علی، بالکل۔۔بھنگڑا بھی ڈالنا چاہیے۔ محفل کے رکن کی شادی ہو اور ہم اس کو اتنے پھیکے انداز میں وِش کریں۔۔یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔ ایسے وِش کرنا چاہیے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے۔
اب جیہ کو جانے یاد ہے یا نہیں۔۔۔لیکن کم از کم مجھے تو جیہ کی شادی کا جشن ، جو ہم نے محفل پر منایا تھا ۔۔ نہیں بھولتا۔۔
اس تھریڈ کو دیکھیں۔۔۔ہم نے محفل کے ارکان سے بھنگڑے بھی کروائے تھے۔۔۔لڑکیوں نے ڈھولکی بجائی تھی۔۔۔اور اتنا زبردست جشن ہم نے منایا تھا۔
لنک : جیہ کی شادی
چلیں۔۔میں کوئی ڈھولکی شولکی رکھتی ہوں۔
پاگلا آجکل سارے طالبان لاہور میں ہی تو ڈیرے جمائے ہوئے ہیں
کافی عرصہ سے علاقے کی یہی روایت ہے لیکن اب سنت ولیمہ ہی ہوتا ہے یعنی بارات پہلے اور پھر اگلے دن ولیمہ۔ میں نے یہاں ولیمہ لکھ دیا وگرنہ اسے صرف شادی کا کھانا کہنا چاہیے۔ بیگم کے چچا کچھ ہی دن کیلیے آئے تھے سو انہوں نے بارات ایک دن لیٹ کروا دی۔بارہ کو ولیمہ اور بارات اس کے بعد؟ یہ ٹائپو ہےیا آپ لوگوںکی روایات، تجسس سا ہو رہا ہے جاننے کو