دسویں سالگرہ سالگرہ جشن کی لائیو اینڈ ایکسکلوسو کورج

ماہی احمد

لائبریرین
آج سے اردو محفل کی دسویں سالگرہ کے جشن کا آغاز کیا جا رہا ہے
2fcbcf3b4f12b15e076703d727509d50.gif

اور اس جشن کی لائیو کمنٹری تو ضروری تھی نا
تو جناب ماہی احمد آپ کے لئیے لائی ہیں
جشن سالگرہ
لائیو اینڈ ایکسکلوسو کورج
send_flowers.gif

graphics-floaties-hearts-930131.gif

تالیاااااں
hand-clap-smiley-emoticon.gif

پچھلے سال نویں سالگرہ پر یہ فرائض ہماری بہت ہی پیاری
سیدہ شگفتہ آپی اور عائشہ عزیز
نے نبھائے تھے
thumbsup.gif

اس سال ہم نے دوڑ کر مائیک سنبھال لیا ہے اور اب ہم سٹیج پر کھڑے آپ سب کے کان کھائیں گے
microphone-smiley-emoticon.gif

خیر تو جشن کا سماں تو ہر طرف ہے
محفل کو جگہ جگہ رنگ برنگ جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے
(فکر ناٹ جی، بجلی ہم سعودیہ سے بھیج رہے ہیں)
00023029.gif~c200

ابھی چونکہ ماہ صیام ہے سو کھانے پینے کے سیکشنز کی طرف مت جایے گا
ویسے ہماری پروفیشنلز یقینا وہاں پر کچھ لذیذ بنوا رہی ہوں گی
smilie-with-cake.gif

تو جناب سالگرہ کا جشن ہے افطار کے بعد ہم باقاعدہ طور پر
توتیاں باجے نقارے لائیں گے اور آپ کو مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے
ksing.gif~c200

(ابھی اتنا بولوں گی تو پیاس لگ جائے گی نا)
دسویں سالگرہ مبارک محفل
happy_b_d.gif

اہم نوٹ: سٹیج پر چڑھ کر لڑی میں ہلڑ بازی کی بالکل اجازت نہیں ہے( میں کمنٹری کے لئیے اکیلی ہی بہت ہوں ) اس مقصد کے لئیے بارہ دری، کینٹین اور گپ شپ کے دیگر زمروں کا رخ کیا جائے۔ بہت شکریہ :)
 

bilal260

محفلین
یہ کون سی کمنٹری ہے بڑی دھواں دھار کمنٹری تھی اتنی تیز آپ بولی کہ کچھ سمجھ نہ آیا مگر ریڈیو پر کچھ کچھ آپ کی ویڈیو بھی صحیح طرح نظر نہیں آ رہی تھی۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
x022.gif

حسب وعدہ ماہی حاضر ہے۔۔۔
images

امید ہے کہ آپ سب نے اپنے پکوڑوں سموسوں سے اچھی طرح انصاف کیا ہوگا۔ اگر نہیں کیا تو یہ بری بات ہے، انصاف کا بول بالا ہمارا فرض ہے۔
index.php

تو جناب جشن جاری ہے۔ کیونکہ دسویں سالگرہ محفل کے لئیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے سو کچھ ایسے پراجکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں جو اس سالگرہ کا خاصہ ہوں گے۔ ارے آرام سے ابھی سیر کرواتے ہیں آپ کو، تھوڑا حوصلہ رکھیں۔۔۔

brite-star.gif
سب سے پہلے یہ دیکھئیے ادھر، ہاں جی۔ بھئی سالگرہ جشن ہے تو منانے کے لئیے سب کے پاس مختلف تجاویز ہوتی ہیں۔
4_12_13.gif

تو جناب ابن سعید نے تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم کی ایک پٹی ایک خوبصورت سے شیشے کے مرتبان پر لگا رکھی ہے۔ یہاں پر تمام محفلین اپنی اپنی تجویز کی پرچی ڈالتے جاتے ہیں۔

یہیں پر رانا بھائی کی تجویز کو خوب اہمیت ملی۔ پہلے تو اس کا جثہ (یہ لفظ ہم نے نین بھائی سے سیکھا ہے) دیکھ کر سب گھبرا گئے۔
scared-emoticon.gif

مگر پھر بعد میں کچھ غور کیا تو اس کی دہشت کچھ کم ہوئی۔ تجویز کیا تھی؟ تجویز جاننے کے لئیے ادھر آیے۔
brite-star.gif
یہ دیکھئیے یہ بڑا سا بینر لگا ہے نا دسویں سالگرہ پر سوئینیر کی تیاری تو جناب یہی تجویز تھی۔ اس سیکشن میں پہلے پہل تو کام ذرا دشوار لگا مگر بعد میں
11069497_896435603746457_6001357075740417759_n.jpg

کے مصداق خاصی سہولت ہو گئی۔
smileyslaughing_lol_hehe_100-102.gif

اس وقت بھی یہاں پر کام جاری۔ ہمارے محفلین اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس پراجکٹ کے لئیے کام کر رہے ہیں اور قوی امید ہے کہ سالگرہ کے اختتام تک سوئینیر شائع ہو جائے گا۔
1319602kadvr8wajg.gif


