سالنامہ اردو تعلیم انگریزی میں

شمشاد بھائی یہاں اسکالری پیپر وغیرہ بھی شائع ہوتے ہیں اس لئے قباحت کی کوئی بات نہیں۔ ہاں سائٹ کے کچھ حصوں پر تھوڑا سا حیرت کا اظہار جائز ہو سکتا ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
مجھ کو تو اس کا عرصے سے علم تھا۔ عمر میمن کی خدمات واقعی قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے خود بھی بے شمار تراجم کئے ہیں۔
 
بھائی جی کتابوں کا تذکرہ ہورہا ہے تو ابن صفی کی بھی اپنی ایک حیثیت تھی اور اب تک ان کے مقابل تحریر کرنے والا سامنے نہیں آیا میری ہربات کو الٹا رنگ مت دیا کرو
 
بھائی جی کتابوں کا تذکرہ ہورہا ہے تو ابن صفی کی بھی اپنی ایک حیثیت تھی اور اب تک ان کے مقابل تحریر کرنے والا سامنے نہیں آیا میری ہربات کو الٹا رنگ مت دیا کرو

کیا آپ نے پہلے پیغام میں دیئے گئے ربط پر جانے کا تکلف گوارا کیا؟ شاید اس طرح عقل شریف میں یہ بات آ جاتی کہ اس دھاگے میں کس نوعیت کی بات ہو رہی ہے۔ ہم ابن صفی کی تحریر کے خاندانی مداحوں میں سے ہیں مطلب یہ کہ ہماری فیملی میں کم از کم درجن بھر ابن صفی کے مداح مل جائیں گے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوا کہ ان کی کتابوں کا حوالہ ہر جگہ ضروری ہو۔ ویسے بھی آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہئے کہ ابن صفی مرحوم کی کتابیں ابھی کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہیں لہٰذا ایسے روابط پائریسی کے تحت غیر قانونی دائرے میں آتے ہیں جن کی اردو محفل میں کبھی بھی پذیرائی نہیں جاتی۔
 
آپ لوگ جو اتنا ربط دیتے ہو وہ کاپی رائٹ نہیں ہوتا میں جو دوں گا وہ کاپی رائٹ کے زمرے میں آتا ہے واہ جی واہ
 
میں نے کون سی یہاں کاپی کردی
آپ لوگ جو اتنا ربط دیتے ہو وہ کاپی رائٹ نہیں ہوتا میں جو دوں گا وہ کاپی رائٹ کے زمرے میں آتا ہے واہ جی واہ
از راہ مہربانی آپ ہمیں اردو محفل کے قواعد و ضوابط سکھانے کی کوشش نہ کریں۔ ہمیں علم ہے کہ یہاں پائریسی کی کیا تعریف ہے۔

اور آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ ابن صفی کی تصانیف کاپی رائٹ سے مبرا ہے
ہمارے لئے نئی اطلاع ہے۔ لیکن ہمیں آپ کی اطلاع سے استفادہ کرنے کا کوئی شوق نہیں۔ اس دھاگے میں موضوع سے ہٹ کر مزید گفتگو نہ کی جائے۔ شکریہ۔
 
اصل میں میرا کوئی کام آپ لوگوں کو پسند نہیں ہے کہ آپ لوگ یہاں پرانے ہو اور کسی نئے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے بس اب جب میں نے آپ کی معلومات میں اضافہ کیا ہے اور اب آپ فرما رہے ہو قواعد و ضوابط نہیں سکھاؤں تو برائے مہربانی کرکے آپ مجھے بھی زیادہ انٹرو گیٹ نہ کریں اور ربط دینے سے پہلے سوچئے گا کہ جو حق میں استعمال کررہا ہوں دوسروں کو بھی وہی حق ہے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش نہ کریں
 
کہ ابن صفی اس میرے والد صاحب کے تعلقات ان کے آخری ایام میں جب ان سے پوچھا کہ آپ نے کاپی رائٹ کے تحت پابندی کیوں نہیں لگائی کیوں کہ ان کی زندگی میںہی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کی پائریسی مارکیٹ میں آگئی تو وہ مسکرائے اور کہاں چلنے دو اسی طرح
 
