پلیز محفل سے سائنس اور ٹیکنالوجی فورم کو ختم کر دیں۔ اردو کے فورم میں سائنس کا کیا کام؟ اس کی بجائے شاعری یا مذہب کا ایک مزید زمرہ بہتر رہے گا۔
یہ تجویز انتہائی سنجیدگی سے دی گئی تھی لیکن افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہوا۔
نہیں بھئی ۔۔۔غیر متفق اور ہمدردانہ وغیرہ ۔۔۔، مایوسی گناہ ہے ۔پلیز محفل سے سائنس اور ٹیکنالوجی فورم کو ختم کر دیں۔ اردو کے فورم میں سائنس کا کیا کام؟ اس کی بجائے شاعری یا مذہب کا ایک مزید زمرہ بہتر رہے گا۔
کیا اردو بولنے والے سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہء خیال نہ کریں ؟یہ تجویز انتہائی سنجیدگی سے دی گئی تھی لیکن افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہوا۔۔
آپ کو یہ تبادلہ کہاں نظر آیا؟نہیں بھئی ۔۔۔غیر متفق اور ہمدردانہ وغیرہ ۔۔۔، مایوسی گناہ ہے ۔
کیا اردو بولنے والے سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہء خیال نہ کریں ؟
یہ بھی محفل کی ارتقائی اقدار ہیں ۔آخر
اگر واقعی 'تجویز ' ہے تو فیصلہ مدیران پر چھوڑدیں۔ بصورت دیگر آپ "سپر پاور" تو ہیں ہی۔ دیر کس بات کی؟یہ تجویز انتہائی سنجیدگی سے دی گئی تھی لیکن افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہوا۔
اگر واقعی 'تجویز ' ہے تو فیصلہ مدیران پر چھوڑدیں۔ بصورت دیگر آپ "سپر پاور" تو ہیں ہی۔ دیر کس بات کی؟
تبادلہ تو خیر آپ کو بھی نظر آیا ہے ۔ البتہ محفلین خیالات ذرا " گہرے" ٹائپ کے ہو سکتے ہیں ان کا سرِ دست کچھ نہیں کیا جاسکتا ۔آپ کو یہ تبادلہ کہاں نظر آیا؟
کیا اس تبادلے میں اوریجنل ریسرچ پیش ہو رہی ہے؟ کیا سائنس کی ثابت شدہ تھیوریز کو جھٹلا کر کوئی معرکہ مارا جا رہا ہے؟تبادلہ تو خیر آپ کو بھی نظر آیا ہے ۔ البتہ محفلین خیالات ذرا " گہرے" ٹائپ کے ہو سکتے ہیں ان کا سرِ دست کچھ نہیں کیا جاسکتا ۔
تیرو تفنگ سے لیس ۔۔۔
یہ کیسا تبادلۂ خیال ہے جس میں ایک فریق کہتا ہے کہ ہم اس سائنسی موضوع پر کسی ایکسپرٹ کی ریسرچ نہیں مانتے اس سب تحقیق کو بھول جاؤ اور اسے ثابت کرو۔تبادلہ تو خیر آپ کو بھی نظر آیا ہے ۔ البتہ محفلین خیالات ذرا " گہرے" ٹائپ کے ہو سکتے ہیں ان کا سرِ دست کچھ نہیں کیا جاسکتا ۔
تیرو تفنگ سے لیس ۔۔۔
پلیز محفل سے سائنس اور ٹیکنالوجی فورم کو ختم کر دیں۔ اردو کے فورم میں سائنس کا کیا کام؟ اس کی بجائے شاعری یا مذہب کا ایک مزید زمرہ بہتر رہے گا۔
اجی صاحب آپ نے بھی تو سائنس اور ٹیکنالوجی کا سارا نزلہ عضوِ ضعیف شاعری بیچاری پر گرا دیا۔۔ شاعری اور مذہب کو اکٹھے ہی باندھ دیا۔۔ جب کہ نصیبوں ماری شاعر ی کی عزت مذہب والوں کے ہاں بھی کچھ نہیں ہے۔یہ تجویز انتہائی سنجیدگی سے دی گئی تھی لیکن افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہوا۔
