سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

arifkarim

معطل
ان کا بھی خدا ہوتا ہے جنابِ والا۔۔۔ یہی آپ کی کم عقلی ہے ۔۔۔ وہ اپنی محدود سی عقل کو ہی اپنا خدا مانتے ہیں ۔۔۔۔ :)
جی نہیں۔ میرا سارا بچپن یہاں گزرا ہے۔ ان مقامیوں کے گھروں میں کسی خدا نامی ہستی کا ذکر خیر نہیں ہوتا۔ یہ دین و مذہب کو بطور فلسفہ کے پڑھتے اور اسکولوں میں پڑھاتے ہیں نہ کہ اسپر اندھا ایمان لانے کیلئے۔ مطلب انکی سوچ و رویہ میں ہم دیسیوں سے زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
متلاشی

محفلین

آپ ذرا یہ بتا دیں کہ ان کا کائنات کے ارتقاء کے بارے میں کیا نظریہ ہے ؟؟؟؟
 
ہاہاہاہا۔ ڈائنوسارز کس نے دیکھے ہیں ؟ اور باقیات پر قیاس ہی کیا جاتا ہے، باقیات آپ کو یقین کی وہ کیفیت نہیں دیتیں، جو مشاہدہ دیتا ہے۔ قیاس غلط بھی ہو سکتا ہے اور صحیح بھی۔ جیسا محترم نے ڈائنوسارز کی مثال پیش کی۔ اگر آج کوئی یہ دعوہ کر دیتا ہے کہ نہیں میرا کہنا ہے کہ یہ باقیات کسی اورمخلوق کی ہیں۔ تو آپ بنا مشاہدے کے کیسے اُسے یقین دلائیں گے کہ آپ کا قیاس ٹھیک ہے اور اُس کا غلط؟ ۔
موہنجوڈاڑو پر بھی قیاس ہی کیا جاتا ہے کہ اُن کا رہن سہن ایسا تھا ویسا تھا، مشاہدہ کس نے کیا ہے؟
اس لیے محترم بگ بینگ پر مشاہدہ پیش کریں، ورنہ یا تو آپ کی سائنس کی تعریف غلط و نامکمل ہے یا آپ کا یقین مشاہدے کی بجائے قیاس پر ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
خوشی ہوئی یہ جان کر تو یہ بھی بتا دیں کہ آپ کا خدا کونسا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرا خدا کون یا کیا ہے یا کوئی بھی نہیں ہے سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس ساری گفتگو سے ہم سب تو صرف خدا کی موجودگی کے عقلی و سائنسی ثبوت تلاش کر رہے ہیں۔ آپ کا یا میرا کسی خدا کو ماننا یا نہ ماننا اس کی موجودگی یا غیر موجودگی کی دلیل نہیں۔
 
arifkarim

معطل
آپ ذرا یہ بتا دیں کہ ان کا کائنات کے ارتقاء کے بارے میں کیا نظریہ ہے ؟؟؟؟
وہی جو جدید سائنس پڑھاتی ہے۔

ہاہاہاہا۔ ڈائنوسارز کس نے دیکھے ہیں ؟ اور باقیات پر قیاس ہی کیا جاتا ہے، باقیات آپ کو یقین کی وہ کیفیت نہیں دیتیں، جو مشاہدہ دیتا ہے۔ قیاس غلط بھی ہو سکتا ہے اور صحیح بھی۔ جیسا محترم نے ڈائنوسارز کی مثال پیش کی۔ اگر آج کوئی یہ دعوہ کر دیتا ہے کہ نہیں میرا کہنا ہے کہ یہ باقیات کسی اورمخلوق کی ہیں۔ تو آپ بنا مشاہدے کے کیسے اُسے یقین دلائیں گے کہ آپ کا قیاس ٹھیک ہے اور اُس کا غلط؟ ۔
ہر ڈائنو سار کے ڈھانچے مختلف ہیں۔ پرندوں کے الگ ہیں، گوشت خوروں کے الگ، گھاس چرنے والوں کے الگ۔ یہ سب انکی ہڈیوں، دانتوں کی ساخت وغیرہ پر ریسرچ سے پتا چلتا ہے۔ قیاس کیلئے بھی عقل چاہئے۔

موہنجوڈاڑو پر بھی قیاس ہی کیا جاتا ہے کہ اُن کا رہن سہن ایسا تھا ویسا تھا، مشاہدہ کس نے کیا ہے؟
ہمارے پاس کم از کم اس معدوم تہذیب کا مادی اثبوت تو ہے۔ مذہبی کتب میں موجود معدوم تہذیبوں کا تو مادی اثبوت تک موجود نہیں۔ کہاں ہے حضرت نوحؑ کی وہ عظیم کشتی جس پر دنیا کے تمام حیوانات اور نباتات نے سفر کیا تھا؟کہاں ہے قوم ثمود اور عاد کی باقیات؟