کام کی نوعیت اور اس کا موقع محل اس کو پسندیدہ بناتا ہے نہ کہ کام کرنے والا یا والی۔ آپ سے کسی کو کوئی پر خاش نہیں یہ آپ کا طور طریقہ ہوگا جس نے کچھ لوگوں کو آپ سے بیزار کر دیا ہے۔ نیز یہ کہ یہاں آنے والا ہر کوئی کبھی نہ کبھی نیا ہوتا ہے اور اس کو بقول آپ کے "برداشت" کیا جاتا ہے تبھی وہ پرانا ہوتا ہے۔ ہم بھی کبھی نئے تھے، ہم سے پہلے محفل میں ڈیڑھ ہزار سے زائد اراکین رکنیت اختیار کر چکے تھے۔ نہ ہم اپنی اجارہ داری قائم کر رہے ہیں اور نہ ہی آپ کو کسی جائز حق سے روک رہے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی رکن بشمول ناظمین کے فراہم کردہ کسی بھی ربط کے بارے میں ایسا لگے کہ وہ پائریسی یا فحاشی کے زمرے میں آتا ہے تو آپ اس پیغام کو رپورٹ کر سکتے ہیں، ایک محفلین ہونے کے ناطے یہ آپ کا حق بھی ہے اور فرض بھی۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ کے یا کسی بھی رکن کے رپورٹ کردہ پیغام پر خاطر خواہ ایکشن لیا جائے۔ یہ بات منتظمین کی صوابدید پر منحصر ہے۔

نیز یہ کہ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ بطور منتظم ہمیں اپنی ذمہ داریوں، اختیارات اور حدود کا علم ہے۔ آپ کو سوچنا چاہئے کہ اکثر اراکین آپ سے نالاں کیوں ہیں؟ :)
 
کہ ابن صفی اس میرے والد صاحب کے تعلقات ان کے آخری ایام میں جب ان سے پوچھا کہ آپ نے کاپی رائٹ کے تحت پابندی کیوں نہیں لگائی کیوں کہ ان کی زندگی میںہی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کی پائریسی مارکیٹ میں آگئی تو وہ مسکرائے اور کہاں چلنے دو اسی طرح

اور آپ کے والد صاحب سے کہی ہوئی ان کی یہ بات کاپی رائٹ سے آزادی کا ثبوت بن گئی۔ آپ کی اطلاع کے لئے عرض کر دیں کہ اردو ویب لائبریری میں ابن صفی کی تخلیقات پر کام اس لئے روک دیا گیا کیوں کہ مرحوم کے ورثاء کی جانب سے احتجاج سننے کو ملا اور کچھ احباب نے با قاعدہ ان کے صاحبزادے کی جانب سے پیغام بھیجا کہ ان کی کتابوں کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

نالا نہیں آپ نے سوچے سمجھے بغیر کہہ دیا کہ یہ کاپی رائٹ ہے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ ہے بھی کہ نہیں میں نے کتنے ہی ربط دیکھے ہیں بس میرا کام آپ کو کھٹکتا ہہے

ہمیں جو بھی ربط غیر قانونی لگتا ہے وہ حذف کر دیا جاتا ہے خواہ کسی نے پوسٹ کیا ہو۔ اور ضروری نہیں کہ ہر ربط غیر قانونی ہو یا ناظمین کو ہر ربط نظر آ ہی جائے۔ ہم ہر پیغام نہیں پڑھتے۔ غیر مناسب پیغامات کو ناظمین کے علم میں لانے کے مقصد سے ہی رپورٹنگ کا نظام موجود ہے۔
 
جناب عالی آپ ذرا دوسرے دھاگوں کا ٹھیک سے مطالعہ کریں تو وہاں پر ابن صفی کی تصانیف کا حوالہ اور لنک دیا گیا ہے ایک لنک میں نے بھی دے دیا تو کون سی قیامت آگئی ہے
 
