سائنس سیکشن میں مفروضوں اور شخصی فلسفوں پر پابندی لگائی جائے۔
ہر شخص بجائے خود ایک شخصی فلسفہ رکھتا ہے اس پر کوئی قدغن لگانا زمرے کی موت ہو گی ۔ عدم برداشت کے رویوں میں اعتدال مجھے اب پہلے سے کچھ (اگر چہ کم ہی سہی لیکن ) بہتر لگنے لگا ہے ۔ یہ میرا ذاتی تاثر بھی ہو سکتا ہے لیکن غور کریں تو اسے محسوس کیا جاسکتا ہے ۔(یہ بھی ممکن کہ کہ میرا مشاہدہ محدود ہوس لیکن یہ رائے قائم کرنے میں مجھے اس بات کا احساس بھی ہے)۔
موقف میں دلیل مثبت ہو تو خود ذہن پر اثر کرتی ہے ۔یہ بات بھی ہے کہ عدم برداشت کے عنصر کی وجہ سے محفلین کچھ شدت پسندی کاشکار ہو جاتے ہیں اور دلیل سے ہٹ کر ذاتی رخ اختیار کر لیتے ہیں ۔ اس رویّے میں تبدیلی وقت کے ساتھ ضرور آئے گی (میری رائے میں تو آرہی ہے سستی سے ہی سہی)۔
اس سلسلے میں زمرے ختم کرنا کسی طرح مفید نہیں ہوگا۔اس سے ہمیں اپنا موقف مؤثر انداز سے پیش کرنے کا ڈھنگ بھی آنا چاہیئے۔