کھڑی سائیکل اگر اس طرح کھڑی کی جائے کہ تمام قوتوں کا حاصل صفر ہو جائے تو سائیکل سٹیٹکلی بیلنسڈ ہو گی۔ذرا تفصیل سے بتائیے
کھڑی سائیکل پر بھی تو تمام قوتوں کا حاصل قوت صفر ہو گا
میرے محدود علم کے مطابق سائیکل میں gyroscope والے inertia کے اصول کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس اصول کی رو سے ایک گھومتی ہوئی چیز اپنے محور کے ایکسس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ اینرشیا کتنا زیادہ ہوتا ہے، اس کا دورومدار گھومنے کی سپیڈ یعنی آر پی ایم، گھومنے والے وزن کا نصف قطر اور مومنٹ آف اینرشیا پہ ہوتا ہے۔اس کا اصول مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا
پہلی دو باتیں درست ہیں لیکن اس سوال کا حرکت کے دوسرے قانون سےتعلق نہیں۔ کیوں کہ سائیکل کو بغیر اسراع دئیے بھی چلایا (حرکت میں لایا) جاسکتاہے۔کھڑی سائیکل اگر اس طرح کھڑی کی جائے کہ تمام قوتوں کا حاصل صفر ہو جائے تو سائیکل سٹیٹکلی بیلنسڈ ہو گی۔
چلتی سائیکل میں اگر اس پر لگنی والی تمام قوتوں کا حاصل صفر ہو جائے تو سائیکل ڈائنیمیکلی بیلنسڈ ہو گی۔
یہ نیوٹن کا دوسرا قانون حرکت ہے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں۔
سٹیٹیکلی بیلنسڈ کی مساوات اور ڈائینیمیکلی بیلنسڈ کی مساوات دونوں نیوٹن کے قانون حرکت سے اخذ شدہ ہیں۔ فرق صرف اسراع کے صفر ہونے یا نہ ہونے کا ہے۔پہلی دو باتیں درست ہیں لیکن اس سوال کا حرکت کے دوسرے قانون سےتعلق نہیں۔ کیوں کہ سائیکل کو بغیر اسراع دئیے بھی چلایا (حرکت میں لایا) جاسکتاہے۔
لٹو کے گھومنے کی مثال تو روٹیشن اباؤٹ اٹس اون ایکسز سے منسلک ہے جس میں توازن کا دارومدار اینگولر ولاسٹی کے تبدیلی کی شرح پہ ہے جس ہم اینگولر اسراع کہہ سکتے ہیں لیکن سائیکل کے کیس میں سائیکل کے دونوں پہیے تو اینے ایکسز پہ گھوم رہے ہوتے ہیں لیکن ان سے پیدا ہونے والے حرکت لینیئر یا نان لینیئر ہوتی ہے جس میں اینگلولر اسراع کی بجائے لینئر یا نان لینئر اسراع ہو گا۔ لیکن دونوں پہ قانون یہی لگے گا جسے ہم نیوٹن کے قانون حرکت سے تعبیر کرتے ہیں۔میرے محدود علم کے مطابق سائیکل میں gyroscope والے inertia کے اصول کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس اصول کی رو سے ایک گھومتی ہوئی چیز اپنے محور کے ایکسس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ اینرشیا کتنا زیادہ ہوتا ہے، اس کا دورومدار گھومنے کی سپیڈ یعنی آر پی ایم، گھومنے والے وزن کا نصف قطر اور مومنٹ آف اینرشیا پہ ہوتا ہے۔
اس اصول کی ایک عام مثال گھومتے ہوئے لٹو کی ہے۔ فرض کریں کہ ایک بورڈ یا کتاب کے اوپر لٹو کو گھمایا جائے اور اسی دوران اس کتاب یا بورڈ کو کچھ خمیدہ کیا جائے تو بھی لٹو کا گھومنے کا ایکسس وہی رہے گا اگر اس کی آر پی ایم ایک خاص حد سے زیادہ ہے۔
جی آپ درست فرما رہے ہیں۔اس کا جواب یہی ہے جو کہ اس سوال ہے: لٹّو اگر رکا ہوا ہو تو گر کیوں جاتا ہے اور گھوم رہا ہو تو گرتا کیوں نہیں؟
ان دونوں پر gyroscopic principle کا اطلاق ہوتا ہے۔ یعنی جو چیز گھومتی رہتی ہے تو وہ اپنے گھومنے کی سمت برقرار رکھتی ہے۔ چونکہ سائکل کے پہیوں کے گھومنے کی سمت آگے کی جانب ہے تو وہ اس کو برقرار رکھے گیں جب تک گھومنا بند نہیں ہو جاتا۔ جب سائکل رک جائے تو جائروسکوپک پرنسپل برقرار نہیں رہتا کیونکہ گھومنا بھی بند ہو جاتا ہے۔