جی اٹھارہ کو مایوں ، انیس کو بارات ۔، اور بیس کو ولیمہ بھی
خوشی تو ھے ساتھ میں دکھُ نا ملنے کا
آئے ہائے وے لوکو میں سارہ کے ہاتھ کے بنے دہی بڑےے نا کھا سکی ۔۔ یہ نا تھی اپنی قسمت
سارہ ،، میں کال کرتی ہوں تمھیں ، پھر مبارکباد بھی دیتی ہوں اور اپنے نا ملنے کا اظہار دکھُ بھی ۔ ۔
کیا کیا خواب دیکھے تھے میں نے ۔۔چکنا چورُ ہوگئے ۔۔ میرے آنے کا انتظار تو کرتے میں بھی بس پہنچنے والی تھی ۔۔ شادی میں شرکت ہی کرلیتی ۔۔ ڈھیر ساری دعاؤں میں رخصت کرتی تمھیں
باجو یہ سب سارہ کی شرارت ہے۔ آپ کو دہی بڑے نہ کھلانے پڑیں، اس لیے اس نے چھٹ منگنی پٹ بیاہ رکھ لیا ہے۔
سارہ کو بہت بہت مبارک ہو لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا
چٹ منگنی پٹ بیاہ نے باجو کا سارا پروگرام چوپٹ کر دیا
باجو مجھے تو خود ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ میری 19 کو شادی ہے ۔۔ میں ابھی 3۔۔ 4 دن پہلے ہی فہیم سے پوچھ رہی تھی کہ باجو کو لینے کون جا رہا ہے آپ لوگوں میں سے وہ پہلے میرے پاس آئیں گی تو میں لینے جاؤں گی ۔۔ امی سے سب دعوت کا مینیو بھی ڈسکس کر لیا تھا کہ یہ یہ چیزیں بنائیںگے باجو کے آنے پر ۔۔ لیکن پھر اچانک یہ سب ۔۔
آپ کی کال نہیں ریسیو کر پائی کل بازار گئی ہوئی تھی پورا دن سیل گھر پر تھا ۔۔۔ پھر جب آئی تو آپ کا میسیج دیکھا ۔۔ میں آپ کو تصویریں میل کروں گی آپ پاکستان سے نیٹ پر آئیں تو دیکھنا میں نہ بھی کر پائی تو اپنے چھوٹے بھائی سے کہہ کے آپ کو بھجواؤں گی ۔۔
سارہ کو بہت بہت مبارک ہو لیکن ہمیں ابھی تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا
چٹ منگنی پٹ بیاہ نے باجو کا سارا پروگرام چوپٹ کر دیا
شمشاد بھائی یہ میرے گھر والوں کی شرارت ہے انہوں نے مجھ معصوم کی ایک بھی نہیں سنی ۔۔