سافٹویر کو اردوانا

دوست

محفلین
مکی آج کل اردو کے سافٹویرز کو ایکسپریس ریل کی طرح اردوا رہے ہیں لیکن ان کے کام میں رکاوٹ ہم دیکھ چکے ہیں جب اردو نوٹس کے ایک ڈیسکٹاپ اطلاقیے میں اردو ٹھیک طرح نظر نہیں آرہی تھی۔
کل انھوں نے مجھ سے ایک اور اردوائے سافٹویر کی جانچ کرنے کو بولا تو اس میں بھی یہی مسئلہ تھا ان کے سسٹم پر سب ٹھیک تھا لیکن میرے پاس آکر اردو کی بجائے کچھ اور ہی نظر آنے لگا۔جب لینگ فائل کو یونیکوڈ یو ٹی ایف 8 میں محفوظ کیا گیا تو بھی بات نہ بنی۔ میں نے تجرباتی طور پر اپنے پاس موجود ایک سافؤیر فری ڈاؤنلوڈ مینجر کو اسی طرح اردو کرنے کی کوشش کی تو اس میں بھی اردو کی جگہ بے معنی حروف نظر آنے لگے۔
اب سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟
فائل کو یونیکوڈ میں محفوظ کیا جاتا ہے فائل کو دوبارہ کھولیں تو بالکل ٹھیک نظر آتی ہے لیکن متعلقہ سافٹویر کے مینیوز اور بٹنوں پر بے معنی حروف نظر آتے ہیں۔
کیا یہ سافٹویر میں اردو کی سپورٹ کا مسئلہ ہے؟
یا ونڈوز میں کسی چیز یا جزو کی کمی ہے۔ محمد علی مکی تو کل خاصے مایوس لگ رہے تھے چونکہ وہ عربی میں ترجمہ کرنے کے عادی ہیں اور عربی کی یونیکوڈ کے علاوہ بھی کوئی دوتین انکوڈنگز ہیں جس سے کام چل جاتا ہے۔
کوئی دوست جو اس مسئلے کو کلئیر کرسکے۔ اگر یہی حال رہا تو ہم سافٹویر کو اردو کس طرح کریں گے۔ اگر فائر فاکس کا بھی کردیتے ہیں تو اس کا بھی یہی حال ہوگا۔ مجھے تو یہ متعلقہ سافٹویر میں ہی کوئی مسئلہ لگتا ہے اور مزے کی بات یہ سب ونڈوز پلیٹ فارم پر ہورہا ہے۔ مجھے ہزار فیصد یقین ہے کہ لینکس پر ایسا کبھی بھی نہیں ہوگا اور اس کا ہر اطلاقیہ سوفیصدی یونیکوڈ کی نمائش کرے گا۔ لیکن ونڈوز۔ :evil:
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دوست درست فرما رہے ہیں.. ان کے پاس یہ سوفٹ ویر چل کر نہیں دیا جبکہ کمبخت میرے پاس اب بھی ٹھیک چل رہا ہے..!!! تصویر ملاحظہ فرمائیں:

01zs0.png


کمال کی بات یہ ہے کہ اس کی لینگ فائل ANSI انکوڈنگ میں محفوظ ہے..!؟

اگر میں اس کی لینگ فائل Unicode میں محفوظ کرکے سوفٹ ویر کو چلاتا ہوں تو اس کی زبان اردو پر سیٹ ہوتے ہوئے بھی انگلش ہی رہتی ہے.. اور اگر لینگ فائل کو UTF-8 انکوڈنگ میں محفوظ کرتا ہوں تو بے معنی حروف نظر آتے ہیں..؟؟

اور چاہے لینگ فائل کی انکوڈنگ کچھ بھی ہو فائل میں اردو متن بالکل درست ہوتا ہے..؟!

جو فائل میں نے دوست کو دی تھی وہ ANSI انکوڈنگ میں محفوظ تھی جو میرے پاس تو ٹھیک تھی لیکن دوست کے مطابق نہ تو سوفٹ ویر میں اردو نظر آئی نہ فائل میں..؟؟

سوال یہ ہے کہ میرے سسٹم میں ایسا کیا ہے جو دوسروں کے سسٹم میں نہیں ہے..؟؟

یہ مسئلہ ترجمہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہورہا ہے ورنہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھتا..

