نبیل
تکنیکی معاون
گزشتہ سال میرا تقریباً انہی دنوں میں پاکستان جانا ہوا تھا۔ محفل فورم ابھی نوزائیدہ تھی، شاید میری جدائی کا غم نہیں برداشت کر سکی۔ فورم پر سناٹا چھا گیا۔ اس موضوع پر عبدالستار منہاجین کی پوسٹ تلاش گمشدہ پڑھیں۔ اب میں پھر سے رخت سفر باندھ رہا ہوں لیکن اس مرتبہ مجھے اطمینان ہے کہ انشاءاللہ یہ محفل میری غیر موجودگی میں بھی پر رونق ہی رہے گی۔ اب ماشاءاللہ یہ اردو کی بڑی چوپالوں میں سے ایک ہے۔ میری کوشش تو ہوگی کہ میں پاکستان سے بھی کبھی کبھار آن لائن آجایا کروں لیکن باقاعدگی سے نہیں آ سکوں گا۔
میں امید کرتا ہوں کہ لائبریری اور دوسرے پراجیکٹس پر کام معمول کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا۔ اگر آپ کو کسی سلسلے میں مدد درکار ہو تو آپ زکریا اور آصف سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میرے ذہن میں بھی کئی پراجیکٹس کے آئیڈیاز ہیں لیکن اس پر پاکستان سے واپسی کے بعد ہی کچھ کام ہو سکے گا۔ میں نے سوچا تو ہوا ہے کہ پاکستان جا کر وہاں اردو ویب کو طلبا و طالبات میں متعارف کرایا جائے لیکن ابھی تک میں نے اس کے لیے کوئی خاص حکمت عملی وضع نہیں کی ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ پریزنٹیشنز بنانے کا سوچا تھا وہ بھی مصروفیت کے باعث نہیں بنا پایا ہوں۔
ابھی میرے جانے میں ایک دو دن باقی ہیں۔ میں نے سوچا کہ پہلے ہی اطلاع دے دوں۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