اس لیے محترم بگ بینگ پر مشاہدہ پیش کریں، ورنہ یا تو آپ کی سائنس کی تعریف غلط و نامکمل ہے یا آپ کا یقین مشاہدے کی بجائے قیاس پر ہے۔
بگ بینگ کا مشاہدہ Cosmic Background Radiation سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ تابکاری شعائیں کائنات کی ہر سمت میں یکساں ہیں۔
 
متلاشی

محفلین
جہاں سائنسدانوں نے اتنے کم وقت میں کائنات کے اتنےسارے راز مسخر کر لئے ہیں تو جو رہ گئے ہیں وہ بھی آئندہ وقتوں میں ہو جائیں گے۔ دور حاضر میں کسی سوال کا جواب نہ مل سکنے کا یہ مطلب کیسے نکلا کہ ساری تحقیق چھوڑ چھاڑ کر ایمانیات کی دنیا میں قدم رکھ دیا جائے؟
ہاہاہا۔۔۔ آپ جیسے ذی شعور شخص سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی۔۔۔ مطلب آپ صرف مفروضوں کو بنیاد بنا کر نظریہ بنا لیتے ہیں ؟؟؟؟؟ کیا یہی سائنس ہے ؟؟؟؟
اچھا یہ بتائیں کہ کیا کائنات سائنسی نقطہ نگاہ سے محدود ہے یا لامحدود ؟؟؟؟؟؟

انسانی عقل محدود ہے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عقل کے تمام دروازے اپنے پر بند کر کے اللہ اللہ کا ورد شروع کر دیا جائے۔ سائنسی نتائج حتمی نہ بھی ہوں، تب بھی مادی دنیا کی حقیقت اور مخفی راز جاننے کیلئے سب سے زیادہ منطقی اور معقول علوم فراہم کرتے ہیں۔
مذہب کبھی بھی عقل کا رد نہیں کرتا۔۔۔ بلکہ قرآن میں جگہ جگہ ارشاد ہے ۔۔۔ افلا یتدبرون ، افلا یعقلون ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ قرآن تو انسان کو غور و فکر کرنے اور کائنات کے سربستہ رازِ نہاں کھولنے کے لیے ابھارتا ہے ۔۔۔ اور جو چیز حتمی نہ ہو اس پر آپ پختہ یقین کیسے رکھ سکتے ہیں ؟؟؟ اور اس کو نظریہ کیسے بنا سکتے ہیں ۔۔۔ ؟؟؟

تعریف تو وہی ہے جو اوپر بیان کی ہے۔ یعنی مادی دنیا ساری کی ساری، انسانی تخلیق کو چھوڑ کر، قدرت کہلاتی ہے۔
اور قدرت کا خالق کون ہے ؟؟؟ آپ نے کہا بگ بینگ ؟؟؟ تو بگ بینگ کا خالق کون ؟؟؟ بگ بینگ سے پہلے کیا تھا ؟؟؟

عقل ذہنی شعور کا نام ہے۔ یہ مادی حالت میں دماغ میں مدفن ہے۔
ہا ہا ہا بہت فنی ۔۔۔۔ کیا آج تک کسی ڈاکٹر نے تجربہ کر کے مادی حالت میں ذہنی شعور کا مادی وجود ثابت کیا ہے ؟؟؟؟؟ شعور کا کوئی مادی وجود نہیں جس طرح روح کا کوئی مادی وجود نہیں مگرسائنس بھی آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ انسان کیسے مرجاتا ہے ؟؟؟ کیوں مرجاتا ہے ؟؟؟؟ صرف نشانیاں دیکھ کر اس کا یقین کیا جاتا ہے ۔۔۔ اسی طرح خدا کا وجود بھی اس کی نشانیاں ہیں ۔۔۔ انہیں نشانیوں کو دیکھ کر خدا پر ایمان لایا جاتا ہے ۔۔۔
جی نہیں البتہ انگریزی زبان پر کسی حد تک عبور حاصل ہے۔ تمام انگریزی لغات لفظ نیچر کی یہی تعریف کرتی ہیں۔
مگر مجھے تو لگتا ہے آپ آکسفورڈ کی تحقیق پر پختہ ایمان رکھتے ہیں کیونکہ ہر بات کے جواب میں اسی کا حوالہ دیتے ہیں ۔۔۔
جی ہاں۔ اسے بگ بینگ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی بہت اچھا مذاق کیا آپ نے ۔۔۔ آپ عقلا کبھی بھی بگ بینگ کو ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ اور بالفرض بگ بینگ کو مان بھی لیا جائے تو پھر بگ بینگ سے پہلے والا زمانہ اس کے بارے میں کچھ معلومات دے دیں ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟
 