فری ڈاونلوڈ مینجر کا بھی میں نے ترجمہ کر رکھا ہے جس کے بارے میں دوست کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس اس کی اردو سوفٹ ویر میں نظر نہیں آئی جبکہ میرے پاس یہ بھی درست طور پر کام کر رہا ہے..

مسئلہ ابھی تک ناقابلِ فہم ہے.. میں اس کے پیچھے پورے زور وشور سے پڑا ہوا ہوں.. لیکن اگر کوئی رہنمائی کر سکے تو کیا ہی اچھا ہو..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں معذرت چاہتا ہوں، میری سمجھ میں مسئلہ صحیح طرح نہیں آیا۔ اگر ویب اپلیکیشن کی اردو لوکلائزیشن میں مسئلہ آ رہا ہے تو اس کے کچھ حل موجود ہیں۔ انہیں آزمایا جا سکتا ہے۔ ویب اپلیکیشنز کے اردوانے کے لیے لینگویج فائلوں کا ترجمہ بعض اوقات ناکافی ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ایچ پی بنیادی طور پر یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی ہے اور عام سکرپٹس میں بھی utf8 کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اسی لیے ان سکرپٹس کو اردو utf8 سپورٹ کے لیے کچھ پیچ کرنا پڑتا ہے۔ میں اس کے بارے میں بعد میں لکھوں گا۔ ویسے اس فورم پر بھی اس بارے میں کچھ پوسٹس موجود ہیں۔

ویب اپلیکیشنز کے علاوہ مکی ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز کو بھی اردوا رہے ہیں۔ وہ یہ کام کیسے کر رہے ہیں، اس کا مجھے پتا نہیں ہے۔ اس لیے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جناب مکی صاحب،

میں نے پہلے عرض کی تھی کہ آپکی آمد اور کام کی خوشی سب سے زیادہ اگر کسی کو ہو گی تو وہ شاکر ہیں۔ ۔۔۔

وقت آ گیا ہے کہ میں بھی اب آپکو آپکے کاموں پر "شاباشی" دوں۔ تو جیتے رہیں اور یونہی اردو زبان کی خدمت کرتے رہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اور اب ایک دوسری درخواست ہے اور وہ یہ کہ کچھ بہت اہم سافٹ وئیر ہیں جن میں پہلے سے ہی اردو کی مکمل سپورٹ ہے (یعنی اوپر والی پرابلمز نہیں ہوں گی) مگر یہ پراجیکٹ ابھی تک نامکمل ہیں۔

مکی، اگر آپ ان پراجیکٹ کی تکمیل کا بیڑا بھی ساتھ میں اٹھا لیں اور لوگوں کو ساتھ ملا کر انہیں کسی طرح مکمل کر لیں تو اردو زبان کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ان میں سب سے زیادہ اہم پراجیکٹ ہے فائر فاکس کا اردو ترجمہ۔ کم از کم 10 فیصد پاکستانی یہ سافٹ ویئر یقینی طور پر استعمال کرتے ہیں، اور اسکا اردو ترجمہ آتے ہی کم از کم آدھے لوگ اپنے فائر فاکس کو اردو میں اپگریڈ کر لیں گے۔

چنانچہ، یہ سب سے زیادہ اہم پراجیکٹ ہے اور اسکے استعمال کنندہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ پراجیکٹ پچھلے کئی سالوں سے اٹکا ہوا ہے اور کوئی پراگریس نہیں ہو رہی۔

اب میں نے آپکو کام کرتے دیکھا ہے تو جی چاہتا ہے کہ آپ سے لگے ہاتھوں یہ درخواست کرتی چلوں کہ ایک نظر اس طرف بھی فرمائیں۔ اس پراجکیٹ میں آپکی مدد کے لیے شاکر سب سے آگے ہوں گے، اور دیگر بہت سے ممبران بھی آپکی ہر ممکن مدد کریں گے۔ شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بدتمیز،
میرے خیال میں ابھی تک محفل کے ارکان فائر فاکس کے سلسلے میں متحرک نہیں ہوئے ہیں۔
یہ پراجیکٹ ٹیم کی شکل میں کرنے والا ہے اور اسکے لیے بنیاد نبیل بھائی ہی فراہم کریں گے، اور جسطرح محفل کو اردوایا گیا ہے، اسی طرح کا کام اس پر بھی کرنا ہو گا۔
 
