فاخر بھائی کا انداز سب سے الگ، سب سے یونیک ہے۔شاعری کا میں پہلے ہی قائل ہوں. آواز اچھی ہے اور پکے بھانڈ والی پریکٹس لگتی ہے
کہیں یونیک اکیڈمی میں تو نہیں پڑھتے رہے؟
یہاں لاہور میں بہت مشہور ہے۔
فاخر بھائی کا انداز سب سے الگ، سب سے یونیک ہے۔شاعری کا میں پہلے ہی قائل ہوں. آواز اچھی ہے اور پکے بھانڈ والی پریکٹس لگتی ہے
اس میں شرم کی کیا بات تھی جو سرگوشی کی...اس مزاح میں ایک نقطہ لگا کر دیکھوں تو آپ کا مزاج بھی نزلہ سنج معلوم ہوتا ہے۔
نزلہ سنج بمعنی بذلہ سنج
۔۔۔ اور بسا اوقات یہ ترنم سننے والوں کی حالت قابل ترحم بنا دیتا ہے۔شعرا عام طور اپنے کلام کی طرز خود بنانے کی بجائے اسے ترنم سے پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں!
بہت شکریہ، فرقان بھائی!ہماری رسائی فی الوقت نظم تک ہےاور ہمارے دل پر اس کا بہت گہرا اثرا ہوا۔ ماشاءاللہ!