میں تلاش میں ہوں دوسرے فورم کی مل گیا تو یہاں سے چلا جاؤں گا کیونکہ تنقید برائے تنقید آپ لوگوں کی عادت بن گئی ہے پہلے دیکھ تو لو بھائی کہ میں نے ناول پیسٹ کیا ہے یا لنک دیا ہے
 
کسی سائٹ کا لنک دینا کوئی پائریسی نہیں ہے اور نہ کوئی جرم ہے یہاں تو کتنے لوگوں نے پائیریسی کا خیال نہ رکھتے ہوئے کتابوں کے ٹائٹل تک دئے ہوئے ہیں اور آپ مجھ کو صرف ایک لنک پر یہ انصاف ہے آپ کا
 
مسٹر سعود الحسن پہلے پیچھے آپ پڑھ لے میں نے کیوں یہ کہا پسند کرنا نہ کرنا آپ کی صوابدیدی حق ہے لیکن غلط بات کو پہلے تول لو پھر بولو
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تلاش میں ہوں دوسرے فورم کی مل گیا تو یہاں سے چلا جاؤں گا کیونکہ تنقید برائے تنقید آپ لوگوں کی عادت بن گئی ہے پہلے دیکھ تو لو بھائی کہ میں نے ناول پیسٹ کیا ہے یا لنک دیا ہے

کسی سائٹ کا لنک دینا کوئی پائریسی نہیں ہے اور نہ کوئی جرم ہے یہاں تو کتنے لوگوں نے پائیریسی کا خیال نہ رکھتے ہوئے کتابوں کے ٹائٹل تک دئے ہوئے ہیں اور آپ مجھ کو صرف ایک لنک پر یہ انصاف ہے آپ کا

آپ نے بجا فرمایا جناب شاہنواز عامر صاحب، لنک دینا یہاں منع نہیں بشرطیکہ وہ غیر اخلاقی یا فرقہ وارارنہ یا دل آزار یا اسی قبیل میں سے نہ ہو۔ جہاں تک اس ساری گفتگو کو پڑھ کر میں سمجھا ہوں کہ مسئلہ یہ نہیں تھا کہ آپ نے ابن صفی کا کوئی لنک دیا، جو اب مجھے تو نظر نہیں آ رہا بلکہ مسئلہ یہ تھا کہ بات کچھ اور ہو رہی تھی اور آپ نے اس میں کچھ اور پیوند لگا دیا، اور یقین مانیے اس فورم پر اس چیز کا بہت خیال رکھا جاتا ہے کہ بات موضوع ہی کی مناسبت سے ہو۔

آپ کافی دن سے ادھر تشریف لا رہے ہیں جس کیلیے ہم آپ کے ممنون ہیں، لیکن آپ کے مختلف مراسلہ جات دیکھ کر لگا کہ آپ یہاں توجہ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم توجہ حاصل کرنے کے اور بہت سے طریقے ہیں ضروری نہیں کہ متنازعہ موضوعات پر ہی بات کی جائے جیسا کہ آپ مسلسل کر رہے ہیں یا ہر بات پر اعتراضات ہی کیے جائیں جیسا کہ آپ مسلسل کر رہے ہیں۔

اور رہی بات فورم کو چھوڑ کر جانے کی یہ آپ کی اپنی مرضی ہے محترم ہم بھلا اس میں کیا کہہ سکتے ہیں یا کر سکتے ہیں، آپ اپنی خوشی سے آئے تھے اور اپنی خوشی ہی سے جائیں گے، لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ جو ایک بار یہاں آ جاتا ہے وہ ہمیں گالیاں دیکر بھی کہیں نہیں جاتا، اس فورم کا نشہ ہی کچھ ایسا ہے، یہ میرا دعویٰ ہے اور بلند و بانگ قسم کا دعویٰ ہے اور بے دلیل کے نہیں ہے، یہ دوسری بات کہ یہ دلیل آپ نہیں ہیں :)
 
Top