سسٹر مہوش اور بی ٹی بھائي : میں ایک سوشل نیٹورکنگ یا میٹرومونیل قسم کی سائٹ ‏بنانا چاہتا ہوں جو اردو میں ہو ۔ اس کے لیے کیا ڈروپل نامی پرگرام کو اردوانا صحیح رہے گا ۔ ‏پرگرام کی سائٹ ایڈریس یہ ہے ۔ ‏Drupal
 

مہوش علی

لائبریرین
باقی تو سب ٹھیک ہے، پر یہ بی ٹی بھائی کون ہیں؟

باقی دروپال کے متعلق آپکو نبیل بھائی ہی مشورہ دے سکتے ہیں۔

اور رہا میٹریمونیل سائیٹ کا مسئلہ، تو یہ میری بھی دیرینہ خواہش ہے کہ ایسا کوئی پراجیکٹ شروع ہو۔ اس سلسلے میں ذولفقار صاحب نے ایک پراجیکٹ شروع تو کیا تھا، مگر میں اُس سے مطمئین نہیں تھی۔

باقی دروپال اس سلسلے میں مناسب ہے یا نہیں، یہ تو مجھے نہیں پتا، مگر دروپال سے بہتر چیز "جملہ" آپکے پاس موجود ہے۔ یقینا یہ بھی شاید میٹریمونیل سروسز کے لیے اتنا مناسب نہ ہو، مگر دروپال سے یقینا بہتر ہو گا۔
 

بدتمیز

محفلین
مہوش علی: مجھے phpbb کے اردو میں کنورٹ کرنے کے بارے میں بھی کوئی علم نہیں۔ ابھی کسی کو کہا ہے لنک آتے ہیں تو دیکھتا ہوں۔

محمد شمیل: مجھے افسوس ہے کہ میں اس بارے میں کوئی انفارمیشن نہیں رکھتا۔ کہو تو ڈھونڈنے کی کوشش کر سکتا ہوں۔ میرے خیال سے اگر تم اپنی صلاحیتیں اس میٹرومونیل سروس پر ضائع مت کرو تو بہتر ہوگا۔ میں تمہاری حوصلہ شکنی نہیں کر رہا آگے تمہاری مرضی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہاں کئی باتیں اکٹھی شروع ہو گئی ہیں۔

مہوش، شمیل دراصل بدتمیز کو تمیز سے بی ٹی کہتے ہیں۔ :)

فائر فاکس ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ہے جبکہ ہم زیادہ تر ویب اپلیکیشنز کی لوکلائزیشن پر کام کرتے آئے ہیں۔ لیکن ترجمہ کا کام زیادہ مختلف نہیں ہے۔ لوکلائزیشن کے کام میں کسی قسم کی تکنیکی مہارت کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اردو ویب پر ہمارے پاس انٹرانس کی شکل میں لوکلائزیشن کا ایک بہترین پلیٹ فارم موجود ہے۔ اس پر لینکس کی لوکلائزیشن کا کام بھی شروع ہوا تھا جو کہ اس وقت تعطل کا شکار ہے۔ اس جانب بھی توجہ کی ضرورت ہے ہے۔ مکی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ انہوں نے لینکس کے عربی ورژن کی تیاری میں کام کیا ہوا ہے اور میں نے گزارش کی تھی کہ وہ لینکس کے اردو ورژن کی تیاری کی جانب بھی نظر کریں۔ ذیل کے ربط پر جا کر انٹرانس پر مختلف لوکلائزیشن پراجیکٹس کا سٹیٹس چیک کیا جا سکتا ہے۔

http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php

اگر فائزفاکس کی لوکلائزیشن پر کام کرنا مقصود ہوا تو اس کی پو فائلوں کو بھی اسی طرح انٹرانس پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کام تقسیم کرکے اس کی سٹرنگز کا ترجمہ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ دروپل، جملہ اور میٹریمونیل سائٹ کا ذکر ہوا ہے۔ میں مہوش بہن کو ناراض نہیں کرنا چاہتا لیکن جملہ اور دروپل کا اس طرح کا تقابل ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز اپنی اپلیکیشن ڈومین کے لیے اچھے ہیں۔

