سافٹ ویئر کے بارہ میں معلومات درکار ہیں

سلیم احمد

محفلین
کیا اس طرح کا کوئی سافٹ ویئر کسی کے علم میں ہے جس کی مدد سے درج ذیل کام ہوسکتا ہو۔
مائیکروسافٹ ونڈوز پر لاگ ان ہونے کے بعد سکرین پر ایک ڈیٹا بنک سے ایک کھڑکی میں ہر دن ایک نیا پیغام (یونی کوڈ ٹیکسٹ) نظر آئے۔ یعنی ہر روز ایک نئی آیت یا حدیث یا کوئی اور دوسرا پیغام۔
کیا اس ایسی سہولت ونڈوز میں موجود ہے یا اس کے لئے کوئی سافٹ ویئر دستیاب ہے؟
 
اس کے لئے سافٹ وئر کی کیا ضرورت ہے۔ایسے وال پیپرز ملتے ہیں جن میں کوئی بھی اپڈیٹینگ ہو سکتی ہے۔ٹائم کے لئے گھڑی والے وال پیپر تو آپ نے دیکھیں ہونگے، جو سسٹم ڈیٹ اینڈ ٹائم سے اپڈیٹ ہوتے ہیں۔اسی قسم کے اور وال پیپرز بھی نیٹ سے مل سکتے ہیں۔
 

سلیم احمد

محفلین
میری ضرورت وال پیپر سے پوری نہیں ہوتی۔ مجھے ایک پروگرام یا ٹول چاہیئے جو کہ ایک ٹیکسٹ فائل یا انٹرنیٹ سے باری باری ٹیکسٹ اینٹریز کودکھائے۔ یہ نہیں کہ ہر دفعہ وال پیپر مقرر کردہ ٹائم کے مطابق تبدیل ہو بلکہ صرف ایک الگ کھڑکی میں مخصوص ڈیٹا مقررہ وقت پر دکھائے کرے۔
 

دوست

محفلین
اس کے لیے ڈیسکٹاپ گیجٹس شاید مدد کرسکیں۔ لیکن آپ کو تلاش کرنا پڑے گا کہ انگریزی کے لیے بھی ایسی کوئی چیز ہے کہ نہیں۔ اردو بعد کی بات ہے۔
 
Top