اس سے ایک لطیفہ یاد آ گیا مشرقی عورتوں کے متعلق۔ ایک عورت کے گردے خراب ہو گئے ڈاکٹروں نے کہا اب کچھ نہیں ہو سکتا اسے گھر لے جائیں، گھر پہنچی تو گلی محلے کی عورتیں تیمار داری کے لیے آئیں اور بیماری کے متعلق پوچھا تو عورت نے کہا مجھے ایڈز ہو گئی ہے۔ محلے دار عورتیں واویلا کرتی چلی گئیں تو اسکی بیٹی نے پوچھا، ماں جھوٹ کیوں بولا، کہنے لگی، میں بھی دیکھتی ہوں میرے مرنے کے بعد تمھارے باپ سے کون شادی کرتی ہے۔
بس کچھ ایسا ہی حال ہے، یہاں بیویاں یہی سمجھتی ہیں، بس ہمارا ہی رہے چاہے بوڑھا رہے چاہے بیمار