سافٹ وئیر انجنیئرنگ: رہنمائی درکار ہے

ذوالقرنین

لائبریرین
میرے محترم ماہرین سے گزارش ہے کہ مجھے سافٹ وئیر انجنیئرگ کے لیے مواد میں رہنمائی درکار ہے۔ یعنی اس کے متعلق درکار کتب، ویب سائٹس وغیرہ وغیرہ۔
امید ہے میں اور میرے جیسے مفید مشوروں سے مستفید ہونگے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اور یہ بھی کہ میں نے بی-اے اور ایم-اے اکنامکس میں کر چکاہوں۔ تو کیا میں سافٹ وئیر انجنیئرنگ میں چل سکتا ہوں؟؟؟
اضافی طور پر ایم-اے اردو بھی اسی سیشن (2012) میں کیا ہے۔ اور رزلٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی کوالیفیکیشن کے لوگ سوفٹویر انجینیرنگ میں ضرور چل سکتے ہیں، لیکن پہلے یہ بتائیے کہ آپ کے نزدیک سوفٹویر انجینیرنگ کیا ہے؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
نبیل بھائی! میں اگر چاہوں تو گوگل کرکے کوئی بھی تعریف پیسٹ کرکے یہاں داد پا سکتا ہوں۔ لیکن میرا ایماندارانہ تجزیہ یہ ہے کہ میں سافٹ وئیر انجنیئرنگ کی صحیح طریقے سے تعریف پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ بس اتنا کہ سیکنڈ ائیر سے ہی میرا ارادہ سافٹ وئیر انجنیئرنگ کو بطور بزنس یا پیشہ اختیار کرنے کا تھا۔ لیکن صحیح طور پر رہنمائی نہیں پا سکا۔ اس لیے ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں مارتا رہا۔ اب ذاتی طور پر سافٹ وئیر انجنیئرنگ میں سنجیدہ کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ اسی لیے اس فورم کو بطور رہنما اختیار کرتے ہوئے یہاں اپنا مسئلہ پیش کر رہا ہوں کہ کہاں سے شروع کروں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں سافٹویئر انجینئر نہیں، میرا کام تو چھیڑ خانی ہے۔ سافٹویئر انجینئرنگ جیسا ماہرانہ شعبہ تو شوبھا دیتا ہے برداران نبیل اور ابن سعید کو۔ آئیے صاحبان۔۔۔ :)
ہائے افسوس!:(
اگر کوئی خاتون یہ تھریڈ شروع کرتی تو اب تک مراسلے سینچریاں مکمل کر چکی ہوتیں۔:notworthy:
اینی وے۔۔۔۔۔
لگتا ہے کہ میرا یہ سال بھی گائیڈینس ڈھونڈنے میں گزر جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
ہائے افسوس!:(
اگر کوئی خاتون یہ تھریڈ شروع کرتی تو اب تک مراسلے سینچریاں مکمل کر چکی ہوتیں۔:notworthy:
اینی وے۔۔۔۔ ۔
لگتا ہے کہ میرا یہ سال بھی گائیڈینس ڈھونڈنے میں گزر جائے گا۔
یہ تو آسان حل نکال لیا آپ نے خودہ ہی۔۔۔ بس تبدیلیِ جنس کا آپریشن کروا کے آ جائیں واپس۔ :notworthy:
ہمارے زمانے میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ پروگرامنگ کو سمجھنا چاہتے ہو تو سی یا سی پلس پلس سے آغاز کرو۔ اگر اس کی منطق سمجھ گئے تو باقی سب آسان ہو جائے گا۔ آپ کے لیے بھی ہم نے انھی کا مشورہ نقل کر دیا۔
گوگل پر اپنی مہارت کا ذکر آپ پہلے ہی کر چکے ہیں، بس شروع ہو جائیں گوگل سے سی پلس پلس کے رہنما ویڈیو لیکچرز اور بنیادی کتابیں ڈھونڈ کر پڑھنا شروع کر دیں۔
 
:laughing: :laughing::laughing:
آپ کا جواب نہیں فاتح بھائی!

آپ کی بات صحیح تو ہے جناب۔ اور اس سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن کورس بھی آزما چکا پر تسلی نہیں ہوئی۔ پہلے مجھے پتہ چلنا چاہیے کہ اس کے کتنے اور کون کون سے مضامین ہیں اور کس مضمون (آسان مضمون) سے اسٹارٹ لینا چاہیے؟ اور۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
:laughing: :laughing::laughing:
آپ کا جواب نہیں فاتح بھائی!

