ذوالقرنین بھائی میں سوفٹ ویئر کے میدان کا بندہ نہیں ہوں اس لیے چپ تھا، مگر اب چونکہ آپ نے شکوے کے ساتھ ساتھ کچھ کتب کے حوالے بھی مانگے ہیں تو انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھا لیتا ہوں
سی اور سی پلس پلس کے بنیادی کونسیپٹس سیکھنے کے لیے کچھ کتب اساتذہ بہت تلقین کے ساتھ ریفر کرتے ہیں (خاص کر پاکستان میں)، ان میں یہ کتب شامل ہیں:
Turbo C Programming for the PC by Robert Lafore
Object Oriented Programming in C++ by Robert Lafore
اور سی شارپ کے لیے:
C#, 2.0 The Complete Reference by Herbert Schildt
جاوا کے لیے اسی مؤلف کی:
Java, The Complete Reference
گو کہ جیسا سعود نے کہا، انٹرنیٹ کے دور میں کتاب سے اکتساب کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے
۔۔ گوگل کیجیے اور سیکھیے پھر یقیناً ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ بڑے بڑے پروگریمرز کو مات دے دیں گے۔