سافٹ ویر اچھا کونسا ؟

mmubin

محفلین
ًمحترم میں کیی سالوں سے اردو میں ویب ڈیزایننگ کا کام کر رہا ہوں پرہفیشنل طور پر نہں شوقیہ اردو کو انٹر نیٹ پر متعارف کرانے کے لیے۔ اس کے لیے مواد کو جیف فائل میں تبیدئل کرنا بہت ضروری ہوتا تھا مجھے یہ سہولت صرف ان پیج میں میسر تھہی اس لیے سارا کام اسی سافٹ ویر میں کرتا تھا اب یونی کوڈ آ گیا ہے اس سے بہت سہولت ہو گیئ ہے۔ اب سی میں سارا کام کرنے کا ارادہ ہے
ایم مبین

بھیونڈی (ضلع تھانہ مہاراشٹر،انڈیا)

موبائل:۔٩٣٧٢٤٣٦٦٢٨
 

نبیل

تکنیکی معاون
مبین صاحب:خوش آمدید
آپ تو ماشاءاللہ کافی کام کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ اب ہماری محفل کو بھی رونق بخشتے رہیں گے۔ جہاں تک ویب سائٹ ڈیزائن یا ویب پروگرامنگ کے لیے سوفٹ ویر کا تعلق ہے تو میرے قابل دوست آپ کو اپنے مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ آپ کے لیے پہلا مرحلہ تو اپنے انپیج ڈاکومنٹس میں موجود مواد کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کا ہے۔ اس موضوع پر اس فورم کے کئی مضامین میں مختلف معلومات موجود ہیں اور میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ دوسرا مرحلہ ایسی ویب سائٹ بنانے کا ہے جس میں یونیکوڈ اردو استعمال ہوئی ہو۔ اس سلسلے میں میں آپ کو زکریا کےبلاگ پر اس پوسٹ کو پڑھنے کا مشورہ دوں گا جس کے آخر میں اردو ویب پیج بنانے سے متعلق نہایت مفید روابط اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اگر آپ مستقبل میں اپنا کام یونیکوڈ اردو استعمال کرکے کرنا چاہیں تو اس کے لیے بھی آپ کو مذکورہ بالا پوسٹ سے کئی مفید روابط مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ بھی اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
 
disservice

میرے دوست جِف فائل کے حوالے سے آپ کی بات درست ہے مگر وہ زمانے اب لد گئے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آج بھی آپ اسی ڈگر پر قائم رہے تو یہ اردو کی خدمت نہیں بلکہ ایک disservice ہوگی۔

اگر آپ کا کام انٹرنیٹ پر موجود ہے تو اس کا لنک ضرور مہیا کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
مبین خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ اب اردو کی ویب سائٹس بنائیں گے۔ تصویروں کی ویب سائٹس تو ہم آپ بہت دیکھ چکے۔ پھر دیکھئے گوگل میں آپ کا نام ٹائپ کر کے سرچ کرنےسے بھی کتنے لنکس ملتے ہیں۔ یقین نہ ہو تو اعجاز اختر اور اعجاز عبید دونوں ناموں سے میری تلاش کریں۔ اور بقول ہندی والوں کے کیا 'سٹیک' لنکس ملتے ہیں۔(نام کے دونوں حصوں میں سپیس spaceدینا نہ بھولیں۔
شارق میں آپ سے متفق ہوں
 

mmubin

محفلین
میرا کام

محترم آپ نے میرے کام کی لنگ چاہی کچھ لنک حاضر ہیٰں

http://adabnama.tripod.com
http://poetofmont.tripod.com
http://naisadikaazab.bizhat.com
http://tootichhatkamakan.bizhat.com
وغیرہ

محترم میرے پاس فلحال یونی کوڈ کا کوئی سافٹ ویر نیں ہے آپ کی رہنمای سے مل جاے کا محترم بزرگ اعجاز اختر تو اس سلسلے مین رہنمایئ کر ہی رہے ہیں

ایم مبین
 

نبیل

تکنیکی معاون
مبین صاحب، آپ شاید اوپر میرا پیغام نظر انداز کر گئے ہیں، اس میں یونیکوڈ اردو میں کام کرے اور کئی یونیکوڈ سوفٹویر کے روابط موجود ہیں۔
 
اردو ویب پبلشرز کا المیہ

mmubin نے کہا:
محترم آپ نے میرے کام کی لنگ چاہی کچھ لنک حاضر ہیٰں

http://adabnama.tripod.com
http://poetofmont.tripod.com
http://naisadikaazab.bizhat.com
http://tootichhatkamakan.bizhat.com
وغیرہ

محترم میرے پاس فلحال یونی کوڈ کا کوئی سافٹ ویر نیں ہے آپ کی رہنمای سے مل جاے کا محترم بزرگ اعجاز اختر تو اس سلسلے مین رہنمایئ کر ہی رہے ہیں

ایم مبین



میرے دوست چار لنک جو آپ نے دئیے ہیں ان میں سے تین تو چل ہی نہیں رہے۔ یہ بھی ہمارے اردو ویب پبلشرز کا ایک المیہ ہے کہ ویب سائٹ بنا کر ٹنگا دی اور پھر بھول گئے۔

بہرحال جو لنک قابلِ استعمال ہے اس سے آپ کے کچھ کام کا اندازہ ہوا ہے۔
 
Top