آپ کی بات صحیح تو ہے جناب۔ اور اس سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن کورس بھی آزما چکا پر تسلی نہیں ہوئی۔ پہلے مجھے پتہ چلنا چاہیے کہ اس کے کتنے اور کون کون سے مضامین ہیں اور کس مضمون (آسان مضمون) سے اسٹارٹ لینا چاہیے؟ اور۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ اور۔۔۔۔ ۔
یہ ٹیوٹوریل پڑھیے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ فاتح بھائی! ابھی تو کافی رات گزر چکی ہے۔ اگر زندگی رہی تو صبح تسلی سے مطالعہ کریں گے۔
میری دلچسپی کا محور گرافکس (خاص طور پر تھری ڈی ٹائپ کے)، اور گیمنگز میں ہیں۔ اگر اس سلسلے میں بھی کچھ رہنما مضامین مل جائے تو کیا کہنے۔
 
برادرم ذو القرنین، آپ نے جب یہ دھاگہ شروع کیا اس وقت ہم گہری نیند سو رہے تھے کیوں کہ یہاں وہ وقت تھا جس وقت شیطان تھپکیاں دے کر سلا رہا ہوتا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر اور سوئیں، کون سی جلدی پڑی ہے اٹھنے کی۔ :) :) :)

جب دھاگہ کھول کر پڑھا اس وقت جمعہ کی نماز کے لئے جانا تھا اور اس سے قبل ایک عدد ریسرچ میٹنگ تھی۔ اگر کوئی فوری جواب ممکن ہوتا تو ہم نے تبھی دیا ہوتا لیکن اس وقت جو بات ذہن میں آئی وہ کم و بیش وہی تھی جو نبیل بھائی نے بھی پوچھی تھی۔ در اصل سافٹوئیر انجنئیرنگ اپنے آپ میں اتنی وسیع اصطلاح ہے کہ یہ بتانا یا سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ آپ کو کیا درکار ہے۔ :) :) :)

فاتح بھائی نے جو مشورہ دیا وہ پروگرامنگ ہے، جو کہ سافٹوئیر انجنئیرنگ کا تقریباً جزو لازمی ہے۔ پروگرامنگ زبان کے بجائے پروگرامنگ کے کانسیپٹ کا تھوڑا سا مطالعہ فرما لیں، اس کے لئے کسی زبان کی قید نہیں۔ کم و بیش سبھی پروگرامنگ زبانیں کافی کچھ قدر مشترک رکھتی ہیں۔ ایک بار لوپ، کنڈیشنل، اسائنمینٹ، وئیریبل، فنکشن یا میتھڈ، کلاس، آبجیکٹ، ڈاٹا ٹائپ اور ڈاٹا اسٹرکچر وغیرہ کی سمجھ آ جائے تو آپ کو اپنا نصب العین طے کرنا ہوگا اور اسی کے مطابق ٹول کٹ پر اپنے ہاتھ صاف کرنے ہوں گے۔ :) :) :)

جیسا کہ آپ نے بعد میں گیم وغیرہ میں دلچسپی دکھائی ہے، اس کے لئے آپ کو آبجیکٹ اورئینٹیڈ پروگرامنگ اور گرافکس کی پروگرامنگ پر خاصی توجہ دینی ہوگی۔ لیکن اس کو بعد کے لئے اٹھا رکھیے۔ :) :) :)

اور ہاں، آپ یقین کریں آپ کو اتنے مشوروں کی ضرورت ہی نہیں جتنے پیغامات بقول آپ کے لڑکیوں کے شروع کردہ دھاگوں میں چند منٹوں میں پوسٹ کر دیئے جاتے ہیں۔ سنجیدہ قسم کے موضوعات عموماً سست رو ہوتے ہی ہیں کیوں کہ اس میں ہر بات کو سمجھنا اور سمجھ کر معقول جواب لکھنا ہوتا ہے۔ ایسے موضوعات میں راستہ چلتے جواب نہیں لکھا جا سکتا۔ :) :) :)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سعود بھائی! آپ کے مجھے بہت زیادہ کان کھانے ہیں پر اس وقت رات کے سوا دو بج رہے ہیں۔ صبح انشاء اللہ تفصیلاً معلومات حاصل کریں گے۔ اس وقت اتنا کہ اگر نیٹ کے علاوہ (دراصل میرے نزدیک سرچنگ/سرفنگ میں وقت کا بہت زیاں ہوتا ہے اور بندہ کہیں سے کہیں جا پہنچتا ہے) کچھ مفید کتابوں (اردو / انگلش) کے نام اگر عنایت کریں تو میرا کام کم از کم شروع تو ہو جائے گا۔
 
