خوش آمدید محترم! ویسے ہماری رائے میں یہ فورم اردو کا ہے نہ کے پاکستان کا... اردو بولنے والے تو کہیں سے بھی ہو سکتے ہیں. جیسا کہ اس فورم پہ بیشتر خواتین و حضرات ہیں بھی. پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق جرم تو نہیں.. . لہذا حقیقت قبول کریں اور خود کو اپنی کچہری میں، خود ہی مجرم نا بنائیں.... یہ ٹھیکہ اوروں کے پاس ہی رہنے دیں کیونکہ......
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا.....
ویسے یہ بتائیں کہ آپ کی عمر انور کیا ہے؟ مشاغل و پیشہ و تعلیم پر بھی ارشاد فرما دیں... باقی آپ وہاں آ گئے ہیں جہاں.... اللہ خیر کرے گا....
ہاں جی آپ نے ٹھیک کہا اردو اور پاکستان ایک ہی چیز نہیں ۔ اور اگر چاہوں تو وکی پیڈیا کے ذریعے اردو زبان کے بارے میں کافی معلومات حاصل کر سکتا ہوں ۔
لیکن میرے نزدیک اردو کی حیثیت ایک چابی کی سی ہے جس کہ ذریعے میں ایک ایسےصندوق کو کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہوں جس سے مجھے آن گنت خزانے مل سکتے ہیں ۔ اُن خزانوں میں سے ایک خزانہ یہ بھی کے مجھے پاکستان کی عوام کی سوچ و فکر تک رسائی حاصل ہے ۔
کیونکہ عام حالات میں مجھے اردو بولنے کی ضرورت بالکل پیش نہیں آتی ۔ اور والدین سے کلامی کے لیے اردو پر حاص مہارت رکھنا شرت نہیں ۔
میرا پاکستان سے ایک رابطہ رہے اسی نیت سے بھی اپنی اردو کی دیکھ بھال رکھی ۔ پاکستان سے وابستگی کو کبھی بھی جرم نہیں سمجھا۔ پہلی تحریر لکھنے کہ دوران جو خیالات ذہن میں آئے وہ شرکاء محفل سے کہہ دیے ٍ
میری عمر تقریباً پچیس برس ہے اور فی الحال تعلیم مکمل نہیں ہوئی، کالج کا طالب علم ہوں اور امید ہے کے قابل انجنیئر بنوں ۔ اور لوگوں کی حدمت کر سکوں
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
بچپن میں یہ دعا مجھے بھی سیکھای گئی البتہ سکول میں لائین میں کھڑے ہو کر کبھی نہیں پڑھی ۔