فراز ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلے
ہم کو جانا ہے کہیں شام سے پہلے پہلے
نو گرفتار وفا، سعی رہائی ہے عبث
ہم بھی الجھے تھے بہت دام سے پہلے پہلے
خوش ہو اے دل کہ محبت تو نبھا دی تو نے
لوگ اجڑ جاتے ہیں انجام سے پہلے پہلے
اب ترے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں
کتنی رغبت تھی ترے نام سے پہلے پہلے
سامنے عمر پڑی ہے شب تنہائی کی
وہ مجھے چھوڑ گیا شام سے پہلے پہلے
کتنا اچھا تھا کہ ہم بھی جیا کرتے تھے فراز
غیر معروف سے ، گمنام سے ، پہلے پہلے
 

طارق شاہ

محفلین
بلال صاحب اِس مصرع کو دوبارہ دیکھ لیں
"خوش ہوا اے دل کی محبت تو نبھا دی تو نے"
شاید صحیح لکھا نہیں گیا ہے یہاں

فراز صاحب کی کیا بات ہے ، شیئر کرنے کا شکریہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال صاحب اِس مصرع کو دوبارہ دیکھ لیں
"خوش ہوا اے دل کی محبت تو نبھا دی تو نے"
شاید صحیح لکھا نہیں گیا ہے یہاں

فراز صاحب کی کیا بات ہے ، شیئر کرنے کا شکریہ

جی جناب میں نے غلط لکھا ہے، مصرع ایسے ہے
خوش ہو اے دل کہ محبت تو نبھا دی تو نے
 
Top