اتفاق سے جب سے ہمارے سامنے یہ انٹرنیٹ کا عجائب خانہ کھلا ہے، ہم نے کتابوں سے بہت کم استفادہ کیا ہے۔ اس لئے اکثر ہمیں کتابوں کے ناموں کا علم نہیں رہتا۔ ہم تو اکثر بیٹھے بٹھائے کوئی بھی کی ورڈ ذہن میں آئے تو اس کو گوگل کر کے انٹرنیٹ کے وسیع و عریض خلاء میں دور تک ڈائیونگ کرنے نکل جاتے ہیں۔ یوں بے منزل ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے کئی لعل بے بہا ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
برادرم ذوالقرنین، آپ کی وضاحت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آپ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے میدان میں عزائم رکھتے ہیں۔ اس میدان میں آغاز کے لیے آپ کو رہنما اصول ابن سعید نے فراہم کر دیے ہیں۔ گیم پروگرامنگ نہ صرف انتہائی چیلنجنگ فیلڈ ہے بلکہ اسے پروگرامنگ سیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ونڈوز پر ڈیویلپمنٹ کرنا پسند کریں تو سی شارپ سیکھنے میں کافی آسان ہے اور اس کے ساتھ ایکس این اے فریم ورک گیم پروگرامنگ کےلیے بھی دستیاب ہے۔ یہاں گوگل آپ کی خوب رہنمائی کر سکتا ہے۔ مثال کے طور یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔ آج کل موبائل ڈیوائسز جیسے کہ آئی فون اور اینڈرائڈ وغیرہ پر گیمز بھی کافی مقبول ہو رہی ہیں۔ بہرحال ایک مرتبہ پروگرامنگ اور گیم ڈیویلپمنٹ کے مبادیات سیکھ لیے جائیں تو کسی بھی پلیٹ فارم پر ڈیویلپمنٹ آسان ہو جاتی ہے۔
 
دوست

محفلین
موبائل ڈویلپمنٹ واقعی آج کل کافی ان ہے، اور اس سے پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔ لوگوں کو طرح طرح کی ایپس چاہیے ہوتی ہیں آج کل۔ اور اینڈرائڈ کی تو گڈی بہت چڑھی ہوئی ہے۔
میرے خیال سے آپ اپنے آپ کو پارٹ ٹائم پروگرامر سمجھنا شروع کر دیں۔ اس طرح آپ کو سمجھ بھی آ جائے گی کہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اور پروگرامنگ زبانیں (جیسا کہ مشورہ دیا گیا ہے) سیکھ کر اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ روکڑا بھی کما سکیں گے۔
 
زبردست نبیل بھائی! آپ نے میری راہ آسان بنا دی۔ میں نے سی اور سی پلس پلس کو ٹچ دیا ہے لیکن سی شارپ کو نہیں۔ یہ بھی میرے خیال سے ان سے مختلف نہیں ہے۔ پروگرامنگ کے بنیادی لینگوئج جیسا کہ ایچ ٹی ایم ایل، جاوا اور اس جیسے سافٹ وئیر جیسا کہ ڈریم ویؤر وغیرہ پر کافی کام کیا ہے۔ کیونکہ ایک سال میں نے بطور ویب گرافر شوقیہ کام کیا اور ساتھ میں اس سائٹ کا پہلا پیج ڈیولپ بھی کرتا تھا۔ ایک بار فاکس پرو میں ڈکشنری بنانے کی کوشش بھی کی لیکن سر سے گزر گیا۔ ایک بار وی بی میں گیم بھی ڈیولپ کیا پن بال ٹائپ کی۔ لیکن بند کرنا نہیں جانتا تھا کہ کیسے بند ہوتی ہے۔:):):)

موبائل ڈویلپمنٹ واقعی آج کل کافی ان ہے، اور اس سے پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔ لوگوں کو طرح طرح کی ایپس چاہیے ہوتی ہیں آج کل۔ اور اینڈرائڈ کی تو گڈی بہت چڑھی ہوئی ہے۔
میرے خیال سے آپ اپنے آپ کو پارٹ ٹائم پروگرامر سمجھنا شروع کر دیں۔ اس طرح آپ کو سمجھ بھی آ جائے گی کہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اور پروگرامنگ زبانیں (جیسا کہ مشورہ دیا گیا ہے) سیکھ کر اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ روکڑا بھی کما سکیں گے۔
اس کا مطلب کہ مجھے موبائل ایپلی کیشن پر بھی طبع آزمائی کرنا ہوگا۔ پہلے بنیادی چیزیں تو سیکھ لوں شاکر بھائی۔
 
محمد امین

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی میں سوفٹ ویئر کے میدان کا بندہ نہیں ہوں اس لیے چپ تھا، مگر اب چونکہ آپ نے شکوے کے ساتھ ساتھ کچھ کتب کے حوالے بھی مانگے ہیں تو انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھا لیتا ہوں :)

سی اور سی پلس پلس کے بنیادی کونسیپٹس سیکھنے کے لیے کچھ کتب اساتذہ بہت تلقین کے ساتھ ریفر کرتے ہیں (خاص کر پاکستان میں)، ان میں یہ کتب شامل ہیں:

Turbo C Programming for the PC by Robert Lafore
Object Oriented Programming in C++ by Robert Lafore

اور سی شارپ کے لیے:

C#, 2.0 The Complete Reference by Herbert Schildt

جاوا کے لیے اسی مؤلف کی:

Java, The Complete Reference

گو کہ جیسا سعود نے کہا، انٹرنیٹ کے دور میں کتاب سے اکتساب کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے :) ۔۔ گوگل کیجیے اور سیکھیے پھر یقیناً ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ بڑے بڑے پروگریمرز کو مات دے دیں گے۔
 
Top