سافٹ وئیر جانچ کاری Software Testing

الف نظامی

لائبریرین
سافٹ وئیر جانچ کاری
غلطیاں انسان سے سرزد ہوتی ہیں اور اسی طرح انسانی تخلیق بھی مکمل نہیں ہوتی اور کوئی نہ کوئی خامی یا غلطی اپنے دامن میں سمیٹے ہوتی ہے۔ کمپیوٹری اطلاقیے بھی اس زمرہ میں آتے ہیں اور ان کی تخلیق کے دوان غلطیوں اور خامیوں‌ کا در آنا عمومی بات ہے ، لہذا کسی بھی اطلاقیہ کو ریلیز کرنے سے قبل اس کی جانچ کرنا اشد ضروری ہوتا ہے۔

کمپیوٹری اطلاقیوں کے معیار کو جانچنے اور ان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے کے عمل کو سافٹ وئیر ٹیسٹنگ یا سافٹ وئیر جانچ کاری کہتے ہیں۔

سافٹ وئیر جانچ کاری کے طریقے:
سافٹ وئیر جانچ کاری کے مختلف طریقے رائج ہیں مثلا
  • بلیک باکس جانچ کاری
  • وائٹ باکس جانچ کاری

بلیک باکس جانچ کاری:
بلیک باکس جانچ کاری کے دوران جانچ کار اطلاقیہ کے کوڈ ، طریقہ کار اور اندرونی ساخت وغیرہ سے ناواقف ہوتا ہے ۔ وہ صرف اطلاقیہ کو فراہم کی جانے والی ان پٹ اور اور اُس کی آوٹ پٹ کے بارے میں علم رکھتا ہے۔
جانچ کاری کے دوران جانچ کار مختلف اقسام کا ڈیٹا اطلاقیہ کو بطور ان پٹ فراہم کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی آوٹ پٹ کا تجزیہ کرتا ہے کہ آیا وہ آوٹ پٹ ٹھیک ہے یا نہیں۔
attachment.php


بلیک باکس جانچ کاری کی مختلف تکانیک ہیں۔
وائٹ باکس جانچ کاری:
بلیک باکس جانچ کاری کے برعکس وائٹ باکس جانچ کاری میں اطلاقیہ کی جانچ کرنے والا اطلاقیہ کے کوڈ ، طریقہ کار اور اندرونی ساخت سے واقف ہوتا ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔ ! ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Attachments

  • blackbox.jpg
    blackbox.jpg
    3.3 KB · مناظر: 30

گرو جی

محفلین
جناب مدت سے میں نے سوفٹ وئیر پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے ورنہ ضرور شئیر کرتا
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری نظر ابھی اس موضوع پر پڑی ہے۔ سوفٹویر ٹیسٹنگ سوفٹویر انجنینیرنگ کا ایک نہایت اہم موضوع ہے اور بڑے سوفٹویر ہاؤس اس مد میں کثیر ذرائع صرف کرتے ہیں۔ ٹیسٹنگ اور کوالٹی ایشورینس سوفٹویر کی تیاری کے بعد نہیں شروع ہوتے بلکہ یہ سوفٹویر انجنیرنگ کے ہر فیز کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

ڈیویلپمنٹ کے دوران سوفٹویر ٹیسٹنگ مختلف سطح پر کی جاتی ہے۔
- ڈیویلوپر کوئی بھی ماڈیول یا کمپوننٹ لکھتا ہے تو وہ خود اس کی ماڈیول ٹیسٹنگ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یونٹ ٹیسٹنگ ماڈیول ٹیسٹنگ کی ہی ایک شکل ہے۔
- مختلف ماڈیولز اور کمپوننٹس کے ایک ساتھ درست کام کرنے کی ٹیسٹنگ کو انٹگریشن ٹیسٹنگ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر بڑے سوفٹویر کے بلڈ پراسیس میں انٹگریشن ٹیسٹنگ بھی انٹگریٹڈ ہوتی ہے۔ انٹگریشن ٹیسٹنگ اور اس کے بعد سوفٹویر کے بگ دور کے دہرائے جائے والے عمل کو مسلسل انٹگریشن (Continuous Integration) کہا جاتا ہے۔
- تمام سوفٹویر سسٹم کے درست کام کی پڑتال کے لیے جو ٹیسٹ پرفارم کیے جاتے ہیں اسے سسٹم ٹیسٹنگ کہا جاتا ہے۔
 
Top