اب ہم مائیک ابن سعید کے حوالے کرتے ہیں جوکہ لائحہ عمل برائےسالگرہ دہم کا اعلان کرنا چاہ رہے ہیں​
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
اوہو اتنا گچھہ اچھا نہ ہی رے ایسا کرے آپ میرا مراسلہ رپورٹ کر کے ڈیلیٹ کروا لیں اب تو خُش ہو نا۔
میں سٹیج پر نہیں آیا میں نے تو تماشائیوں میں رہتے ہوئے جگت ماری ہے۔
آواز زیادہ تھی اس لئے سٹیج تک آواج پنچ دئی ہے۔
اپ لگے رہو پاٹی ادھی باقی ہے(پارٹی ابھی باقی ہے)۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
اوہو اتنا گچھہ اچھا نہ ہی رے ایسا کرے آپ میرا مراسلہ رپورٹ کر کے ڈیلیٹ کروا لیں اب تو خُش ہو نا۔
میں سٹیج پر نہیں آیا میں نے تو تماشائیوں میں رہتے ہوئے جگت ماری ہے۔
آواز زیادہ تھی اس لئے سٹیج تک آواج پنچ دئی ہے۔
اپ لگے رہو پاٹی ادھی باقی ہے(پارٹی ابھی باقی ہے)۔
اب کیا رپورٹ کرنا۔۔۔۔ پہلی غلطی معاف ہوتی ہے، جائیں معاف کیا:p
 

الف عین

لائبریرین
ابھی یاد ہی کیا تھا میں نے کہ جشن کہاں ہو رہا ہے۔ پھر شاید مٹھائیوں اور چاٹ کی خوشبو یہاں کھینچ لائی۔ جیتی رہو ماہی احمد اب تو شام کو ہی آنا ہو گا کھانے پینے کے لئے، ابھی میرا روزہ مکروہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
جی تو دوستو اور عزیزو
انکلو اور آنٹیو
بھائیو اور بہنو
وغیرہ اور وغیرہ
کوورج کی لائیو ٹرانسمشن کے ساتھ ماہی احمد ایک بار پھر حاضر خدمت ہے۔
waving-1.gif

اس وقت یقینا آپ سب افطار سے فارغ ہو چکے ہوں گے۔ اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ اب تو گول گپوں، جلیبیوں اور آئسکریم کے سٹالز بھی سجائے جا چکے ہیں۔
ice-cream.gif

ذرا گول گپوں کی ایک پلیٹ ماہی کے لئیے بھی لیں اور اس طرف جائیں، جی اِدھر بائیں جانب۔

brite-star.gif
یہ دیکھیے الف عین چاچو نے جو 1 جولائی کو سب سے پہلے مبارک باد کی سدا بلند کی تھی تو اس کے جواب میں اب یہاں کتنے پٹاخے اور پھلجڑیاں چھوڑی جا رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ کچھ لوگ مٹھائیوں کا بھی بندوبست کیے بیٹھے ہیں۔ اور آتشبازی تو کیا ہی خوب کی جا رہی ہے۔
FireworksSmileyWaves.gif

ارے ارے کپڑے بچائیے۔
brite-star.gif
آگے آئیں جی یہ سیکشن اس طرف یہاں زبیر مرزا بھائی تین چار کرسیاں رکھے، کاغذ قلم لئیے بیٹھے ہیں اور یہ باہر کیا لکھا ہوا ہے "کم سخن محفلین کی شخصیت کو دریافت کریں" تو جناب ذرا اندر جھانک کر دیکھتے ہیں کہ یہ کس کی شخصیت کو دریافت کر رہے ہیں، اوہ اچھا محمد سعد بھائی تشریف فرما ہیں۔ چلیں جی انٹرویو جاری رکھیں ہم تو ایسے ہی بس دیکھنے آ گئے تھے۔
act27.gif

smiley.gif

brite-star.gif
آگے چلتے ہیں۔ یہ کون سا سیکشن ہے بھئی، بہت سجایا گیا ہے اسے تو لگتا ہے کوئی بہت ہی اہم کام ہونے والا ہے یہاں، یہ کاغذوں کا ایک پلندہ پڑا ہے، فرشی نشت ہے اور گاؤ تکیے پڑے ہوئے ہیں۔ ارے یہ تو اپنے سید فصیح احمد بھیا ہیں اور یہ تو نثری نشت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
smileys-cz-5.gif

اچھا اچھا، بھئی یہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی صرف اعلان کیا ہے، نشت کا آغاز کچھ دن بعد کیا جائے۔ جی بہت بہتر حضور۔
brite-star.gif
اور اب ماہی احمد آتی ہے سب سے اہم پیغام کی طرف یہ جو آگے آپ دیکھ رہے ہیں نا میرے ہاتھ میں ایک فائل تو یہ ایوارڈز 2015 تجاویز و آراء کی فائل ہے۔ آپ سب بھی ذرا اپنی تجاویز دیں تاکہ اردو محفل کی اس روایت کو بھی برقرار رکھا جا سکے۔
CuteSmileyTulips.gif

فیوفی
gqQxabc.gif

لاؤ بھئی کہاں ہے میری گول گپوں کی پلیٹ؟؟؟؟​
 
آخری تدوین:
Top