متلاشی

محفلین
میرا خدا کون یا کیا ہے یا کوئی بھی نہیں ہے سے قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس ساری گفتگو سے ہم سب تو صرف خدا کی موجودگی کے عقلی و سائنسی ثبوت تلاش کر رہے ہیں۔ آپ کا یا میرا کسی خدا کو ماننا یا نہ ماننا اس کی موجودگی یا غیر موجودگی کی دلیل نہیں۔
آپ انسان کے اندر روح اور عقل و شعور کو مانتے ہیں ؟؟؟؟ اگر مانتے ہیں تو اس کا عقلی سائنسی اور منطقی مادی وجود ثابت کریں ۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا۔۔۔ آپ جیسے ذی شعور شخص سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی۔۔۔ مطلب آپ صرف مفروضوں کو بنیاد بنا کر نظریہ بنا لیتے ہیں ؟؟؟؟؟ کیا یہی سائنس ہے ؟؟؟؟
اچھا یہ بتائیں کہ کیا کائنات سائنسی نقطہ نگاہ سے محدود ہے یا لامحدود ؟؟؟؟؟؟
سائنس کی رو سے کائنات بگ بینگ سے لیکر ابتک پھیل رہی ہے۔ آیا مستقبل میں یہ رکنا شروع ہو جاتی ہے، اسکا علم نہیں۔

مذہب کبھی بھی عقل کا رد نہیں کرتا۔۔۔ بلکہ قرآن میں جگہ جگہ ارشاد ہے ۔۔۔ افلا یتدبرون ، افلا یعقلون ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ قرآن تو انسان کو غور و فکر کرنے اور کائنات کے سربستہ رازِ نہاں کھولنے کے لیے ابھارتا ہے ۔۔۔ اور جو چیز حتمی نہ ہو اس پر آپ پختہ یقین کیسے رکھ سکتے ہیں ؟؟؟ اور اس کو نظریہ کیسے بنا سکتے ہیں ۔۔۔ ؟؟؟
کاغذی نوٹ، ڈیجیٹل کرنسی وغیرہ کی اصل قیمت کونسا حتمی ہوتی ہے جو پورا ملک چھوڑ پوری دنیا اسے پختگی کیساتھ تجارت اور دیگر امور کیلئے استعمال کرتی ہے؟ کیا پوری عالمی معیشت کرنسیوں کے اس مفروضے پر قائم نہیں کہ ان میں قدر موجود ہے؟ اگر کوئی چیز حتمی نہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ بے فائدہ ہے۔

اور قدرت کا خالق کون ہے ؟؟؟ آپ نے کہا بگ بینگ ؟؟؟ تو بگ بینگ کا خالق کون ؟؟؟ بگ بینگ سے پہلے کیا تھا ؟؟؟
سائنس کے مطابق وقت ایک ڈائی مینشن ہے جو زمان و مکاں کیساتھ بگ بینگ کے وقت وجود میں آیا۔ مطلب بگ بینگ سے قبل وقت کا کوئی وجود نہیں تھا۔

ہا ہا ہا بہت فنی ۔۔۔۔ کیا آج تک کسی ڈاکٹر نے تجربہ کر کے مادی حالت میں ذہنی شعور کا مادی وجود ثابت کیا ہے ؟؟؟؟؟ شعور کا کوئی مادی وجود نہیں جس طرح روح کا کوئی مادی وجود نہیں مگرسائنس بھی آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ انسان کیسے مرجاتا ہے ؟؟؟ کیوں مرجاتا ہے ؟؟؟؟ صرف نشانیاں دیکھ کر اس کا یقین کیا جاتا ہے ۔۔۔ اسی طرح خدا کا وجود بھی اس کی نشانیاں ہیں ۔۔۔ انہیں نشانیوں کو دیکھ کر خدا پر ایمان لایا جاتا ہے ۔۔۔
ہاہاہا! کیا بغیر دماغ کے کسی شخص کو باشعور دیکھا ہے؟ کیا دماغی بیماری ذہنی شعور کو متاثر نہیں کرتی؟

یہ بھی بہت اچھا مذاق کیا آپ نے ۔۔۔ آپ عقلا کبھی بھی بگ بینگ کو ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ اور بالفرض بگ بینگ کو مان بھی لیا جائے تو پھر بگ بینگ سے پہلے والا زمانہ اس کے بارے میں کچھ معلومات دے دیں ۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟
اسکا جواب اوپر دے چکا ہوں۔
ا
 
