مبارکباد سارہ کی شادی

شمشاد

لائبریرین
ابھی باجو کے ایک پیغام سے معلوم ہوا ہے کہ اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن سارہ کی شادی خانہ آبادی 19 مارچ کو طے پائی ہے۔

میں اردو محفل کے اراکین کی جانب سے اس مبارک موقع پر سارہ اور اس کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ نیا سفر سارہ کے لیے بے شمار خوشیاں لیکر آئے اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث برکت ہو۔
 
تیشہ

محفلین
جی اٹھارہ کو مایوں ، انیس کو بارات ۔، اور بیس کو ولیمہ بھی :battingeyelashes:
:( خوشی تو ھے ساتھ میں دکھُ نا ملنے کا :sad2:

آئے ہائے وے لوکو میں سارہ کے ہاتھ کے بنے دہی بڑےے نا کھا سکی ۔۔ یہ نا تھی اپنی قسمت :chatterbox:

سارہ ،، میں کال کرتی ہوں تمھیں ، پھر مبارکباد بھی دیتی ہوں :battingeyelashes: اور اپنے نا ملنے کا اظہار دکھُ بھی ۔ ۔
:party:

کیا کیا خواب دیکھے تھے میں نے :sad2: ۔۔چکنا چورُ ہوگئے ۔۔ میرے آنے کا انتظار تو کرتے میں بھی بس پہنچنے والی تھی ۔۔ شادی میں شرکت ہی کرلیتی ۔۔ ڈھیر ساری دعاؤں میں رخصت کرتی تمھیں :party:
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ یہ تو بہت خوش کن خبر ہے :)

بہت مبارک ہو سارہ، اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائیں!
 
شمشاد

لائبریرین
جی اٹھارہ کو مایوں ، انیس کو بارات ۔، اور بیس کو ولیمہ بھی :battingeyelashes:
:( خوشی تو ھے ساتھ میں دکھُ نا ملنے کا :sad2:

آئے ہائے وے لوکو میں سارہ کے ہاتھ کے بنے دہی بڑےے نا کھا سکی ۔۔ یہ نا تھی اپنی قسمت :chatterbox:

سارہ ،، میں کال کرتی ہوں تمھیں ، پھر مبارکباد بھی دیتی ہوں :battingeyelashes: اور اپنے نا ملنے کا اظہار دکھُ بھی ۔ ۔
:party:

کیا کیا خواب دیکھے تھے میں نے :sad2: ۔۔چکنا چورُ ہوگئے ۔۔ میرے آنے کا انتظار تو کرتے میں بھی بس پہنچنے والی تھی ۔۔ شادی میں شرکت ہی کرلیتی ۔۔ ڈھیر ساری دعاؤں میں رخصت کرتی تمھیں :party:

باجو یہ سب سارہ کی شرارت ہے۔ آپ کو دہی بڑے نہ کھلانے پڑیں، اس لیے اس نے چھٹ منگنی پٹ بیاہ رکھ لیا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
سارہ کو بہت بہت مبارک باد۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سارہ کی آنے والی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔ آمین
 
زین

لائبریرین
سارہ بہنا کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تعالیٰ بہن کو ہمیشہ خوش رکھے ۔ آمین
 
آبی ٹوکول

محفلین
اللہ پاک سارہ بہنا کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے اور انکے نئے سفر کو انکے تمام اہل و عیال کے لیے مبارک بنائے آمین
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم سارہ بہن، میری طرف سے بھی آپ کو اور آپ کے اُن کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔۔جیتی رہیں خوش رہیں سدا آباد رہیں ہر پل ہر لمحہ خوش رہیں اور دودھو نہائیں او ر پوتو پھلیں۔۔

مٹھائی کدھر ہے۔۔۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرسارہ، آپ کوشادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپکی ازوجی زندگی کوخوشیوں سےبھردے۔ آمین ثم آمین

والسلام
جاویداقبال
 
Top