شمیل: دروپل اگرچہ کمیونٹی سائٹ بنانے کے لیے مخصوص ضرور ہے لیکن اس سے آؤٹ آف دی باکس کوئی میٹریمونیل سائٹ نہیں بنائی جا سکتی۔ علاوہ ازیں مجھے ابھی تک نیٹ پر کوئی فری میٹریمونیل سکرپٹ نظر نہیں آئی اور اس کی کمرشل سکرپٹس کافی مہنگی ہوتی ہیں۔ یہی حساب سوشل نیورکنگ سکرپٹس کا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی فری نہیں ہے اور یہ خاصی مہنگی سکرپٹس ہیں۔ اور خود سے کوئی ایسی سکرپٹ لکھنا realistic پراجیکٹ نہیں معلوم ہوتا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دروپال کے حوالے سے میری تصحیح کا شکریہ۔

میں نے بذاتِ خود کبھی دروپال پر کام نہیں کیا، مگر کچھ ویب سائیٹ پر جملہ اور دروپال کے متعلق تقابل ضرور پڑھے تھے، اور شاید انہی کی روشنی میں میری زبان سے دروپال کے لیے یہ الفاظ نکل گئے۔ :)
 

دوست

محفلین
موج ہے جی۔
اصل بات کہیں رہ ہی گئی۔
لگتا ہے سب کی سمجھ سے باہر ہے یہ کہ کیوں ایسا ہورہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ ویب اپلیکیشنز کی حد تو مجھے کچھ اندازہ ہے کہ ان میں utf-8 سپورٹ کیسے شامل کی جائے۔ جہاں تک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشنز کا تعلق ہے تو پہلے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ مکی انہیں لوکلائز کرنے کے لیے کیا طریقہ آزما رہے ہیں؟
 
بی ٹی بھائی : جی درست کہا ۔ میں نے اس سلسلے میں سوچنا یک سر بند کر دیا ہے ۔

سسٹر مہوش : میں " ان " کو بی ٹی بھائي ہی کہتا ہوں ۔ نبیل بھائی نے صحیح کہا ہے ۔ :p

نبیل بھائی : برائے مہربانی آپ مجھے ایسے لینک فراہم کریں جہاں مشہور کپیوٹر معلومات ‏رکھنے والی سائٹس نے جملہ اور دروپل پر رویوز پیش کیے گئے ہوں ۔ اس طرح مجھے ان کو مزید ‏سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ ویسے دروپل والے کسی اردو مترجم کی تلاش میں بھی ہیں ۔ کیا یہ ‏ممکن ہے کہ آپ ان سے رابطہ کر کے جملہ کے لیے تیار کی گئیے اردو تراجم ان کو بھی فراہم کر ‏دیں ؟ اور آپ نے جملہ کے ساتھ ساتھ دراپل کی بھی تعریف کی ہے ۔ تو اس بات پر روشنی ڈالیں ‏کہ ان دونوں میں ایسا کیا ہے جو ان کی وجہ شہرت بھی ہے اور ان دونوں کو خواص کے حوالے ‏سے ایک دوسرے سے ممتاز بھی کرتا ہے ؟ ‏
 

