سائیکل پنکچر والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ جا ری کرائے گئے،ڈی جی پاسپورٹ

کاشفی

محفلین
سائیکل پنکچر والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ جا ری کرائے گئے،ڈی جی پاسپورٹ
pakistanpassport_5-21-2013_101852_l.jpg

اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمی نیشن پیپرکنٹریکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے جبکہ ڈی جی پاسپورٹ ذو الفقار چیمہ بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔پاسپورٹ لیمی نیشن پیپرکنٹریکٹ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو ئی۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ذوالفقارچیمہ عدالت میں پیش ہو ئے اور بیان دیا کہ رحمان ملک ایک کمپنی کو لیمی نیشن پیپر کا کنٹریکٹ دینا چاہتے تھے،جبکہ تاخیر کی وجہ سے مافیا پاسپورٹ تیاری کیلئے 25 ہزار روپے تک رشوت لیتے رہے ،ذوالفقار چیمہ نے یہ بھی انکشاف کیاکہ وزارت داخلہ کے کہنے پرسائیکل پنکچر لگانے والوں کو بھی بلیو پاسپورٹ جاری گئے کئے،تاہم اب غیر مجاز افراد کے بلیو پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب ہنڈا ففٹی والوں کو برطانوی پاسپورٹ مل سکتا ہے تو سائیکل والوں کو پاکستانی پاسپورٹ ملنا کون سی بڑی بات ہے۔
 
کاشفی

محفلین
جب ہنڈا ففٹی والوں کو برطانوی پاسپورٹ مل سکتا ہے تو سائیکل والوں کو پاکستانی پاسپورٹ ملنا کون سی بڑی بات ہے۔
اسی طرح کی باتیں نفرت کا باعث بنتی ہیں۔۔ بات کسی کی ہوتی ہے بات کہیں اور کی کردی جاتی ہے۔۔بات گھما پھرا کر وہی لائی جاتی ہے۔۔افسوس صد افسوس۔
خیر اللہ ہی رحم کرے۔
 
کاشفی

محفلین
جب آپ دوسروں پر طنزاً لکھیں گے تو دوسرے کیا آپ پر پھول برسائیں گے؟
جدھر طنز اگر کیا ہے اس کی نشاندہی کرکے وہی جواب دینا چاہیئے۔ ناکہ دوسری لڑی میں بھی بات گھما پھرا کر وہی لائی جائے۔۔
پھول برسانے کے لیئے کوئی نہیں کہہ رہا۔۔
خیر اللہ حافظ
 
عسکری

معطل
بلیو پاسپورٹ کیا ہوتا ہے
یار تم کبھی لالو کھیت سے باہر جاؤ تب نا :grin: تمہیں ضرورت پڑے ۔ یہ وی آئی پی پاسپورٹ ہوتا ہے پاکستان کا یا ڈپلومیٹک پاسپورٹ جس پر آپ کے ساتھ کتوں والا سلوک نہیں کیا جاتا نا چیکنگ نا لائنیں نا ویزے کی کل کل ۔ کبھی کبھار تو آپ ہتھار بھی لے کر چڑھ جاتے ہو جہاز پر آپکو کوئی نہیں روکتا ٹوکتا :grin:

یہ دیکھا پستول اور سگریٹ لگا کر جہاز میں بیٹھے ہوئے وی آئی پی ؟
hqdefault.jpg
 
محمد امین

بھائی میں ناگن چورنگی پر رہتا ہوں :p ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا بھی نہیں چاہیے ہوتا؟؟
 
عسکری

معطل
بھائی میں ناگن چورنگی پر رہتا ہوں :p ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا بھی نہیں چاہیے ہوتا؟؟
ہر ملک کا اپنا معاملہ ہوتا ہے پر اتنا بتا دوں ایک پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی ویلیو بہت بڑی ہے اور اب تک ایس اکبھی نہین ہوا کہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی شان میں کمی ہوئی ہو ۔ میرے خیال سے درجنوں ملکوں کے لیے آن آرائیول ویزا ہے اور شاید ہی کسی کے لیے چاہیے ہو ویزا ۔ آئی ایس آئی آرمی چیف صدر وزیر اعظم کابینہ وزرا مشراء اور اہم فوجی اور سول حکام کو ایشو کیا جاتا ہے جسے زرداری نے ٹپی کو بھی دے دیا تو اپنے گھوڑے نہلانے والے کو بھی :grin:
 
حسینی

محفلین
باقی کا تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔ البتہ پاکستانی گرین پاسپورٹ کی تو ویلیو ختم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔
وجہ واضح ہے بہت سارے دہشت گردوں کے پاس بھی یہی پاسپورٹ تھا۔۔۔۔۔ ابھی شام میں بہت سے پاکستانی دہشت گرد اسی پاسپورٹ میں پکڑے گئے۔۔۔
عراق میں بھی پکڑے گئے جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین کا داخلہ اب تک ممنوع ہے۔۔۔
بہت سارے افغانیوں کے پاس بھی یہی پاسپورٹ ہے۔۔۔
اور سننے میں یہاں تک آیا کہ بعض ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ سفارت نے پیسوں پر بیچ کر خوب پیسے بنائے۔۔۔
اب اس کی ویلیو ختم نہ ہو تو اور کیا ہوگا؟؟؟
 
وجہ واضح ہے بہت سارے دہشت گردوں کے پاس بھی یہی پاسپورٹ تھا۔۔۔ ۔۔ ابھی شام میں بہت سے پاکستانی دہشت گرد اسی پاسپورٹ میں پکڑے گئے۔۔۔
عراق میں بھی پکڑے گئے جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین کا داخلہ اب تک ممنوع ہے۔۔۔

مطلب اب حزب اللہ والوں نے بھی پاکستانی پاسپورٹ لے لیےہیں؟
 
حسینی

محفلین
جی نہیں آپ کے پاکستان سے ہی گئے ہیں جہہہہاد کرنے۔۔۔۔۔
اسرائیل سے لڑنے کی تو ان میں ہمت نہیں۔۔۔۔ اور اپنے ہی مسلمان ملک کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور ثواب دارین سے مالامال ہو رہے ہیں۔۔۔
 
جی نہیں آپ کے پاکستان سے ہی گئے ہیں جہہہہاد کرنے۔۔۔ ۔۔
اسرائیل سے لڑنے کی تو ان میں ہمت نہیں۔۔۔ ۔ اور اپنے ہی مسلمان ملک کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور ثواب دارین سے مالامال ہو رہے ہیں۔۔۔

اپ نے کہا کہ دھشت گرد پکڑے گئے ہیں ۔ وہ تو حزب اللہ والے کرتے ہیں
 
ملائکہ

محفلین
ہر ملک کا اپنا معاملہ ہوتا ہے پر اتنا بتا دوں ایک پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی ویلیو بہت بڑی ہے اور اب تک ایس اکبھی نہین ہوا کہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی شان میں کمی ہوئی ہو ۔ میرے خیال سے درجنوں ملکوں کے لیے آن آرائیول ویزا ہے اور شاید ہی کسی کے لیے چاہیے ہو ویزا ۔ آئی ایس آئی آرمی چیف صدر وزیر اعظم کابینہ وزرا مشراء اور اہم فوجی اور سول حکام کو ایشو کیا جاتا ہے جسے زرداری نے ٹپی کو بھی دے دیا تو اپنے گھوڑے نہلانے والے کو بھی :grin:
میرے ماموں کے پاس بھی بلو پاسپورٹ ہے۔۔ میں ایسی ہی اپنے ماموں کو فورگرانٹڈ لیتی تھی :)
 
Top