تاسف *ساجد* کے لئیے دعائے صحت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
معزز اراکین محفل ، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ لاہور میں ڈینگی کا مرض خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے سو میں اور میرا صاحبزادہ بھی اس کے حملے کا شکار ہو چکے ہیں۔ دوا تو ہم کر ہی رہے ہیں آپ لوگوں کی دعائیں درکار ہیں۔ میری خوشدامن بھی 6 دن پہلے ڈینگی کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت بھی انتہائی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ چونکہ میری نصف بہتر کا تعلق میڈیکل سے ہی ہے اس لئیے ہم باپ بیٹا ابھی تک گھر پر ہی علاج کروا رہے ہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں صفائی کی عمومی صورت حال بہتر نہیں اور بارشوں نے اسے مزید خراب کر دیا ہے۔
خصوصی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھئیے۔
 
عالی جاہ رعایا کی جانب سے آپ کو بیمار پرنے کی اجازت ہی نہیں ہے۔ خیر مزاح برطرف، ہماری دعا ہے کہ آپ تمام اہل و عیال سمیت جلدی سے رو بصحت ہو جائیں نیز یہ کہ اللہ اس موذی مرض سے ہر کسی کو محفوظ رکھے۔ آمین۔

ڈینگی مچھر کے حوالے سے ایک بات یہ کہی جاتی ہے کہ یہ دوسرے مچھروں کے برعکس جمے ہوئے گندے پانی پر انڈے نہ دے کر صاف ستھرے پانی کو نشانہ بناتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی امان میں رکھے اور صحت و تندروستی عطا فرمائے۔

اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہیے گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
میری بھی دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اس مرض سے بچائے۔ اور اس مرض سے متاثرہ مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا یہ جان کر ساجد صاحب۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 
یا اللہ! ساجد بھائی ان کی خوش دامن اور ان کے بیٹے کو اپنے فضل وکرم سے صحت وتندرستی اور شفائے کلیہ عطا فرما، ان کے علاوہ پورے پاکستان میں جن جن کو یہ بیماری لاحق ہوچکی ہے، ان سب کو بھی شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما اور دیگر تمام پاکستانیوں کی اس مرض سے حفاظت فرما۔ آمین یارب العلمین
والسلام
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو زندگی، صحت اور ایمان عطافرمائے
اور
ہمارے پورے ملک کو اس موذی عذاب سے نجات دلائے آمین
 

فرخ

محفلین
اللہ سبحان و تعالٰی آپ سب کو بہترین صحت عطا فرمائے اور ان بیماریوں کے عذاب سے نجات عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top