dxbgraphics
محفلین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Un63U8rG430&feature=related"]YouTube - Musharraf Slapped by Indian Muslim[/ame]
یہ تو تھوڑی سی زیادہ ہی ہو گئی-
یہ فطری سی بات جب بھی کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنی ہی با اعتماد شخصیت کا مالک ہی کیوں نہ ہو جب اس قسم کی غیر متوقع صورتحال سے دوچار ہو تو چہرے کے تاثرات تو اسی قسم کے ہوتے ہیں مگر سوال کرنے والے کے سوالات فضول تھے اور اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ لایعنی سوالات تھے کہ جن کا باعث ایک طرح کا احساس کمتری بھی ہوسکتا ہے مگر جوابا مشرف نے جواب بھی خوب دیا تھا ۔ ۔ ۔چہرے کے تاثر سے پتہ لگتا ہے کہ بہت پریشر میں آگئے ہیں
ادھوری ویڈیو کا عالم تو وہی ہے کہ قرآن مجید کی آیت سے یہ ثابت کر دینا کہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے "ولا تقربو الصلوٰۃ" (اور نماز کے قریب مت جاؤ)۔
یہ لیجیے مشرف کا ان مولانا کو دیا گیا جواب بھی سنیے بلکہ بقول مشرف "آپ میں بھی سننے کی ہمت ہونی چاہیے جتنا مجھ میں بولنے کی ہمت ہے"
مشرف صاحب نے عزت بچانے کے لئے جواب تو دینا ہی تھا
اگر ان کے کرتوت اچھے ہوتے تو کیوں ایک ہمسایہ ملک کا مسلمان ان کو تنبیہ کر رہا ہے
انہوں نے اپنی عزت 'بچانے' کے لیے جواب دیا اور آپ نے ان کی عزت 'مٹانے' کے لیے ادھوری ویڈیو لگائی۔
میں ان کا وکیل تو ہوں نہیں کہ ان کے اچھے برے کرتوت کا دفاع کرتا رہوں۔ میرا مقصد صرف سکّے کے دونوں رخ دکھانا تھا جنھیں آپ چھپا گئے تھے۔ رہی بات ہمسایہ ملک کے ایک مسلمان کی تنبیہ کی تو بھائی وہ تو اور بھی کافی تنبیہات کرتے رہتے ہیں جنھیں آپ خود بھی نہ مانیں گے۔
مشرف صاحب نے عزت بچانے کے لئے جواب تو دینا ہی تھا
اگر ان کے کرتوت اچھے ہوتے تو کیوں ایک ہمسایہ ملک کا مسلمان ان کو تنبیہ کر رہا ہے
کیا کہوں۔۔۔۔ سو سنار کی ایک لوہار کی؟
جیتے رہیے۔ آپ بے شک مشرف صاحب کے طرفدار نہ ہوں، مگر انصاف کی بات کرنا سب سے بڑا وطیرہ ہے۔
اور پوری ویڈیو موجود نہیں، ورنہ یہ انڈین مسلمان بھائی جو کہہ رہے ہیں تو مجھے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ مشرف صاحب نے انڈیا میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں پر ہونے والے جبر پر کوئی تبصرہ کیا تھا جس پر وہ انڈین مولانا صاحب چراغ پا ہو کر تنقید کر رہے ہیں کہ آپ انڈین مسلمانوں کی فکر چھوڑیں کہ انڈیا کی ستر یا نوے فیصد ہندو آبادی انکے حقوق کا خیال رکھنے کے لیے کافی ہے۔
افسوس کہ مشرف مخالفین ایسی بات پر اچھل کودنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ بنیادی طور پر مشرف صاحب کے نہیں، بلکہ پاکستان کے خلاف اور ہر پاکستانی کے خلاف جاتی ہے۔
اللہ پرویز مشرف سید کو دراز عمر عطا کرے