ساحر لدھیانوی پر ایک مختصر ڈاکومنٹری

تعبیر

محفلین
میں تو حیران ہوں یہ مختصر ڈاکومنٹری دیکھ کر اور کئی سارے سوال ہیں ذہن میں کہ جانور بھی اپنے بچوں سے اتنا پیار کرتے ہیں اور ہم تو پھر بھی اشرف المخلوقات ہیں۔ کیا کوئی والد اپنی اولاد کی اتنی تضحیک کر سکتا ہے ؟؟؟


دو گانے تو پتہ لگ گئے کہ کونسے ہیں۔ سخنور آپ پلیز کچھ اور گانے بھی بتائیں گے ساحر لدھیانوی کے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی کیوں نہیں - ساحر ان معدودے چند شاعروں میں سے ہیں جو بھارتی فلم انڈسٹری کے نہ صرف بہت اچھے نغمہ نگار تھے بلکہ بہت اچھے شاعر بھی تھے - ان کے چند گیت جو مجھے اس وقت یاد آرہے ہیں -

1- کبھی کبھی میرے دل میں‌خیال آتا ہے - فلم: کبھی کبھی
2- میرے گھر آئی ایک ننھی پری - فلم: کبھی کبھی
3- جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا - فلم: تاج محل
4- جرمِ الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں - فلم: تاج محل
5- جو بات تجھ میں ہے تیری تصویر میں نہیں - فلم: تاج محل
6- یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں ہم کیا کریں - فلم: عزت
7- یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا - فلم: پیاسا
8- جانے کیا تو نے کہی، جانے کیا میں نے سنی- فلم: پیاسا
9- یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے - فلم: پیاسا
10- جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا: فلم: پیاسا
11- یہ عشق عشق ہے عشق عشق - قوالی - فلم: برسات کی رات
12- زندگی بھر نہیں بھولے گی وہ برسات کی رات: فلم: برسات کی رات
13- کوئی دور سے آواز دے چلے آؤ - فلم: صاحب بی بی اور غلام
 

زونی

محفلین

معلوماتی ڈاکو مینٹری ھے ، بہت شکریہ فرخ بھائی اس اچھی شئیرنگ کیلئے:)
 
Top