ضبط سالگرہ بہت بہت مبارک۔ ویسے زمین اور دشمنوں کے سینے پر مونگ دلتے ہوئے کتنا عرصہ بیت گیا؟
یہ کیک تو میری سالگرہ کا ہے ۔ مگر یہ سمجھو کہ میں تمھارے لئے لائی ہوں ۔
بہت بہت مبارک ہو ضبط پر کیک کہاں ہے؟؟؟
باجو آپ نے اتنی ڈھیر ساری دعائیں دے دیں۔ ۔ ہزار سال تو نہیں پر جتنی زندگی ہو اللہ اس میں خوش ہی رکھے۔ آمین۔ آپ کو تو تھنکس بھی نہیں کہہ سکتا۔ وہاں بیٹھے آپ نے پارٹی کا سا ماحول بنا دیا۔
سالگرہ مبارک ہو پیارے اور لاڈلے بھائی ۔ ۔۔ ۔اللہ تمھاری عمر دراز کرے اور تم ہزاروں ایسی سالگرہ مناتے رہو ۔ ۔ ۔ ۔صدا خوش رہو ۔ ۔۔ سکھیُ رہو ۔ ۔آباد رہو ،۔۔
( ویسے میں ایس ایم ایس بھی کیا تھا ، ۔۔ )
سالگرہ کا گفٹ ۔ ۔۔ اور شادی کا گفٹ تمھیں دونوں جنوری میں ہی ملے گے
ابھی صرف میری دعائیں لو ، ۔۔ ۔
کیسی رہی سالگرہ ؟؟۔۔ سیلیبریٹ کی کہ نہیں ۔۔ کیا کیا گفٹس ملے۔۔۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ضبط، بڑی مشکل میں ہوں ساری نظمیں غزلیں جو میرے پاس ہیں وہ لڑکی کی سالگرہ پر لکھی جا سکتی ہیں اب کیا وہی لکھ دوں
دل سے نکلنے والی ہر اِک دعا
نوکِ قلم پہ مچلتے سارے حسین و معتبر حرف
جلتی کینڈل کی ساری سنہری روپہلی کرنیں
خوشنما پھولوں سے سجی دور تک پھیلی
بوگن ویلیا کی بیل
سب کی سب تم کو جنم دن پر وِش کرتی ہیں
اگر تم سنو تو
محسوس کرو تو
ساری کائنات تمہاری خوشیوں کے لیئے دعا گو ہے۔(اور میں بھی )
خرم مونگ دلتے دلتے دیر ہو چکی بلکہ اب تو بگھار لگنے والا ہے
سالگرہ مبارک ہو
سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو ضبط
باجو آپ نے اتنی ڈھیر ساری دعائیں دے دیں۔ ۔ ہزار سال تو نہیں پر جتنی زندگی ہو اللہ اس میں خوش ہی رکھے۔ آمین۔ آپ کو تو تھنکس بھی نہیں کہہ سکتا۔ وہاں بیٹھے آپ نے پارٹی کا سا ماحول بنا دیا۔
کیک کی تساویر میں پوسٹ کرونگا انشاءاللہ کل۔ آج تو پی سی ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔
اور گفٹ کا انتظار رہے گا۔
اور مجھے بھی مزہ نہیں آتا جب میں کسی کو سالگرہ مبارک کہنے میں دیر کر دوں لیکن وہی بات ۔۔ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں :ڈہاں پر مجھے مزہ نہیں آتا جبتک عین سالگرہ کی تاریخ نہ ہو ۔۔ میری طرف تو آٹھ ہی ہے ابھی ۔
ضبط کہاں ہو ؟ کہاں ہیں تصویریں ۔ میں انتظار کر رہی ہوں ۔
اور مجھے بھی مزہ نہیں آتا جب میں کسی کو سالگرہ مبارک کہنے میں دیر کر دوں لیکن وہی بات ۔۔ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں :ڈ
سالگرہ کی مبارک قبول کیجئے ضبط ۔ دعا ہے آنے والے سال کو آپ کے لئے بہت مبارک اور مزید خوشیوں بھرا ثابت ہو اور باری تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے (آمین)
باجو سوری بہت دیر ہوگئی۔ دراصل میں کچھ مصروف ہوگیا تھا اس وجہ سے تصاویر اسی دن پوسٹ نہ کر سکا۔ اب تلاش کرتا ہوں پی سی میں اور پوسٹ کرتا ہوں۔