ہر ڈائنو سار کے ڈھانچے مختلف ہیں۔ پرندوں کے الگ ہیں، گوشت خوروں کے الگ، گھاس چرنے والوں کے الگ۔ یہ سب انکی ہڈیوں، دانتوں کی ساخت وغیرہ پر ریسرچ سے پتا چلتا ہے۔ قیاس کیلئے بھی عقل چاہئے۔
میں کہتا ہوں، کہ ڈائنو سارز ایک فرضی مخلوق ہے جس کا سائنس نے صرف تخیل پیش کیا ہے، اور صرف قیاس پر چل رہی ہے کہ یہ گوشت خور تھا، یہ گھاس چرنے والا تھا۔اُسے دیکھا کسی نے نہیں۔ یعنی سائنس ڈائنوسارز کے معاملے میں مشاہدے سے محروم ہے ۔ لہذا یہاں آپ کی سائنس کی تعریف غلط ثابت ہوتی ہے۔
قیاس کیلئے بھی عقل چاہئے۔
یعنی آپ نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں اقرار کر ہی لیا کہ سائنس مشاہدے کی بجائے قیاس پر چلتی ہے۔
بگ بینگ کا مشاہدہ Cosmic Background Radiation سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ تابکاری شعائیں کائنات کی ہر سمت میں یکساں ہیں۔
میرا سوال یہ نہیں کہ بگ بینگ کا مشاہدہ اب کیا جاسکتا ہے۔ پھر تو وہی ڈائنوسارز والا قیاس وارد ہو جائے گا۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب بگ بینگ وقوع پذیر ہوا اس وقت اس کا مشاہدہ کرنے والا کون تھا؟ اگر کوئی نہیں تھا، تو پھر آپ اس دعوے سے دست بردار ہو جائے کہ سائنس کی ہر تھیوری مشاہدے پر ہوتی ہے۔ نہیں تو وہ شاہد پیش کریں جس نے بگ بینگ کو وقوع پذیر ہوتے دیکھا یا یہ اقرار کر لیں کہ ڈائنوسارز کی طرح بگ بینگ پر بھی سائنس کا قیاس ہی ہے مشاہدہ نہیں۔
 
ربیع م

محفلین
کاغذی نوٹ، ڈیجیٹل کرنسی وغیرہ کی اصل قیمت کونسا حتمی ہوتی ہے جو پورا ملک چھوڑ پوری دنیا اسے پختگی کیساتھ تجارت اور دیگر امور کیلئے استعمال کرتی ہے؟ کیا پوری عالمی معیشت کرنسیوں کے اس مفروضے پر قائم نہیں کہ ان میں قدر موجود ہے؟ اگر کوئی چیز حتمی نہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ بے فائدہ ہے۔

یہ تو پوری دنیا کو بے وقوف بنایا ہے اور ہر کوئی اپنے مفادات کیلئے اسے قبول کر کے بیٹھا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
وہی جو جدید سائنس پڑھاتی ہے۔
جدید سائنس تو بگ بینگ ہی کو کائنات کا ارتقاء قرار دیتی ہے ۔۔۔ تو میرا یہ سوال برقرار ہے کہ بگ بینگ سے پہلے کیا تھا؟؟؟؟ اگر بگ بینگ ہی ہے ارتقا ہے تو اس کا مطلب بگ بینگ کو ہی خدا یا خالقِ کائنات مانا جائے ؟؟؟؟
 
اسکا جواب اوپر دیا جا چکا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ انسان کے اندر روح اور عقل و شعور کو مانتے ہیں ؟؟؟؟ اگر مانتے ہیں تو اس کا عقلی سائنسی اور منطقی مادی وجود ثابت کریں ۔۔۔۔
آپ مسلسل ایک خدا کو ثابت کرنے کے لیے کیوں دیگر اشیا کے ثبوت مانگ یا دے رہے ہیں؟
بالفرض یہ ثابت ہو جائے کہ اردو محفل کا کوئی وجود نہیں یا اردو محفل کے وجود کو ثابت نہیں کیا جا سکتا تو کیا یہ بات کسی خدا کی موجودگی کا ثبوت قرار دے دی جائے گی؟
 
متلاشی

محفلین
سائنس کی رو سے کائنات بگ بینگ سے لیکر ابتک پھیل رہی ہے۔ آیا مستقبل میں یہ رکنا شروع ہو جاتی ہے، اسکا علم نہیں۔
ہاہا ہا سائنس نے یہ بات آج ثابت کی قرآن 14 سو سال پہلے یہ بات کہہ چکا کہ کائنات پھیل رہی ہے ۔۔۔ علامہ کا شعر اسی کی تفسیر ہے
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید
کہ آ رہی ہے دما دم صدائے کن فیکوں
آج کے سائنس دانوں سے بڑا سائنس دان تو اقبال تھا پھر۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top