واقعی یہ غلطی ہو گئی۔ اصلاحِ سخن کہنا بہتر تھااجی صاحب آپ نے بھی تو سائنس اور ٹیکنالوجی کا سارا نزلہ عضوِ ضعیف شاعری بیچاری پر گرا دیا۔۔ شاعری اور مذہب کو اکٹھے ہی باندھ دیا۔۔ جب کہ نصیبوں ماری شاعر ی کی عزت مذہب والوں کے ہاں بھی کچھ نہیں ہے۔
ارتقا غلط سمت میں ہو رہا ہے۔یہ رائے منتظم کے بجائے محفلین ہی کی سمجھی جائے۔
بہت شکریہ تابش بھائی۔میری رائے میں کسی موضوع پر پوسٹنگ نہ ہونے یا کم ہونے یا غیر معیاری ہونے کی بنیادی ذمہ داری قارئین و مبصرین سے زیادہ اس موضوع کے ماہرین یا اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والوں پر آتی ہے۔ ان کی جانب سے معیاری مواد کی عدم فراہمی اس زمرہ کو عدم فعال کر دیتی ہے۔
فورم پبلک ہونے کی وجہ سے ہر معاشرتی بیک گراؤنڈ کا فرد کسی بھی موضوع پر پوسٹ کرنے یا کمنٹ کرنے کا یکساں حق رکھتا ہے، چاہے اس کی رائے یا علم میرے نزدیک بالکل غلط ہو۔ غیر معیاری ہو۔ جو کام میں کر سکتا ہوں وہ یہ کہ اس موضوع پر جس مواد کو بہتر سمجھتا ہوں، وہ پیش کروں۔
شاعری کے زمرہ ہی کی مثال لے لیں۔ شاعری سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس بات سے قطع نظر، کہ کوئی پڑھ رہا ہے یا نہیں، اپنی پسند کا مواد پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ کتنے ہی احباب ہیں، جو خاموشی سے آتے ہیں، کسی اور زمرہ سے دامن بچاتے ہوئے پسندیدہ کلام میں جاتے ہیں، اپنی پسند کا کلام پوسٹ کرتے ہیں، اور چلے جاتے ہیں۔ پابندِ بحور شاعری میں آتے ہیں، اہنی شاعری پیش کرتے ہیں، چلے جاتے ہیں۔ اصلاحِ سخن میں آتے ہیں، کاوش پیش کرتے ہیں، اصلاح لیتے ہیں، چلے جاتے ہیں۔
یہ زمرہ شاید اسی لیے چل رہا ہے کہ ان میں سے کسی نے انتظار نہیں کیا کہ دوسرے لوگ بھی پوسٹ کریں۔ دوسرے لوگ ہمارے ارسال کیے ہوئے مواد پر اپنی رائے پیش کریں یا اپنی دلچسپی دکھائیں۔
کسی بھی محفلین کو مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ آپ فلاں زمرہ میں دلچسپی لینا شروع کر دیں۔
ہاں درخواست کی جا سکتی ہے کہ جو احباب جس جس زمرہ کے حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں، معیاری مواد پیش کر سکتے ہیں، وہ آگے آئیں اور ان زمرہ جات کو زندگی اور توانائی بخشیں۔
ہر فرد کو اپنے علم اور آراء پر اعتماد ضرور ہونا چاہیے، مگر دوسرے کے علم اور رائے کا احترام ہی وہ چیز ہے جو صحتمند اور نفع بخش گفتگو کا باعث بنتا ہے۔
یہ رائے منتظم کے بجائے محفلین ہی کی سمجھی جائے۔
حضرت! یہ پبلک فورم ہے۔ آپ بس اپنی بات دوسروں تک پہنچا دیں۔ پڑھنے والے خود ہی اپنا ذہن بنا لیں گے۔ ماشاءاللہ، آپ ایک علمی شخصیت ہیں۔ اصولی طور پر، آپ کو ہمیں سمجھانا چاہیے تھا۔بعض محفلین کو غلط بیانی سے منع کیا جائے۔ یہ علمی خیانت ہم سے برداشت نہیں ہوتی۔