بدتمیز

محفلین
سلام
شمیل میں کل رات اردو کسٹم سرچ انجن کے لیے سائیٹس ڈھونڈ رہا تھا تو ایک سائیٹ مل گئی۔ اسی قسم کی۔ ان کی اردو سائیٹ نہ ڈھونڈ سکا۔ مل جاتی تو ضرور شامل کرتا :wink: کافی پاپولر لگ رہی تھی کم از کم جتنے لوگ رجسٹرڈ تھے اس سے تو لگ رہا تھا کہ پاکستان میں کافی لوگ شادی شہدا میں شامل ہونے کو بیتاب ہیں۔ :twisted:
باقی اگر تم کسی کو کہو گے کہ مجھے لنک ڈھونڈ دو گے تو اس کو بھی وہی لنک ملیں گے جو تمہیں ڈھونڈنے پر ملیں گے۔ اگر تمہارے پاس ویب سپیس ہے تو اس پر الگ سے ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا لو اور وہاں جملہ اور دروپل کے حوالے سے اپنے تجربات کرو اور اس کے بعد جہاں پھنس جاؤ اس کے بارے میں مدد طلب کرو تو تم جلدی سیکھو گے۔ میں نے بھی قدیر کو پرسوں رات ایک شیل اکاؤنٹ بنا کر دیا ہے وہاں‌ وہ اپنے کچھ تجربات کر رہا ہے۔ تم بھی ایسا کر سکو تو زبردست۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں فری ویب ہوسٹ یا کمرشل ہوسٹ پر تجربات سے کہیں آسان اپنے لوکل ہوسٹ پر تجربات ہیں۔ لوکل ہوسٹ پر کام کی کچھ سمجھ آجائے تو اگلا قدم ویب ہوسٹ پر تجربات کا لیا جا سکتا ہے۔

شمیل، جملہ کا اردو ترجمہ دروپل کے کام کیسے آ سکتا ہے؟ ان کی لینگویج سٹرنگز مختلف ہوں گی۔ اگر تم دروپل کا اردو ترجمہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو تو بصد شوق یہ کام شروع کرو۔ ہم اس کام میں تمہاری پوری مدد کریں گے۔ دروپل بھی ایک پاورفل سی ایم ایس ہے اور اس کی اردو لوکلائزیشن اردو کمیونٹی کی بہت بڑی سروس ہوگی۔

جملہ اور دروپل کے تقابل کے لیے گوگل کی سرچ کرنا کافی ہوگا۔ مختصراً یہ کہوں گا جملہ بنیادی طور پر آؤٹ آف دی باکس ایک جیسی ویب سائٹس بنانے کا سریع حل فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب دروپل ایک سی ایم ایس کے ساتھ ساتھ ایک اپلیکیشن فریم ورک بھی ہے، یعنی اسے کسٹمائز کرنے کے زیادہ امکانات ہیں اور اسی وجہ سے اس پر مبنی ویب سائٹ بنانے کے لیے زیادہ کام کی ضرورت بھی ہے۔
 

امانت علی

محفلین
مکی بھائی کے تخریب کاری کردہ سافٹ ویئر جلد ہی آپ سب لوگوں کے پاس چلنا شروع ہوجائے گے۔ چند وجوہ سامنے آئی ہیں۔ جلد ہی رپورٹ پیش کردی جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
wow.. امانت بھائی آئے ہیں۔ بہت عرصے بعد تشریف لائے۔ چلیں جب بھی آتے ہیں ہماری لیے عزت افزائی کا باعث ہے۔ اگر آپ نے مکی کے مقامیائے گئے سوفٹویر میں مسائل کا حل دریافت کر لیا ہے تو یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ ہم اس کا انتظار کریں گے۔
 

امانت علی

محفلین
نبیل بھائی بہت شکریہ!
مکی بھائی آج کل ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جو آپ سب کے لئے بہت خوشی کا باعث ہوگا۔ مگر محمد علی مکی صاحب فی الحال اس کو راز رکھنا چاہتے ہیں اور میں یہاں یہ خبر جزوی طور پر پھیلا کر سسپنس پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ :D
خیر، آپ لوگوں کی ایک دیرینہ خواہش مکی صاحب پوری کرنے جارہے ہیں۔ تو تیار رہیے۔۔۔۔۔ ایک سرپر Riceکے لئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیں۔ :shock: تو درون خانہ آپ اور مکی ملے ہوئے ہیں۔ :wink:
چلیں بڑی خوشی کی بات ہے اتنے باصلاحیت لوگ مل کر کام کر رہے ہیں۔
 
Top