ماوراء نے کہا:زبردست سارا۔ مبارک ہو۔ نیا عہدہ ملنے پر۔ عہدہ تو عجیب سا ہے لیکن قبول کر لینا۔
ویسے آجکل مجھے تم بھی عجیب ہی لگ رہی ہو۔ اس بات کا احساس مجھے اس وقت ہوا جب تیلے بھائی نے میری اس طرف توجہ مبذول کروائی۔ کہ تم آجکل پوری مولوانی بن چکی ہو۔ اور اتنا موٹا سلام کرتی ہو۔ ( یہ بات سوچ کر میں اللہ جانے کتنی بار ہنس چکی ہوں۔ )ایسے بدلی ہو کہ ہمیں یقین ہی نہیں آتا کہ یہ کچھ مہینے پہلے والی ہی سارا ہے نہ۔؟
خیر۔۔۔۔ بدلنے کا عہدہ تو مجھے بھی مل گیا ہے۔ تمھیں کیا کہوں اب۔
محب علوی نے کہا:مبارک ہو سارا اور ماورا کے تابڑ توڑ حملوں کے لیے ایک شعر
خود تمہیں چاکِگریباں کا شعور آجائے گا
تم وہاں تک تو آ جاؤ ہم جہاں تک آ گئے
شمشاد نے کہا:پکی مولویانی سے کیا مطلب ہے؟ کیا ان کی داڑھی نکل آئی ہے؟
ظفری نے کہا:سارا ! ۔۔۔ ایک مبارک باد کا ٹوکرا میری طرف سے بھی قبول کرو ۔ویسے اچھا ہوا کہ اس عہدے کی تصیح کر دی گئی ہے۔ پہلے مشتاق تھا ۔ اگر اب بھی ہوتا تو مجھے چونک جانا پڑتا ۔