ماوراء نے کہا:
زبردست سارا۔ مبارک ہو۔ نیا عہدہ ملنے پر۔ عہدہ تو عجیب سا ہے لیکن قبول کر لینا۔
ویسے آجکل مجھے تم بھی عجیب ہی لگ رہی ہو۔ اس بات کا احساس مجھے اس وقت ہوا جب تیلے بھائی نے میری اس طرف توجہ مبذول کروائی۔ کہ تم آجکل پوری مولوانی بن چکی ہو۔ اور اتنا موٹا سلام کرتی ہو۔ ( یہ بات سوچ کر میں اللہ جانے کتنی بار ہنس چکی ہوں۔
)ایسے بدلی ہو کہ ہمیں یقین ہی نہیں آتا کہ یہ کچھ مہینے پہلے والی ہی سارا ہے نہ۔؟
خیر۔۔۔۔ بدلنے کا عہدہ تو مجھے بھی مل گیا ہے۔ تمھیں کیا کہوں اب۔
عہدہ واقعی عجیب سا ہے۔۔خیر وہ تو پچھلا بھی تھا۔۔۔گزارہ کرنا پڑے گا۔۔
اُف میں تمہیں کیوں عجیب لگ رہی ہوں۔۔میں نے کون سے عجیب کام کیے ہیں۔۔۔
جہاں تک اتنا موٹا سلام کرنے کی بات ہے۔۔تو ہمارے نبی کا فرمان ہے کہ جب تم کسی مسلمان سے ملو تو اسے سلام کرو۔۔(اور کثرت سے سلام کرو) اور ایک اور حدیث ہے کہ اگر تمہیں کوئی دے تو تم اس سے زیادہ دو یا ویسا ہی لوٹا دو(یعنی صرف ‘سلام‘ کے بدلے ساتھ ‘ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ لگائیں گے تو ہم اسے زیادہ دے رہے ہیں)
اور جب بیٹھے بیٹھائے 30 نیکیاں مل رہی ہیں تو ہماری کیا مجال کہ ہم اس لمحہ کو گنوا دیں۔۔۔
جہاں تک مولوانی بننے کی بات ہے تو وہ فلحال میں بنی نہیں ہوں لیکن سوچ رہی ہوں کہ مجھے درس دینا شروع کر دینا چاہیے۔۔۔