مبارکباد سالِ نو کی ریزولیوشن اور مبارک باد

ریزولیوشن برائے سال 2016

اے سال نئے میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں
رکھوّں گا انہیں خوش جن کا میں دم بھرتا ہوں

ہیں مرد اچھے یا عورتیں اچھی کیا جانوں
بس ایک ہی بیوی ہے جس پر میں مرتا ہوں

اُس پہلے دن تو بلی نہ میں مار سکا
اور جس نے بلی ماری اُس سے ڈرتا ہوں

سال کچھ اچھے گُزرے اور کچھ برے بھی تھے
یاد بس اپنے سالوں کو ہی کرتا ہوں

ریزولیوشن بس ایپل کا پسند آیا
اور اُس پر قائم رہنے کا دم بھرتا ہوں
محمد خلیل الرحمٰن​
 
فاتح

لائبریرین
آخری تدوین:

لگتا ہے بھابھی آپ کے محفل کے اکاؤنٹ کا گاہے بگاہے جائزہ لیتی رہتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
شاید، واٹس ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈاؤن کر کے نیو ایئر نائٹ منائی جا رہی ہے۔
 
لگتا ہے بھابھی آپ کے محفل کے اکاؤنٹ کا گاہے بگاہے جائزہ لیتی رہتی ہیں۔

قیافہ شناسی میں میں یدِطولیٰ رکھتے ہیں جناب۔ خوش رہیے۔

جی نہیں ۔ بیگم صاحبہ ہمارے کسی اکاؤنٹ میں نہیں جھانکتیں! وہ تو ہم ہی سب کے سامنے لہرا لہرا کر اپنی تازہ کاوش سنادیتے ہیں۔ کبھی ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے۔ جیسے مندرجہ ذیل نظم پر۔۔۔۔۔

دعا

محمد خلیل الرحمٰن

لب پہ آتی ہے صدا بن کے صبیحہ میری
جس طرح جوہی مری، ناز و ملیحہ میری

میں نے چاہا تھا کہ آپس میں یہ ملنے نہ پائیں
جب اکیلے مجھے پائیں تو اکیلی آجائیں

میرے اللہ تباہی سے بچانا مجھ کو
نہ بیک وقت ہی چاروں سے ملانا مجھ کو

ہو مرا نام ہر اک فون کی ایسی زینت
’’ جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت‘‘

یہ مرا کام ہو چاروں سے محبت کرنا
باری باری مجھے ہر اک کی رفاقت کرنا

دور نازو کا مرے دم سے اندھیرا ہوجائے
جی صبیحہ کا مرے آنے سے ہلکا ہوجائے

’’زندگی ہو مری پروانے کی صورت یارب‘‘
ہر نئی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب

سارہ خان

محفلین
میرا تو ایک ہفتہ کا ریزولیوشن پورا نہیں ہو پاتا ۔۔سال بھر کے لئے سوچنا بے کار۔۔۔
لیپ ٹاپ کا ریزولیوشن البتہ اگلے دو سال تک سیم ہی رہے گا کیونکہ لیا ہی ابھی ہے ۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
قیافہ شناسی میں میں یدِطولیٰ رکھتے ہیں جناب۔ خوش رہیے۔

جی نہیں ۔ بیگم صاحبہ ہمارے کسی اکاؤنٹ میں نہیں جھانکتیں! وہ تو ہم ہی سب کے سامنے لہرا لہرا کر اپنی تازہ کاوش سنادیتے ہیں۔ کبھی ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے۔ جیسے مندرجہ ذیل نظم پر۔۔۔۔۔
ڈانٹ تو گمراہ کن طور پر غلط نام لکھنے پر پڑی ہو گی۔ بھابھی کو اصل ناموں کا علم ہو گا۔
 
فاتح

لائبریرین
میرا تو ایک ہفتہ کا ریزولیوشن پورا نہیں ہو پاتا ۔۔سال بھر کے لئے سوچنا بے کار۔۔۔
لیپ ٹاپ کا ریزولیوشن البتہ اگلے دو سال تک سیم ہی رہے گا کیونکہ لیا ہی ابھی ہے ۔۔۔۔۔۔
اور وہ ایک ہفتے والا ریزولیوشن کیا ہوتا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوتا؟
 
زیک

مسافر
ارادہ تو ریزولوشن کا ہے دیکھیں رات تک کیا ہوتا ہے۔

ڈیسک ٹاپ کے ریزولشن تو بدلے گی کہ گرافکس کارڈ پرانا ہو گیا ہے
 
لگتا ہے بھابھی آپ کے محفل کے اکاؤنٹ کا گاہے بگاہے جائزہ لیتی رہتی ہیں۔

ہاہاہا۔ ہم ہارے!

ویسے فاتح بھائی! مزاح نگاری کی جانب کیوں توجہ نہیں کی آپ نے؟ اچھے اچھوں کے کان کترتے۔

ہم سمیت بہت سے نام نہاد مزاح نگارآپ کے سامنے یوں بھی پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔
 
Top