top